سنڌڙي Sindhri

  • Home
  • سنڌڙي Sindhri

سنڌڙي Sindhri سنڌڙي پيج کي لائيڪ ڪيو شيئر ڪيو Join Us:

Hit the "Like" button and follow us for daily updates and engaging content that keeps you in the loop. Thank you

Welcome to my Page,
your ultimate destination for all things entertainment! 🎬🎶

Dive into a world where the latest in movies, music, TV shows, celebrity news, and pop culture trends come to life. Our page is dedicated to keeping you up-to-date with the freshest content, exclusive insights, and engaging discussions about the entertainment industry. Share your thoughts, join conversations, and connect with fellow entertainment enthusiasts.

🖤 "میری ڈیڈ باڈی آفس سے آ کر لے جانا" — ایک آخری پیغام 🖤ملتان سے تعلق رکھنے والا ایک خوبرو نوجوان، وقاص رضا، جو ریئل اسٹ...
21/06/2025

🖤 "میری ڈیڈ باڈی آفس سے آ کر لے جانا" — ایک آخری پیغام 🖤
ملتان سے تعلق رکھنے والا ایک خوبرو نوجوان، وقاص رضا، جو ریئل اسٹیٹ کا کام کرتا تھا — اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ جانے سے پہلے صرف ایک جملہ فیملی کو بھیجا:
"میری ڈیڈ باڈی آفس سے آ کر لے جانا"

یہ خبر فیس بک پر دیکھی، دل دہل گیا…
کیوں؟ کیسے؟
یہ تو صرف اللہ جانتا ہے… مگر یہ واقعہ بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔

❗ مسئلہ صرف وقاص کا نہیں ❗
ہمارے معاشرے میں نوجوانوں کا ذہنی دباؤ، احساسِ تنہائی، ڈپریشن اور مایوسی مسلسل بڑھ رہی ہے۔
کئی خوبصورت چہرے اندر سے ٹوٹ چکے ہوتے ہیں — بس ہمیں نظر نہیں آتا۔

ہم اپنے بچوں کو ریاضی، سائنس، اردو، انگلش تو پڑھاتے ہیں…
مگر زندگی جینا نہیں سکھاتے۔

🔎 ہمیں اسکولوں میں کیا سکھانا چاہیے؟
👨‍🏫 لائف اسکلز (Life Skills)
یہ کوئی "اضافی مضمون" نہیں بلکہ اصل تعلیم ہے۔
ہمیں سکھانا چاہیے:

مایوسی سے کیسے نکلیں؟

ڈپریشن سے کیسے نمٹیں؟

گرنے کے بعد دوبارہ کیسے اٹھیں؟

ناکامی کے بعد ہمت کیسے جمع کریں؟

اپنے جذبات کیسے کنٹرول کریں؟

مدد مانگنا کمزوری نہیں، ہمت ہے۔

🧠 دماغی صحت = جسمانی صحت جتنی اہم
ہم میں سے اکثر یہ سمجھتے ہیں کہ "جو نظر آئے وہی بیماری ہے"
مگر ذہنی بیماریوں کا دکھ چھپتا ہے — مسکراہٹوں کے پیچھے۔

💔 اکثر خودکشی کرنے والے لوگ آخری دنوں میں "بالکل نارمل" لگتے ہیں۔
اسی لیے ہمیں اپنے دوستوں، کولیگز، رشتہ داروں پر نظر رکھنی چاہیے۔

🤝 کیا کرنا چاہیے؟
✅ اگر کوئی چپ ہو جائے — اس سے بات کریں
✅ اگر کوئی حد سے زیادہ ہنسنے لگے — اس کے دل کا حال پوچھیں
✅ اگر کوئی بہت زیادہ تنہا رہنے لگے — اس کا ہاتھ تھامیں
✅ اگر کوئی زندگی سے مایوس باتیں کرے — اس کو سنیں، جج نہ کریں

📢 آگے بڑھیں… آواز بنیں
ہم سب کو زندگی سے جُڑنے کا سبق دینا ہوگا۔
اسکول، کالجز، یونیورسٹیز، میڈیا — سب کو مل کر ایک مشترکہ آواز بننا ہوگا:

"زندگی ختم کرنے کا نام نہیں…
زندگی لڑنے کا نام ہے!"

وقاص جیسے نوجوان اگر ہمارے سسٹم میں Life Skills سیکھتے، تو شاید آج زندہ ہوتے…

💬 اگر آپ یا آپ کے کسی جاننے والے کو مدد کی ضرورت ہے:
خاموش نہ رہیں

کسی قریبی سے بات کریں

کسی ماہرِ نفسیات سے رابطہ کریں

اور یاد رکھیں: یہ وقت گزر جائے گا… زندگی بہت قیمتی ہے۔

📲 یہ پوسٹ ایک مہم کا آغاز ہو سکتی ہے۔ براہ کرم اسے شیئر کریں — شاید کسی کی زندگی بچ جائے۔!!!

09/06/2025
تم میری ہار پر خوش کیوں ہو .؟زندگی میں ہر انسان رِسک لیتا ہے،کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ کبھی وہجیت جاتا ہے تو گھر وال...
01/06/2025

تم میری ہار پر خوش کیوں ہو .؟

زندگی میں ہر انسان رِسک لیتا ہے،
کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ کبھی وہ
جیت جاتا ہے تو گھر والے خوش ہوتے ہیں، اور کبھی ہار جائے تو رشتہ دار خوش ہو جاتے ہیں۔

یعنی ہر حال میں کوئی نہ کوئی خوش ہوتا ہے،
بس فرق یہ ہے کہ ایک خوشی خیر خواہی کی ہوتی ہے اور ایک خوشی حسد کی۔ ہم اکثر یہ سوچے بغیر خوش ہو جاتے ہیں کہ جس کی ہار پر ہم مسکرا رہے ہیں، وہ کسی خواب کے ٹوٹنے کا لمحہ جی رہا ہے۔

یہ سوال میں نے کسی خاص شخص سے نہیں پوچھا، بلکہ اس سوچ سے پوچھا ہے جو اکثر دلوں میں چھپی ہوتی ہے۔ وہ سوچ جو کسی کی ہار پر دل ہی دل میں خوشی محسوس کرتی ہے۔ وہ سوچ جو خود کچھ نہیں کرتی لیکن دوسروں کی کوشش کو بھی برداشت نہیں کر پاتی۔ اور جب وہ شخص ہار جاتا ہے تو جیسے کسی کا بوجھ کا وزن اتر جاتا ہے۔ یہ سوچ عام ہے، مگر افسوسناک ہے۔

یہ باتیں تنہائی میں بیٹھ کر سوچنے کی ہیں۔
یہ مضمون کسی کی دل آزاری کے لیے نہیں، بلکہ اصلاح کے لیے ہے۔ ہمیں سیکھنا ہوگا کہ انسانوں کی خوشی پر خوش ہونا کیسا خوبصورت جذبہ ہے۔

صرف اپنے قریبی رشتہ داروں ہی نہیں،
بلکہ دنیا میں جہاں کہیں بھی انسانیت کی بھلائی کے لیے کوئی کامیابی ہو، وہاں خوشی محسوس کریں۔ کسی نے کوئی ایجاد کی ہو، کوئی نئی دوا دریافت ہوئی ہو، کوئی سہولت عام انسان تک پہنچی ہو، تو دل سے دعا دیں اور شکر ادا کریں کہ انسانیت کو فائدہ پہنچا۔

اپنے دل کو کھول کر دیکھیں، تلاش کریں
کہ آپ کے قریبی رشتہ داروں میں کس کس نے
کیا اچھی بات، کون سی کامیابی حاصل کی ہے۔

اسے مبارکباد دیں۔ دل سے اس کے لیے دعا کریں،
پھر اس تک یہ پیغام بھی پہنچائیں کہ آپ کو اس کی کامیابی پر خوشی ہوئی ہے۔ یہ چھوٹا سا قدم خاندان کے دلوں کو جوڑنے والا ہوگا۔

خوشی پھیلانے کی نیت ہو تو
دل بھی کھل جاتا ہے، اور رشتے بھی۔ ہاں،
انسانوں کی کمزوریاں، ناکامیاں اور غلطیاں اگر نظر آئیں تو بس اُن پر پردہ ڈال دیں۔ اللہ السَتّار ہے، وہ ہماری کتنی ہی کمزوریوں کو چھپائے ہوئے ہے۔ اگر وہ ظاہر کر دیتا تو ہم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہتے۔ تو ہمیں بھی چاہیے کہ ہم دوسروں کی کمزوریوں کو نہ اچھالیں، نہ سنائیں، بلکہ دِل سے
دعا کریں کہ وہ بہتر ہو جائیں۔

اللہ ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے
دوسروں کی خوشی کو اپنی خوشی بنانا ایک فن ہے، اور یہ فن سیکھ لیا جائے تو زندگی آسان ہو جاتی ہے۔ دل سے خوشی بانٹیں، مبارکباد دیں، دعا کریں انشاءاللہ آپ دیکھیں گے کہ آپ کا اپنا دل بھی سکون اور خوشیوں سے بھر جائے گا۔

09/02/2025

اور ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب انسان ہر چیز کو چھوڑ دینے پر مجبور ہو جاتا ہے، تاکہ وہ اپنی ذات کو بچا سکے، یا کم از کم وہ جو باقی بچا ہو،
جو اس نے اپنی غلط انتخابوں کے باعث ضائع کر دیا__!! 💯

11/01/2025

ھي آمريڪا جي شھر لاس اينجلس جي تازا ترين صورتحال آھي،
بيشڪ سپر پاور صرف الله پاڪ جي ذات
وحدھولاشريڪ..

15/12/2024

سنڌو وهندو رهندو ❤✌
صنم ماروي

خود سے بڑی عورت ہمیشہ ہی پرکشش رہی ہے۔۔ایک تو مچور ہوتی ہے دوسرا ان کا رکھ رکھاؤ میں نزاکت ہوتی ہے۔۔۔اپ ان سے لگی لپٹی ک...
15/12/2024

خود سے بڑی عورت ہمیشہ ہی پرکشش رہی ہے۔۔
ایک تو مچور ہوتی ہے دوسرا ان کا رکھ رکھاؤ میں نزاکت ہوتی ہے۔۔۔
اپ ان سے لگی لپٹی کے بغیر بات کر سکتے ہیں۔۔
اپ جانتے ہیں کہ ان کو کوئی خواب دکھانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔۔
میں سمجھتا ہوں بڑی عمر کی عورت اور ایک چھوٹا لڑکا ہمیشہ ہی ایک پرفیکٹ میچ رہا ہے۔۔۔
دونوں ایک دوسرے کو سمجھ کر پرسکون زندگی گزار سکتے ہیں۔۔

خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔۔۔
سویرا ندیم۔۔۔۔

‏"-ہر رنگ میں تیرے ساتھ میں رنگ جاؤں مگرسن....لازم ہے یہ تجھ پہ بھی, کہ تو رنگ نہ بدلے
30/11/2024

‏"-ہر رنگ میں تیرے ساتھ میں رنگ جاؤں مگرسن....
لازم ہے یہ تجھ پہ بھی, کہ تو رنگ نہ بدلے

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سنڌڙي Sindhri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to سنڌڙي Sindhri:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share