Ap News

Ap News ہفت روزہ عزم پاکستان کراچی ۔ مدیر اعلیٰ محمد سعید سعیدی

12/10/2024
ڈریگون کراٹے اینڈ ایم ایم اے کلب میں معین ڈھیڈی کی جانب سے محمد سعید سعیدی کو شیلڈ پیش کی جارہی ہے۔
11/10/2024

ڈریگون کراٹے اینڈ ایم ایم اے کلب میں معین ڈھیڈی کی جانب سے محمد سعید سعیدی کو شیلڈ پیش کی جارہی ہے۔

10/10/2024

*الحمد اللّٰہ ۔۔۔اللہ کے فضل و کرم سے میمن ایکسی لینس فورم،شیف کلب اور میمن مصالحہ کی جانب سے نعت مقابلہ کے شرکاء میں میڈل اور کیش انعامات کی تقسیم مکمل ہوئی...

10/10/2024

*الحمد اللّٰہ ۔۔۔اللہ کے فضل و کرم سے میمن ایکسی لینس فورم،شیف کلب اور میمن مصالحہ کی جانب سے نعت مقابلہ کے شرکاء میں میڈل اور کیش انعامات کی تقسیم مکمل ہوئی۔محفل سے یسرنا القرآن کی ڈاکٹر صائمہ موسیٰ نےدعا و بیان فرمایا۔جبکہ مائرہ نے ثناء خوانی پیش کی۔خواتین کی اس محفل میلاد میں بچوں نے اپنی والدہ کے ہمراہ شرکت کی کیش انعامات میڈل کے ساتھ ساتھ تمام شرکاء کو لنچ بکس بھی فراہم کیا گیا۔مراکش کی ایمبیسیڈرامینہ کھروبی اس محفل کی مہمان خصوصی تھیں۔فورم کی صدر طاہرہ سوریا۔جنرل سیکریٹری ماریہ حلیمہ،کراچی وومن کلب کی عفیرہ انیس۔تابینہ ڈوسانی۔ وردہ میمن۔ریحانہ گبرانی۔روزینہ آصف۔شیف مہوش راشد۔شیف ثناء ثانی،ڈاکٹر دعا۔مہرین موٹن۔طیبہ درویش۔درخشاں صالح۔شبانہ شان علی۔ودیگر نے بھرپور شرکت کی اور پروگرام کو سراہتے ہوئے اسے کامیاب بنایا میں تمام ہی احباب بالخصوص نشرح اکیڈمی کے سربراہ سید اسلم غزالی اور محمد سعید سعیدی کا بھی مشکور ہوں کہ جن کے تعاون سے یہ پروگرام پایہ تکمیل تک پہنچا۔ جو بچے کسی وجہ سے نہی آسکے وہ اپنا میڈل حاصل کرنے کے لئے میمن ایکسی لینس فورم سے رابطہ کرکے اپنا میڈل فوری حاصل کرلیں ۔
شکریہ ۔
کو فائونڈرMEF
محمد فرحان زکریا*

05/10/2024

پاکستان میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی سرپرستی میں اور
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ، گورنر سندھ جناب ہم کامران ٹیسوری اور اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سمیت۔۔۔۔معزز شخصیات کی موجودگی میں پہلےپاکستان انٹرنیشنل ڈیٹ پام فیسٹیول 2024 کا افتتاح
متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، مراکش، میکسیکو، پاکستان، شام، ترکی اورموریطانیہ 145 نمائش کنندگان کی شرکت

04 اکتوبر 2024 ، بروز جمعہ کو کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ جناب مراد علی شاہ نے پہلے پاکستان انٹرنیشنل ڈیٹ پام فیسٹیول کا افتتاح کیا، اس موقع پر معزز گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی اور ڈاکٹر عبد الوہاب زید، سیکرٹری جنرل خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ فار ڈیٹ پام اینڈ ایگری کلچر انویشن کے ساتھ ساتھ سفارتی عملے کے ارکان، ماہرین اور کھجور کی کاشت کرنے والے ماہرین بھی موجود تھے۔
جناب مراد علی شاہ نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مختلف سطحوں پر جاری تعاون پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زید النہیان، نائب وزیر اعظم اور پر یڈنشل کورٹ کے چیئرمین کا اس فیسٹیول یہ کے انعقاد میں تعاون پر شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول سے پاکستان میں کھجور کی کاشت اور پیداوار کے شعبے کو فروغ دیا جا سکے۔ وزیر اعلی ٰ سندھ نے اُمید ظاہر کی کہ یہ فیسٹیول پاکستان کی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور جنرل سیکرٹریٹ آف خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ کے درمیان ایک مفید تعاون کا آغا ز ہے جس سے غذائی تحفظ کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کے حصول میں مددہوگی ۔
جناب حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پہلا پاکستان انٹرنیشنل ڈیٹ پام فیسٹیول دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کا مظہر ہے ، جو کہ صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زید النہیان اور وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب شہباز شریف، کی دانشمندانہ قیادت میں منعقد کیا جارہا ہے ۔
انھوں نے ایوارڈ کے جنرل سیکرٹریٹ کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں قومی ، علاقائی اور عالمی سطح پر کھجور کی کاشت اور پیداوار کے شعبے کو ترقی دینے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے ایوارڈ کی سترہ سال کی مسلسل کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور بتا یا کہ ہم متعدد بین الاقوامی کھجور کانفرنسوں اور کھجور کے فیسٹیولز کے انعقاد کا ذریعہ بن چکے ہیں ۔
ڈاکٹر عبد الوہاب زید ، سیکر ٹری جنرل آف خلیفہ انٹر نیشنل ایوارڈ فار ڈیٹ پام اینڈ ایگری کلچر انو یشن نے کہا کہ ہم نے کھجور کے فیسٹیولز کے انعقاد میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب تک ہم متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، سوڈان، موریطانیہ، مراکش، میکسیکو اور پاکستان میں 56 سے زیادہ فیسٹیولز منعقد کر چکے ہیں ۔

ڈاکٹر زید نے مزید کہاکہ پاکستان میں کھجوروں کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کے تمام علاقوں کے 85 کھجور کے کاشتکاروں اور پروڈیوسرز نے حصہ لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک بین الاقوامی کھجور نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں 145 نمائش کنندگان شامل تھے، جو کہ متحدہ عرب امارات، مصر، موریطانیہ، اردن، مراکش، میکسیکو، اور پاکستان کی نمائندگی کر رہے تھے ۔

کھجور کے مقابلے کے فاتحین
پاکستانی کھجور کے مقابلے کے فاتحین کی اعزازی تقریب انتہائی خوشی کے ماحول میں منعقد ہوئی۔ جس کے نتائج مندرجہ ذیل ہیں :

زمرہ 1:
جناب عبد الحلیم میمن
پاکستان میں "عصیل" کھجور کی بہترین پیداوار

زمرہ 2:
جناب شمس الدین
پاکستان میں "دھکی" کھجور کی بہترین پیداوار

زمرہ 3:
جناب محمد جان
پاکستان میں "مزاوتی" کھجور کی بہترین پیداوار

زمرہ 4:
مسٹر اسحاق صالح مراد
پاکستان میں "بیگم جنگی" کھجور کی بہترین پیداوار

زمرہ 5:
جناب علی احمد کٹھوہار
پاکستان کا بہترین کھجور فارم
زمرہ 6:
جناب مقبول عالم نوری
پاکستانی کھجوروں سے بہترین غذائی مصنوعات

زمرہ 7:
جناب کلیم اللہ عباسی
پاکستان کی بہترین کھجور پروسیسنگ فیکٹری

زمرہ 8:
جناب گل رحمان
کھجور پر بہترین سائنسی تحقیق کا مقالہ

تین معزز شخصیات جنہوں نے پاکستان میں کھجور کی کاشت اور پیداوار کے شعبے میں خدمات سرانجام دیں، انہیں بھی اعزاز سے نوازا گیا:
1- معزز مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ
2- معزز کامران ٹیسوری، گورنر سندھ
3- معزز رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق

05/10/2024

کراچی۔ لیاری۔*الحمدللہ موسیٰ لین میں جامع مسجد فیضان ابو عطار کے لئے سوا دو کڑور روپے کی جگہ خریدی گئ ہے جس کا کل رقبہ تقریبا 370گز ہے**فی گز کی رقم تقریبا 60000روپے بنتی ہے**اپنی قبر و آخرت سنوارنے اور اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے کم از کم ایک گز کی رقم مسجد کی جگہ کی خریداری میں تعاون فرماکر ثواب دارین حاصل کیجئے**شعبہ خدام المساجد والمدارس المدینہ کراچی*03443107786---03222376827---03212784227

04/10/2024

کراچی۔ میمن گجراتی سپریم کونسل کی جانب سے گزشتہ چالیس برس سے نورانی چورنگی پر آب زم زم اور عجوہ کھجور کھلانے کا اسٹال لگایا جاتاہے۔عبدالکریم میگھانی اور انکے رفقاء کار نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا ۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری۔سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب ۔سینیٹر رضا ربانی۔عبدالقادر سیلاٹ۔جعفر پولانی ودیگر نے بھی اس کیمپ کا دورہ کیا۔المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کا طبی کیمپ بھی ہمراہ تھا۔رپورٹ و کوریج محمد سعید سعیدی

Address

Clifton

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923223322898

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ap News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ap News:

Share