Yammy & Amazing videos

Yammy & Amazing videos On This page friends you seen my personal videos and enjoy for entertainment.

کیا کامیابی کا مطلب صرف پیسہ اور بڑا کاروبار ہی ہے؟ کیا ماہانہ تنخواہ اور بچت سے گزارہ کرنے والا شخص اپنے اہل خانہ کے سا...
20/12/2025

کیا کامیابی کا مطلب صرف پیسہ اور بڑا کاروبار ہی ہے؟ کیا ماہانہ تنخواہ اور بچت سے گزارہ کرنے والا شخص اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشی سے زندگی گزارنے پر کامیاب نہیں ہے؟ کیا کورس بیچنے والے اور موٹیویشنل اسپیکروں کے عجیب و غریب چالوں کے باوجود ہم کامیابی کی درست تعریف نہیں کرسکتے؟ کیا ہم حلال طریقے سے پیسہ کماتے ہوئے کامیابی کی حقیقی معنوں کو سمجھ سکتے ہیں؟

کبھی کبھی پاس بیٹھے لوگوں سے زیادہ ہزاروں میل دور بیٹھے لوگ آپکی مسکراہٹ کی وجہ بن جایا کرتے ہیں
20/12/2025

کبھی کبھی پاس بیٹھے لوگوں سے زیادہ ہزاروں میل دور بیٹھے لوگ آپکی مسکراہٹ کی وجہ بن جایا کرتے ہیں

20/12/2025

*وفائیں بڑی نایاب ہوتی ہیں؛*
*مخلص وہی ہے جو آپ کی غیر موجودگی میں بھی مخلص رہے...!! 🤌🏻♥️*

19/12/2025

*اصل سکون تب ملتا ہے جب انسان خود کو ویسا ہی قبول کرلے جیسا وہ ہے۔ دوسروں کی آنکھوں سے خود کو دیکھنا چھوڑ دیں، آپ کی قیمت ان کے لفظوں میں نہیں، آپ کی حقیقت میں ہے۔*

19/12/2025

جس کے پاؤں میں جوتے نہ ہوں،
اُس کی خوشی ایک جوڑی جوتوں میں ہے۔
جس کے پاس پرانے جوتے ہوں،
وہ نئے جوتوں میں خوشی ڈھونڈتا ہے۔
جس کے پاس نئے جوتے ہوں، وہ مزید خوبصورت جوتوں کی خواہش کرتا ہے۔
اور جس کے پاؤں ہی نہ ہوں، وہ ننگے پاؤں چلنے کو بھی نعمت سمجھتا ہے۔

خوشی ہمیشہ اُس چیز میں تلاش کریں جو آپ کے پاس موجود ہے،
نہ کہ اُس میں جو آپ کے پاس نہیں۔

16/12/2025

موت کے بعد انسان کی 9 آرزوئیں جن کا تذکرہ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﺠﯿﺪ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ:
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱- يَا لَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻣﭩﯽ ﮨﻮﺗﺎ (ﺳﻮﺭة النبأ 40 #)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۲- * يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي *
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ( ﺍﺧﺮﯼ ) ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ لئے ﮐﭽﮫ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺗﺎ
( ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺠﺮ #24 )
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۳- يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﺠﮭﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﻧﺎﻣﮧ ﺍﻋﻤﺎﻝ ﻧﮧ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﺤﺎﻗﺔ #25)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۴- يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻓﻼﮞ ﮐﻮ ﺩﻭﺳﺖ ﻧﮧ ﺑﻨﺎﺗﺎ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺮﻗﺎﻥ #28 )
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۵- يَا لَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍللہ ﺍﻭﺭ اس کے ﺭﺳﻮﻝ ﮐﯽ ﻓﺮﻣﺎﻧﺒﺮﺩﺍﺭﯼ ﮐﯽ ﮨﻮﺗﯽ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻷﺣﺰﺍﺏ #66)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۶- يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺍﭘﻨﺎ ﻟﯿﺘﺎ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺮﻗﺎﻥ #27)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۷- يَا لَيْتَنِي كُنتُ مَعَهُمْ فَأَفُوزَ فَوْزًا عَظِيمًا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ان کے ﺳﺎﺗﮫ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﻮ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﯼ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮ ﻟﯿﺘﺎ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻨﺴﺎﺀ #73)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۸- يَا لَيْتَنِي لَمْ أُشْرِكْ بِرَبِّي أَحَدًا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺷﺮﯾﮏ ﻧﮧ ٹھہرایا ﮨﻮﺗﺎ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻜﻬﻒ #42)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۹- يَا لَيْتَنَا نُرَدُّ وَلَا نُكَذِّبَ بِآيَاتِ رَبِّنَا وَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﮐﻮﺋﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﺍﯾﺴﯽ ﮨﻮ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﺑﮭﯿﺠﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﮐﯽ ﻧﺸﺎﻧﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﮧ ﺟﮭﭩﻼﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻻﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﻮﮞ۔
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻷﻧﻌﺎﻡ #27)

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ﯾﮧ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﺁﺭﺯﻭﺋﯿﮟ جن کا ﻣﻮﺕ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﻧﺎ ﻧﺎﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ ، ﺍسی لئے ﺯﻧﺪﮔﯽ میں ہی اپنے عقائد و عمل کی ﺍﺻﻼﺡ کرنا ﺑﮩﺖ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ۔
ﺍللہ ﺗﻌﺎﻟﯽ ہمیں سوچنے ﺳﻤﺠﮭﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﻋﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﻋﻄﺎﺀ ﻓﺮﻣﺎئے ۔

*آﻣِﻴﻦ ثم آمین ﻳَﺎ ﺭَﺏَّ ﺍﻟْﻌَﺎﻟَﻤِﻴْﻦ

13/11/2025

۔ *اَلسَّـلاَمُ عَلَيكُـم وَرَحمَةُاللهِ وَبَرَكـَاتُهُ🌹*
۔ *︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗*
۔ *📚📜 خوبصورت بات ​ 📜📚​*
۔ *︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘*

*✍️ 🌹 "جو دعا مسلمان کے لئے کروگے وہی دعا فرشتہ آپ لی لئے کریگا"*

*"رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا"*

*" جب آدمی اپنے بھائی کے لیے اس کی عدم موجودگی میں دعا کرتا ہے تو اس کی دعا قبول ہوتی ہے، ایسی صورت میں جب وہ اپنے بھائی کے لیے دعا کرتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے: تیرے لیے بھی ایسے ہی ہو۔"*

*(مسند احمد_حدیث؛5608) ۔!!!🌴*

*☚ خــوش رہیں، خــوشیاں بانٹیں ۔🌱*

*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے

13/11/2025

جب آپ اچانک کسی ایسے شخص میں بدل جائیں،
جو کسی پر کوئی الزام نہ دھرے۔۔۔
بے فائدہ گفتگو سے گریز کرے۔۔۔
چھوڑ کر جانے والوں کو پرسکون نظروں سے دیکھے۔۔۔
اور آنے والی مشکلات کا ایک پُر اسرار خاموشی سے استقبال کرے۔۔۔
تو جان لیں کہ اب آپ اندر سے مضبوط ہو چکے ہیں۔ اور یہ مقام بہت کم لوگوں کو ملتا ہے

2.
زندگی نے مجھے ایک سبق بہت دیر سے سکھا یا ہر لڑائی لڑنے کے قابل نہیں ہوتی ہر بحث آپ کی عزت نہیں بڑھاتی اور ہر شخص آپ کی توجہ کے قابل نہیں ہو تا زندگی سے سیکھیے کہ کب خاموشی اختیار کر نا سب سے طاقتور فیصلہ ہوتا ہے کچھ چیزوں کے فیصلے وقت پر چھوڑ دیں اپنی توانائیاں غلط لوگوں پر خرچ مت کریں ۔ ۔

09/10/2025

موت کے بعد انسان کی 9 آرزوئیں جن کا تذکرہ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﺠﯿﺪ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ:
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱- يَا لَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻣﭩﯽ ﮨﻮﺗﺎ (ﺳﻮﺭة النبأ 40 #)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۲- * يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي *
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ( ﺍﺧﺮﯼ ) ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ لئے ﮐﭽﮫ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺗﺎ
( ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺠﺮ #24 )
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۳- يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﺠﮭﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﻧﺎﻣﮧ ﺍﻋﻤﺎﻝ ﻧﮧ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﺤﺎﻗﺔ #25)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۴- يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻓﻼﮞ ﮐﻮ ﺩﻭﺳﺖ ﻧﮧ ﺑﻨﺎﺗﺎ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺮﻗﺎﻥ #28 )
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۵- يَا لَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍللہ ﺍﻭﺭ اس کے ﺭﺳﻮﻝ ﮐﯽ ﻓﺮﻣﺎﻧﺒﺮﺩﺍﺭﯼ ﮐﯽ ﮨﻮﺗﯽ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻷﺣﺰﺍﺏ #66)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۶- يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺍﭘﻨﺎ ﻟﯿﺘﺎ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺮﻗﺎﻥ #27)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۷- يَا لَيْتَنِي كُنتُ مَعَهُمْ فَأَفُوزَ فَوْزًا عَظِيمًا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ان کے ﺳﺎﺗﮫ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﻮ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﯼ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮ ﻟﯿﺘﺎ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻨﺴﺎﺀ #73)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۸- يَا لَيْتَنِي لَمْ أُشْرِكْ بِرَبِّي أَحَدًا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺷﺮﯾﮏ ﻧﮧ ٹھہرایا ﮨﻮﺗﺎ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻜﻬﻒ #42)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۹- يَا لَيْتَنَا نُرَدُّ وَلَا نُكَذِّبَ بِآيَاتِ رَبِّنَا وَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﮐﻮﺋﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﺍﯾﺴﯽ ﮨﻮ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﺑﮭﯿﺠﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﮐﯽ ﻧﺸﺎﻧﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﮧ ﺟﮭﭩﻼﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻻﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﻮﮞ۔
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻷﻧﻌﺎﻡ #27)

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ﯾﮧ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﺁﺭﺯﻭﺋﯿﮟ جن کا ﻣﻮﺕ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﻧﺎ ﻧﺎﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ ، ﺍسی لئے ﺯﻧﺪﮔﯽ میں ہی اپنے عقائد و عمل کی ﺍﺻﻼﺡ کرنا ﺑﮩﺖ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ۔
ﺍللہ ﺗﻌﺎﻟﯽ ہمیں سوچنے ﺳﻤﺠﮭﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﻋﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﻋﻄﺎﺀ ﻓﺮﻣﺎئے ۔

*آﻣِﻴﻦ ثم آمین ﻳَﺎ ﺭَﺏَّ ﺍﻟْﻌَﺎﻟَﻤِﻴْﻦ*

03/10/2025

تحریر ذرا لمبی ہے بجائے میں اسے دو تین اقساط میں کرتی مجھے مناسب لگا کہ ایک ہی پوسٹ پہ ان تمام عوامل پہ بات کی جائے تاکہ مسئلے پہ روشنی ڈالنے کے ساتھ اس کے حل پہ بھی بات ہو جائے۔
#نوٹ جن کی دلچسپی نہ ہو وہ بےشک نہ پڑھے۔

جنسیت کا ایک خوفناک رخ اور ایک فتنہ جسے کسی صورت نظرانداز نہ کریں۔

کافی ریسرچ کے بعد میں اس پہ قلم اٹھانے کی جسارت کر رہی ہوں کہ اس پہ آگہی دینا بھی ضروری ہے تاکہ معاشرے میں اصلاح کا عمل جاری رہے۔
میں گزشتہ چھ سال سے نفسیات کے شعبے سے وابستہ ہوں اور فیس بک پہ نفسیات کا گروپ رن کر رہی تو نوجوان نسل کی طرف سے انبکس میں اور اکثر نفسیات کے گروپ میں ایسی پوسٹ اپروول کے لئے آ رہی ہوتیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ انسانوں کو فتنے کا تو بتایا گیا تھا لیکن فتنے کے دور میں انسان کس حد تک گر جائے یہ انسانی سوچ سے کہیں آگے کی چیز ہے۔ اور بدقسمتی سے ہم ایسے دور میں زندہ ہیں جہاں ڈیجیٹل فتنہ اپنے عروج پر ہے۔
کچھ پہلوؤں پر کھلے عام گفتگو ہوتی ہے مگر کچھ پہلو ایسے ہیں جن پر زبان کھولنا بھی معیوب سمجھا جاتا ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ سچائی کو چھپانے سے مسئلہ ختم نہیں ہوتا بلکہ وہ اندر ہی اندر آگ کی طرح پکتا رہتا ہے، اور جس دن یہ لاوا پھٹا تو اس کی تباہ کاری ناقابلِ برداشت ہوگی۔

انہی پہلوؤں میں سے ایک کو نفسیات کی زبان میں Paraphilia کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا رجحان ہے جو انسان کی فطری جنسی جبلت کو بگاڑ کر اسے ایسی خواہشات کی طرف لے جاتا ہے جن کا تعلق نہ تو فطرت سے ہے اور نہ ہی کسی جائز دائرے سے۔ اس میں مبتلا شخص رفتہ رفتہ اس حد تک بگڑ سکتا ہے کہ اپنے گھر کے لیے بھی خطرہ بن جائے۔

پیرافیلیا Paraphilia کیا ہے؟
اُس کیفیت کو کہتے ہیں جہاں کوئی انسان ایسی چیزوں، حالات یا اعمال سے جنسی کشش اور لذت محسوس کرے جو عام حالات میں جنسی طور پر مناسب یا پرکشش نہیں ہوتیں۔ یہ خواہشات صرف خیالات کی حد تک بھی ہوسکتی ہیں اور بعض اوقات عملی رویے کی شکل بھی اختیار کر لیتی ہیں۔

اس کی مختلف اقسام (Types) ہیں۔

تحقیقات کے مطابق اس کی 8 بڑی اور 500 سے زائد چھوٹی اقسام موجود ہیں۔ ذیل میں چند اہم اور خطرناک مثالیں دی جا رہی ہیں:

1. Voyeurism:
دوسروں کو جنسی عمل کرتے ہوئے چھپ کر دیکھنا۔ یہ اکثر خفیہ ویڈیوز بنانے تک جا پہنچتا ہے۔

2. Exhibitionism:
دوسروں کو جان بوجھ کر اپنے جنسی اعضاء دکھانا۔ ایسے لوگ عوامی جگہوں پر کپڑے ہٹا کر دوسروں کو حیران کرتے ہیں۔

3. Frotteurism:
رش یا بھیڑ میں دوسروں سے بدن رگڑ کر مزہ لینا، خاص طور پر ٹرانسپورٹ یا ہجوم میں۔

4. Fetishism:
جوتے، ہیلز، کپڑے، لیدر یا غیر جنسی اشیاء سے جنسی کشش محسوس کرنا۔

5. Sexual Sa**sm:
دوسروں کو اذیت دے کر لذت لینا۔ بعض اوقات یہ جسمانی تشدد تک پہنچ جاتا ہے۔

6. Sexual Masochism:
خود ذلیل ہوکر یا اذیت اٹھا کر خوشی محسوس کرنا۔ جیسے اکثر نفسیات کے گروپ میں نوجوانوں کی طرف سے پوسٹ آتیں کہ مجھے کوئی لڑکی یا عورت اپنا کتا بنا کر رکھ لے۔

7. Cuckoldry/Candaulism:
اپنی شریکِ حیات کو دوسروں کے ساتھ تعلق میں دیکھنے سے کشش محسوس کرنا۔

8. Pe******ia:
نابالغ بچوں کی طرف جنسی رغبت۔ یہ سب سے خطرناک اور تباہ کن شکل ہے۔

9. Transvestism:
مخالف جنس کے کپڑے پہن کر لذت حاصل کرنا۔ جیسے مردوں کا خواتین کی انڈر گارمنٹس پہن کر خود کو تسکین دینا۔

10. Hypoxyphilia:
گلا دبانے یا سانس روکنے سے جنسی مزہ پانا۔

11. Co*******ia:
گندگی یا فضلے سے لذت حاصل کرنا۔

12. Ur*****ia:
پیشاب کے عمل سے جنسی کشش محسوس کرنا۔ جیسے پشی کو دانستہ روک کر رکھنا اور تسکین پانا۔

13. Necrophilia:
مردہ جسم سے رغبت یا تعلق قائم کرنا۔ قبروں سے جو دفنانے کے فوراً بعد خواتین یا بچیوں کی لاشیں نکال کر ان کی ساتھ جنسی زیادتی کر کے لاشوں کی بےحرمتی کی جاتی۔

14. Zo*****ia (Be******ty):
جانوروں سے تعلق قائم کرنا۔

15. Objectophilia:
عمارت، گاڑی یا کسی غیر جاندار شے سے کشش محسوس کرنا۔

16. Autogynephilia/Autoandrophilia:
اپنے آپ کو مخالف جنس کے روپ میں سوچ کر خوشی لینا۔

17. Infantilism:
بچہ بننے یا ڈائپر پہننے سے لذت حاصل کرنا۔

18. Formicophilia:
جسم پر کیڑے چلانے سے کشش یا مزہ پانا۔

19. Stigmatophilia:
زخم، ٹیٹو یا جسمانی داغ سے رغبت رکھنا۔

20. Dacryphilia:
کسی کو روتا دیکھ کر جنسی خوشی محسوس کرنا۔

یہ فہرست صرف 20 مثالوں پر مشتمل ہے، جبکہ حقیقت اس سے کہیں زیادہ خوفناک اور وسیع ہے۔

دنیا بھر میں اس پہ کی جانے والی تحقیقات:

اٹلی کی 6 یونیورسٹیز کے مطالعے میں 68٪ طلبہ و طالبات نے اعتراف کیا کہ وہ ان خیالات میں ملوث ہیں۔

52٪ نے بتایا کہ وہ ان خیالات کو سوچ سوچ کر مشت زنی یا فنگرنگ کرتے ہیں۔

43٪ نے اقرار کیا کہ وہ زندگی میں کم از کم ایک بار ان اعمال میں براہِ راست شریک رہے ہیں۔

کینیڈا اور چین کی ریسرچ کے مطابق آدھے سے زیادہ نوجوان ان رجحانات کا شکار ہیں، خاص طور پر وہ جو Problematic P**n دیکھتے ہیں۔

یہ نتائج ثابت کرتے ہیں کہ P**nography ان بیماریوں کی سب سے بڑی جڑ ہے۔

پاکستان کے اس حوالے سے حالات:

ہمارے ملک میں اس حوالے سے کوئی بڑی تحقیق موجود نہیں، لیکن سوشل میڈیا پر سرگرمی دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ صورتحال کہیں زیادہ بگڑ چکی ہے۔
آن لائن گروپس اور خفیہ کمیونٹیز اس گندگی سے بھری پڑی ہیں۔ افسوس یہ ہے کہ ہمارے بزرگ نسل اس خطرے سے ناواقف ہے، لیکن نئی نسل خوب جانتی ہے کہ یہ زہر کس طرح عام ہو رہا ہے۔

کیا یہ بیماریاں ہیں؟

بعض اقسام جیسے Pe******ia اور Necrophilia کو عالمی سطح پر واضح ذہنی بیماری مانا گیا ہے۔

دیگر اقسام کو اخلاقی گراوٹ کے ساتھ تب ہی Mental Disorder سمجھا جاتا ہے جب وہ روزمرہ زندگی اور معاشرتی ذمہ داریوں میں رکاوٹ ڈالنے لگیں۔

اسلامی نقطہ نظر سے اگر بات کی جائے تو اسلام نے جنسی خواہش کو ایک پاکیزہ دائرے میں رکھا ہے۔ اور نکاح کو انسان کی عزت اور سکون کا ذریعہ قرار دیا گیا۔

قرآن کہتا ہے:
وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ، إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ°
(سورہ المؤمنون 5-6)
یعنی ایمان والے اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں، سوائے اپنی بیویوں یا کنیزوں کے، ان پر کوئی الزام نہیں۔

نبی ﷺ نے فرمایا:
اے نوجوانوں! تم میں سے جو نکاح کی طاقت رکھتا ہے وہ نکاح کرے، کیونکہ یہ نظر کو جھکانے اور شرمگاہ کی حفاظت کا ذریعہ ہے۔ (بخاری و مسلم)

اسلام ہر اُس خواہش کو ناجائز قرار دیتا ہے جو نکاح کے دائرے سے باہر ہو، اور Paraphilia اسی زمرے میں آتی ہے۔
اب اس کی روک تھام میں ہماری ذمہ داری کیا ہے ؟

والدین کے لیے ہدایات:

1. Early Education:
اپنے گھروں میں حیا اور شرم کا ماحول پیدا کریں، کیونکہ جہاں حیا ختم ہو وہاں ہر بگاڑ آسان ہو جاتا ہے۔ چھوٹی عمر سے بچوں کو حیا اور Privacy کا سبق دیں۔ ان کو سمجھائیں کہ جسم کے کچھ حصے نجی ہوتے ہیں اور دوسروں کو نہیں دکھائے جاتے۔

2. Mobile Restriction:
18–20 سال سے کم عمر بچوں کو آزادانہ موبائل اور انٹرنیٹ ہرگز نہ دیں۔ اگر ضرورت ہو تو صرف Limited اور Supervised رسائی دیں۔

3. Digital Monitoring:
بچوں کے موبائل، لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ استعمال پر نظر رکھیں۔ آج کل Parental Control Apps بھی دستیاب ہیں۔اپنے بچوں کو یہ سمجھائیں کہ P**nography زہر ہے جو ذہن کو مسخ کرکے اسے غیر فطری راستوں پر لے جاتی ہے۔

4. Open Communication:
بچوں کے ساتھ دوستانہ تعلق رکھیں تاکہ اگر وہ کسی مشکل یا Confusion میں ہوں تو چھپانے کے بجائے والدین سے بات کر سکیں۔

5. Positive Role Models:
انہیں اسلامی شخصیات، کامیاب نوجوانوں اور باحیا کرداروں کی کہانیاں سنائیں تاکہ ان کا Ideal غلط طرف نہ مڑ جائے۔

نوجوانوں کے لیے ہدایات:

1. P**n سے اجتناب:
یاد رکھیں کہ P**nography صرف آنکھوں کی لذت نہیں بلکہ دماغ کو مسخ کرنے والا زہر ہے۔ اس سے نکلنے کے لیے Social Media Detox اور Healthy Activities اپنائیں۔

2. Healthy Outlets:
کھیل، مطالعہ، ورزش اور سوشل سرگرمیوں میں شامل ہوں۔ یہ توانائی کو مثبت رخ دیتے ہیں۔

3. Company Matters:
یعنی صحبت کی اہمیت۔ اپنے دوست وہ بنائیں جو پاکیزہ سوچ رکھتے ہوں۔ غلط دوست Paraphilia اور P**n کی طرف سب سے تیز دھکیلتے ہیں۔

4. Self Control & Taqwa:
قرآن و سنت سے جڑیں۔ ذکر، نماز اور روزہ اپنی نفس کی حفاظت کے لیے بہترین ڈھال ہیں۔

5. Professional Help:
اگر کوئی نوجوان ان بیماریوں میں مبتلا ہے اور نکلنے میں مشکل محسوس کرتا ہے تو فوراً Psychologist یا Counselor سے رجوع کرے۔ شرمندگی چھپانے کے بجائے علاج کرانا ہی حل ہے۔

آخری نصیحت ہم سب کو سمجھنا ہوگا کہ یہ صرف نوجوانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والا فتنہ ہے۔ اگر والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں، نوجوان اپنے نفس پر قابو پائیں اور معاشرہ کھلے الفاظ میں اس کے سدباب پہ بات کرے تو اس فتنے کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔ اور یہ صرف اخلاقی یا نفسیاتی مسئلہ نہیں بلکہ ایک دینی اور سماجی بحران ہے۔ اگر آج ہم نے اپنے بچوں کو بچا نہ لیا تو کل کو یہی بچے ہمارے گھروں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

اس پوسٹ کو صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے بھی شیئر کریں تاکہ معاشرے کی اصلاح میں ہم سب مل کر کہیں نہ کہیں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔

22/09/2025

Address

Clifton

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yammy & Amazing videos posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Yammy & Amazing videos:

Share

Category