01/05/2026
دادو کے رہائشی منصور، ولد کوڑو خان سولنگی، ریلوے لائن دادو شهباز کالونی کی رہائشی مسمات رابعہ، دختر امام علی ببر نے دادو کی عدالت میں اپنی پسند سے شادی کر لی۔
اس موقع پر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کی والدہ اسے زبردستی غلط کاموں پر مجبور کرتی ہے۔ وہ اس سے پناہ لینے کے لیے دو سے تین بار ہمارے پاس آئی۔ اس کے بعد بھی ہم نے لڑکی کو اس کی والدہ کے حوالے کر دیا، لیکن وہ دوبارہ قرآن پاک لے کر ہمارے پاس آئی اور کہا کہ میں آپ کے گھر کی عزت بننا چاہتی ہوں اور آپ سے محبت کرتی ہوں۔
اس کے بعد دونوں نے خوشی سے اپنی مرضی کی شادی کر لی۔ ان کا کہنا ہے کہ لڑکی کی والدہ اور سوتیلا والد ان کی جان کے دشمن بن گئے ہیں اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروا رہے ہیں۔ انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو سے تحفظ کی اپیل کی ہے۔