05/06/2026
السلام علیکم دوستو!
آج میں آپ کی توجہ ایک بہت اہم مسئلے کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ یہ ماڈو ایک چھوٹا سا شہر اور دیہاتی علاقہ ہے، جہاں عوام کو سب سے زیادہ جس مشکل کا سامنا ہے وہ پانی کی شدید قلت ہے۔
یہاں کے لوگ روزانہ پینے کے پانی کے لیے پریشان رہتے ہیں۔ خواتین، بچے اور بزرگ دور دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں، جبکہ جانوروں کے لیے بھی پانی کا انتظام کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔
میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صاحب، متعلقہ ایم این اے، ایم پی اے صاحبان اور تمام ذمہ دار اداروں سے مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ ماڈو کے عوام کی اس بنیادی ضرورت پر فوری توجہ دی جائے اور پانی کی فراہمی کے لیے کوئی مستقل اور مؤثر منصوبہ شروع کیا جائے تاکہ ہزاروں لوگوں کی یہ پریشانی ختم ہو سکے۔
میں تمام مخیر حضرات اور فلاحی اداروں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس نیک کام میں اپنا کردار ادا کریں۔ پانی جیسی نعمت فراہم کرنا عظیم صدقۂ جاریہ ہے۔
آپ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہماری آواز حکام بالا اور صاحبِ حیثیت لوگوں تک پہنچ سکے۔
اللہ پاک سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔
مزید رابطے کے لیے علی دادو والا فاؤنڈیشن واٹس ایپ نمبر 00923337071615