Geo Danda Shah Bilawal

Geo Danda Shah Bilawal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Geo Danda Shah Bilawal, Digital creator, Danda Shah Bilawal.

01/08/2025
دندہ شاہ بلاول میں گزشتہ رات آسمانی بجلی گرنے سے گھریلو اشیاء جل کرخاکستر ہوگئی۔ خبرکی تفصیل۔ (تسکین احمد اعوان سے) گزشت...
30/07/2025

دندہ شاہ بلاول میں گزشتہ رات آسمانی بجلی گرنے سے گھریلو اشیاء جل کرخاکستر ہوگئی۔

خبرکی تفصیل۔ (تسکین احمد اعوان سے)
گزشتہ رات لاوہ کے علاقہ دندہ شاہ بلاول میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی آسمانی بجلی بھی گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کافی گھروں میں روزمرہ کی گھریلو اشیاء جل گئی۔ جس سے عوام کاکافی نقصان ہوا ہے۔

آسمانی بجلی کے نقصانات سے بچنے کےلیے احتیاطی تدابیر اختیارکرنی چاہیے۔ جس میں سب سے پہلے ہمیں گھریلو اشیاء کے استعمال کے بعد تمام سوئچ نکال دینے چاہیے ۔
آسمانی بجلی کے اثرات سے بچنے کےلیے گھر اچھے قسم کےبریکرز لگوائیں۔ تاکہ کسی بھی ایسی صورتحال میں وہ پہلے ٹرپ کرکے آپ کی قیمتی اشیاء کوبچا لیں۔

*مزید معلومات اور خبروں کے لیے ہمارے چینل کوفالوں کریں۔*👇👇👇
`Geo Danda Shah Bilawal`

https://whatsapp.com/channel/0029VaEoCZoL2ATrthYAty2J

دندہ شاہ بلاول میں چھوٹی سی فیملی کےلیے تمام سہولیات کے ساتھ ایک مکان کرایہ کےلیے خالی ہے۔رابطہ تسکین اعوان 03215515359
28/07/2025

دندہ شاہ بلاول میں چھوٹی سی فیملی کےلیے تمام سہولیات کے ساتھ ایک مکان کرایہ کےلیے خالی ہے۔
رابطہ تسکین اعوان 03215515359

دندہ شاہ بلاول کے مقام پر ملک اخترنواز اعوان کاشانداراستقبال۔ کیایہ استقبال اور لاوہ ریلی اپنے مقاصد حاصل کرسکے گا۔ ہمار...
27/07/2025

دندہ شاہ بلاول کے مقام پر ملک اخترنواز اعوان کاشانداراستقبال۔
کیایہ استقبال اور لاوہ ریلی اپنے مقاصد حاصل کرسکے گا۔ ہماری دعا اور تمام تر توانائیاں لاوہ کی عوام کےساتھ ہیں۔

🤔🤔لیکن

یہاں گھبیرڈیم دندہ شاہ بلاول بمقام گٹال کاافتتاح سن 2008 میں زرداری صاحب نے کیاتھا۔ اب تک اس پرہرحکومت چاہے ن لیگ،پیپلز پارٹی،ق لیگ اور پی ٹی آئی سب نے اپنے دورحکومت میں کروڑوں روپے منظور کرواکے اپنے چہیتوکوکھلا چکی ہے۔ اور ڈیم وہی کا وہی کھڑا ہے۔ کیا ہمیں اس ڈیم پربھی اپنے حکومتی نمائندوں سے جواب دہ نہیں ہونا چاہیے. تحصیل لاوہ کاسب سے بڑاڈیم 18 سال گزرنے کےباوجود ابھی تک 30%بھی مکمل نہیں ہوا۔
تحصیل لاوہ کی عوام کب تک ٹرک کی بتی کے پیچھے چلتی رہے گی۔ اور کب تک ہم انہیں بار بار اقتدار میں کامیاب کرواتے رہیں گے۔

زراسوچیئے. . . . 🤔🤔

یہ وقت ہے جاگنے کا!آئیے، ہم سب ایک ہو کر آواز بلند کریں:ٹک ٹاک لائیو بند کرو!ہماری نسل بچاؤ!ہماری غیرت بچاؤ!یہ فریاد ہے ...
26/07/2025

یہ وقت ہے جاگنے کا!
آئیے، ہم سب ایک ہو کر آواز بلند کریں:
ٹک ٹاک لائیو بند کرو!
ہماری نسل بچاؤ!
ہماری غیرت بچاؤ!

یہ فریاد ہے ان ماؤں کی جو راتوں کو روتی ہیں، جب ان کے بچے لائیو آ کر عزتیں نیلام کرتے ہیں…
یہ صدا ہے ان باپوں کی، جن کے خواب بکھر جاتے ہیں، جب ان کی بیٹیاں اسکرین پر تماشا بن جاتی ہیں۔

کیا ہم نے یہ دن دیکھنے کے لیے قربانیاں دی تھیں؟
جہاں عزت اب ایک لائیو ویڈیو کی “ویوز” پر تولی جاتی ہے؟
جہاں بیٹیاں عزت کو کانٹینٹ سمجھ بیٹھیں، اور بیٹے غیرت کو فالورز کی گنتی میں گم کر بیٹھے؟

آج ٹک ٹاک لائیو صرف ایک ایپ نہیں، بلکہ شیطان کا وہ آلہ بن چکا ہے جو نوجوان نسل کے دلوں میں حیا کے چراغ بجھا رہا ہے۔
جہاں ماں کی گود کی جگہ اب لائیو اسٹریمنگ رومز نے لے لی ہے،
جہاں پڑھائی کی کتابیں چھوڑ کر ڈانس کے اسکرپٹس یاد کیے جا رہے ہیں،
جہاں احترام مر چکا ہے، اور تفریح کے نام پر فحاشی ناچ رہی ہے۔

حضرت سخی نوری شاہ سلطان بلاولؒ — ہدایت کا چراغ اور روحانیت کا سفیربرصغیر کی مٹی نے صدیوں تک بتوں کے سائے میں سانس لی، او...
26/07/2025

حضرت سخی نوری شاہ سلطان بلاولؒ — ہدایت کا چراغ اور روحانیت کا سفیر

برصغیر کی مٹی نے صدیوں تک بتوں کے سائے میں سانس لی، اور روحیں اندھیروں میں بھٹکتی رہیں۔ مگر یہی زمین ایک دن اس روشنی سے جگمگا اٹھی جو صوفیاء کرام اپنے دِلوں میں لے کر آئے تھے۔ تلوار کے زور سے نہیں، بلکہ دلوں کی تسخیر سے، محبت اور اخلاص سے، ان بزرگوں نے وہ چراغ جلائے جو آج بھی رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔

چھ صدیوں پہلے، جب ہندوستان کا ہر گوشہ شرک کے اندھیروں میں گم تھا، تب 803 ہجری میں ایران کے شہر شاہ ہمدان سے ایک نورانی قافلہ ہماری بستی کی طرف روانہ ہوا۔ یہ حضرت سید احمد ہمدانی تھے، جنہیں آج ہم حضرت سخی نوری شاہ سلطان بلاول ہمدانی کے نام سے جانتے ہیں۔ اُنہوں نے ہمارے گاؤں کو اپنی عبادت، تعلیم، دعوتِ اسلام اور خیر خواہی کا مرکز بنایا۔ آپ کی پرنور موجودگی نے اس سرزمین کو ایسا فیض دیا کہ ہزاروں لوگوں نے اسلام قبول کیا، اور ان کے دل ہدایت کے نور سے روشن ہوئے۔

آپ کے با برکت نام کی نسبت سے اس بستی کا نام پڑا، اور آج بھی روحانیت کے پیاسے، اپنے دلوں کی تسکین کے لیے، اس دربار پر حاضر ہوتے ہیں۔ وہاں جہاں ہوا میں ذکرِ الٰہی کی مہک بسی ہوئی ہے، اور فضا میں صوفیانہ سکون گھلا ہوا ہے۔

صوفی اسلام میرے نزدیک صرف ایک مکتبِ فکر نہیں، بلکہ ایک ازلی پیغام ہے جو صدیوں سے اس خطے کے روحانی ڈی این اے میں شامل رہا ہے۔ جب کفر اور بت پرستی کی جڑیں پورے برصغیر میں پیوست تھیں، تب صوفیاء نے ظلمت کا طلسم محبت، برداشت، بھائی چارے اور بین المذاہب احترام سے توڑا۔ ان کا پیغام شرط سے پاک تھا، ان کی دعوت دروازے بند نہیں بلکہ کھولنے والی تھی، اور ان کا مقصد محض عقیدہ نہیں بلکہ دل کی تسخیر تھا۔

انہوں نے قوموں کو جوڑا، معاشروں میں برداشت پیدا کی، اور انسان کو اس کے خالق سے جوڑ دیا—نرمی، وقار اور سکوت کے ذریعے۔

مگر وقت کی گرد نے بہت کچھ دھندلا دیا۔ بعد کے زمانوں میں دین کے نام پر ایسی خرافات نے جنم لیا جن کا دین سے کم اور ثقافت سے زیادہ تعلق تھا۔ انگریز حکومت نے مسلمانوں کو تقسیم در تقسیم کرتے ہوئے نئے مسالک کی بنیاد رکھی، اور یوں نوے برس تک حکمرانی کی۔ افسوس کہ پاکستان کے قیام کے بعد بھی کچھ عناصر نے مذہب کو ایک سیاسی آلہ بنا لیا—ایسا آلہ جو تفریق پیدا کرے، وحدت نہیں۔

لیکن آج بھی امید باقی ہے، روشنی زندہ ہے۔ وہی صوفیاء کرام کے در، وہی تعلیمات—امن، اخلاص، ذکرِ الٰہی، اور قربِ خداوندی—ہماری بقا کی ضمانت ہیں۔ اگر ہم دوبارہ ان سے جُڑ جائیں، تو اندھیرے مٹ سکتے ہیں، اور ہم ایک بار پھر وہی اجالا پا سکتے
ہیں جو حضرت سلطان بلاولؒ نے ہمیں چھ صدیوں پہلے بخشا تھا۔
بشکریہ جناب M Imran Malik 🖋

20/07/2025

جو لوگ کرائے کے گھروں میں رہ رہے ہیں یا قرض میں ڈوبے ہیں،
آج کل بہت پریشان ہیں۔
اللہ ان کی غیبی مدد فرمائے اور آسانیاں عطا کرے۔

20/07/2025

بریکنگ نیوز پاکستان ایئر فورس کا عالمی سطح پر بڑا اعزاز سی 130 نے برطانیہ میں ہونے والا “Concours d’Élégance” ایوارڈ جیت لیا
رپورٹ: اشراق نذیر پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کو اپنے جذبے، مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا قائل کر لیا۔ برطانیہ میں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ملٹری ایئر شو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (RIAT) میں پاکستان ایئر فورس کے سی-130 ہرکولیز طیارے نے Concours d’Élégance ایوارڈ جیت لیا ہے۔ یہ اعزاز اُس طیارے کو دیا جاتا ہے جس کی مینٹیننس، ظاہری حالت، فنی خوبصورتی اور پریزنٹیشن بین الاقوامی معیار پر سب سے شاندار ہو۔ پاکستان کے سی-130 طیارے نے نہ صرف سخت مقابلے میں شرکت کی بلکہ دنیا بھر سے آئے جدید طیاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یہ لمحہ نہ صرف پاکستانی فضائیہ کے لیے بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔ پاکستانی پرچم جب دنیا کے بہترین ایئر شو میں سب سے اونچا لہرایا گیا تو حاضرین کے دل جیت لیے گئے۔ اس طیارے کو خصوصی طور پر ایک ثقافتی اور تخلیقی ڈیزائن میں پیش کیا گیا، جس میں پاکستان کی تاریخ، روایات اور دفاعی طاقت کو دکھایا گیا۔ میدان میں موجود غیر ملکی ماہرین نے پاکستانی ٹیم کے نظم و ضبط اور تکنیکی مہارت کی کھل کر تعریف کی۔

20/07/2025
20/07/2025
04/07/2024

‏جب آپ اپنی مایوسی کو گلے لگا کر سوتے ہیں تو صبح اپنی امید کو جگانا نہ بھولیں اور اپنی مایوسی کو سویا ہوا چھوڑ کر اٹھیں

26/02/2023

آپ بھی تشریف لائیے!
🙏 ہم دیدہ و دل فرش راہ کیے ہوئے ہیں۔
🌷🌼🌻🌺🌱🌲🌳🌹🏵💮🌸🌴🌵🌾🌿🍀🍁🍂🍃
صوت الفلاح شجر میلہ سج رہا ہے اپنی سابقہ روایات کی طرح
جس میں نہایت مناسب قیمت پر دستیاب ہوں گے 🍍🍅🍓🍋🍒🍌🍊🍉🍈🍇🍑🍐🍏🍎🍒🍓🍅
🟠 پھل دار پودے
🟢 پھول دار پودے
🟡 سایہ دار پودے
🏺خوبصورت گملے
📌 المصطفی ٹرسٹ میڈیکل سینٹر دندہ شاہ بلاول

🗓️ 26 فروری 2023ء سے
آغاز
اپنے حصے کا پودا آج ہی لگا لیں ۔

ہمارا خواب سر سبز پاکستان صحت مند پاکستان 🇵🇰 ۔
ٹیم صوت الفلاح دندہ شاہ بلاول

Address

Danda Shah Bilawal

Telephone

03228537977

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Geo Danda Shah Bilawal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Geo Danda Shah Bilawal:

Share