26/08/2026
چوآ سیدن شاہ
الھم صلی علی محمد ﷺ و علی آل محمد ﷺ
میلاد مصطفی ﷺ کی بہت بہت مبارک ہو
اہلیان شہر اور مشترکہ دوستوں کے ہمراہ جلوس میں شرکت و استقبال کے مناظر مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر و جملہ ممبران کی دلچسپی اور کاوشیں لائق صد تحسین ہیں مشترکہ و ہم خیال دوستوں کی محنت کا صلہ مکمل اتفاق کی صورت نظر آیا علمائے کرام میلاد کمیٹی اور اہلیان شہر کی ان کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
حسب سابق امسال بھی میلاد کمیٹی محلہ چھپر کے زیر اہتمام میلاد جلوس کا اہتمام کیا گیا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مین بازار شیرازی دربار کے سامنے مرکزی میلاد جلوس میں شامل ہوا
حافظ ٹی سٹال والوں نے چکوال روڈ پہ اپنے دوستوں کے ساتھ خوبصورت سٹیج تیار کیا
احساس ویلفیئر کے ٹیم ممبر وقاص بشیر ، ملک جمال ظفر ، عدنان بشیر شہید ٹینٹ کیٹرنگ سروس ٹیم ۔ اور رحمانیہ جوس ہاوس کی ٹیم سمیت مشترکہ دوستوں نے جلوس میلاد کے راستے میں پینے کے ٹھنڈے پانی شربت اور سائے کا بہترین انتظامات کر رکھا تھا ۔ ہمارے بزرگ حاجی ظفر صاحب اور احساس ٹیم ممبران و تاجر بھائی بنفس نفیس موجود تھے
اللہ تعالٰی ہمارے بھائیوں کے اس جذبہ ایثار و خدمت کو دوام بخشے اور ہم سب کو مل جل کر فلاح انسانیت و خدمت خلق کرنے کی توفیق عطا فرمائے
اجتماعی معاملات میں یہ اتفاق معاشرے کے امن و امان اور مجموعی صورتحال کے لیے بہت خوش آئند ہے ،۔ عملہ پنجاب پولیس ، ٹریفک پولیس ریسیکو ٹیم ستھرا پنجاب اتھارٹی میونسپل انتظامیہ بھی پوری طرح متحرک رہی
بہت زیادہ پیار ڈھیر ساری دعائیں وسدے رہو