Zarghun Khel Darra Adam Khel

Zarghun Khel Darra Adam Khel اصل اہالی کندیات ملاخیل،محمدخیل،میری خیل اہل قوم زرغون خیل

14/07/2025

قوم زرغون خیل میں ڈکیتی کے دوران، ڈاکو نے بینک میں موجود سب کو پکار کر کہا:
"ہلنا مت۔ یہ پیسہ قوم کا ہے اور تمہاری زندگی تمہاری ہے۔"اس لئے سب فرش پر لیٹ جاؤ۔
بینک میں موجود سب لوگ خاموشی سے فرش پر لیٹ گئے۔
اسے کہتے ہیں "ذہنوں کو تبدیل کرنے والا تصور دینا"اور سوچنے کے روایتی انداز کو تبدیل کر دینا۔
جب ایک لڑکا خوفزدہ جذباتی انداز کے ساتھ میز پر لیٹ گیا تو ڈاکو اس پر چلایا:
"مہذب بنیں! یہ ڈکیتی ہے ریپ نہیں!"
اسے کہتے ہیں "پیشہ ورانہ ماہر" ہونا ۔ صرف اس بات پر توجہ مرکوز کریں کہ آپ کو کیا کرنے کی تربیت دی گئی ہے-
جب ڈاکو بینک سے واپس گھر آئے تو چھوٹے ڈاکو (جس کی تعلیم MBA تھی) نے بڑے ڈاکو (جس کی تعلیم پرائمری تھی) سے کہا:
"بڑے بھائی، آئیں گنتے ہیں کہ ہم نے قوم کا کتنا پیسہ لوٹ کر اٹھایا ہے۔"
بڑے ڈاکو نے ڈانٹتے ہوئے کہا:
"تم بہت بیوقوف ہو، اتنا پیسہ ہے اسے گننے میں بہت وقت لگے گا۔ آج رات سوشل میڈیا اور ٹی وی نیوز ہمیں بتائے گا کہ ہم نے بینک سے قوم کا کتنا پیسہ لوٹا ہے !"
اسے کہتے ہیں "تجربہ"
آج کل، تجربہ کاغذی ڈگری سے زیادہ اہم ہے!
ڈاکوؤں کے جانے کے بعد، بینک منیجر نے بینک سپروائزر سے کہا کہ پولیس کو جلدی سے بلائیں۔ لیکن نگران نے اس سے کہا:
"رکو! آئیں اپنے لئے بینک سے 10 ملین روپے نکالیں اور اسے 70 ملین روپے میں شامل کردیں جو ہم نے کچھ عرصہ پہلے بینک سے غبن کیا تھا"۔
اسے کہتے ہیں "بہتی موج کے ساتھ تیرنا"
ایک ناموافق صورتحال کو اپنے فائدے میں تبدیل کرنا!
بینک پروائزر کہتا ہے: "یہ اچھا ہو گا اگر ہر مہینے چوریاں ہوتی رہیں - "
اسے کہتے ہیں "ذاتی خوشی کی اہمیت"
ذاتی خوشی آپ کی نوکری سے زیادہ اہم ہے! ۔"
اگلے دن سوشل میڈیا، اخباروں اور ٹی وی نیوز نے اطلاع دی کہ بینک سے 100 ملین روپے چرا لئے گئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے یہ سن کر پیسہ گننا شروع کیا اور بار بار گنتی کی اور کئی بار کی ، لیکن ان کے پاس صرف 20 ملین روپے ہی تھے۔
ڈاکو بہت غصے میں تھے اور انہوں نے شکایت کی: "ہم نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر صرف 20 ملین روپے لوٹے ہیں اور بینک مینیجر نے اپنی انگلیوں کی چٹکی سے 80 ملین روپے لے لیے۔ ایسا لگتا ہے کہ چور بننے سے بہتر تعلیم یافتہ ہونا ہے۔"
اسے کہتے ہیں "علم کی قیمت سونے کے برابر ہے!"
ھائے زرغون خیلو۔

ضروری اعلان بابت گمشدہ بچہیہ اپنے آپ کو درہ آدم خیل کا بتایا جارہا ھے . یہ آج صبح 5 بجے کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب درخت کے ...
01/07/2025

ضروری اعلان بابت گمشدہ بچہ
یہ اپنے آپ کو درہ آدم خیل کا بتایا جارہا ھے . یہ آج صبح 5 بجے کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب درخت کے نیچھے سویا ہوا تھا. جس کو بازی خیل کوہاٹ کے ایک شخص نے دیکھ کر اپنے گھر لے گیا ہے. بچہ اپنا نام حارث ولد اریان بتا رہا ہے. کہتا ہے کہ میں گاڑی سے رہ گیا ھوں. تاھم شینی کلے کا نام بھی لے رہا ھے کہ وہاں کا ھوں بہرحال بچہ کچھ زیادہ معلومات نہیں رکھتا.
اہم اطلاع:- یہ نیچے تفصیل کوہاٹ بازی خیل والے شخص نے لکھا ہے یہ بھی تحریر کریں.
ہمارے علاقے کوہاٹ بازید خیل کی سڑک پر کنارے لگے درختوں کے نیچے ایک بچہ سویا ہوا ملا ہے۔ وہاں سے گزرنے والے ایک شخص نے اس بچے کو جگایا اور اپنے ساتھ اپنے گھر لے آیا ہے۔
یہ بچہ بظاہر طالب علم معلوم ہوتا ہے اور اپنا نام حارث اور والد کا نام آریان بتا رہا ہے۔
اگر کسی کو اس بچے کے بارے میں کوئی معلومات ہوں، یا کسی مدرسے والے اس کو پہچانتے ہوں، تو براہ کرم فوری طور پر اس نمبر پر رابطہ کریں:

📞 0344-5620008
03429775408
براہ کرم یہ اطلاع زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ اس بچے کو اس کے گھر والوں تک واپس پہنچایا جا سکے۔ تاکہ بچے کا والدین مل سکے اور اپنا بچہ بحفاظت لے جائیں....
پوسٹ زیادہ سے زیادہ لوگوں میں شیئر کریں

Assalam o Alaikom "The greatest test of courage on earth is to bear defeat without losing heart."
01/07/2025

Assalam o Alaikom
"The greatest test of courage on earth is to bear defeat without losing heart."

السلام علیکم ورحمته اللٰ٘ه وبرکاته:قوم زرغون خیل درہ آدم خیل کا زوال یقینی ھے کیونکہ ‏یہاں اخلاق و کردار سے زیادہ چالاکی...
28/06/2025

السلام علیکم ورحمته اللٰ٘ه وبرکاته:
قوم زرغون خیل درہ آدم خیل کا زوال یقینی ھے کیونکہ ‏یہاں اخلاق و کردار سے زیادہ چالاکی و بدکرداری اور ایمان و ضمیر سے زیادہ بے ایمانی و جھوٹ پر مبنی مصلحت کو اہمیت دی جاتی ھے۔
یہی تلخ حقیقت ھے جو ھمیں اندھیر نگری کی طرف دھکیل رھی ھے، جہاں ظلم و بے انصافی ایک معمول اور حق بات کہنا جرم بن چکی ھے۔بہت ھی افسوسناک حالات ہیں۔

24/06/2025

انتقال پرملال
گاؤں رحیم کلے میری خیل قوم زرغون خیل کے سید زمان اور بخت زمان کے والد (علی مست ولد میران شاہ اور والدہ محترمہ )دونوں بقضائے الہٰی وفات پا گئے ہیں۔ مرحومین کا نماز جنازہ اور تدفین آج مورخہ 2025-06-24 بوقت ساڑھے پانچ بجے (05:30) بمقام جرمنی کلے آبائی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
انا للٰ٘ه وانا الیه راجعون۔

اھم اعلامیہ:۔۔۔۔۔۔ھم سب کو چاھیے کہ فاٹا انضمام مخالف مقدمہ میں اپنی آواز بلند کرکے قبائلی پختون ھونے کا فرض ادا کریں۔اس...
14/04/2025

اھم اعلامیہ:۔۔۔۔۔۔ھم سب کو چاھیے کہ فاٹا انضمام مخالف مقدمہ میں اپنی آواز بلند کرکے قبائلی پختون ھونے کا فرض ادا کریں۔
اس سلسلے میں ایک پرفارمہ تیار کیا گیا ھے۔
جس کو سات دن کے اندر اندر پچاس ہزار افراد کا اندراج دستخط کر کے بھرنا ھے۔
یہ پرفارمہ اگلی تاریخ پیشی پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کروایا جائے گا۔
ہر فرد—چاھے وہ بزرگ ھو، نوجوان ھو، جوان ھو، بچہ ھو یا طالبعلم—
اپنا قومی فرض ادا کریں۔
یہ پرفارمہ پرنٹ کریں، اپنے گاؤں کے حجرے اور مقامی دوستوں میں تقسیم کریں اور مکمل کروا کر جمع کریں۔
تاکہ ھم سب مل کر اپنے حق کے لیے کھڑے ھو سکیں۔

فاٹا انضمام کے بعد:
• ھماری معدنیات غیر محفوظ ھو چکی ھیں۔
• ھمارے علاقوں کی شناخت مٹائی جا رھی ھے۔
• ھماری روایات ختم کی جا رھی ھیں۔
• ھمارے تعلیمی اداروں (میڈیکل، انجینئرنگ، یونیورسٹیز و کالجز) میں ھمارا کوٹہ مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ھے۔
یہ وقت ھے اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے متحد ھونے کا۔
آئیں، مل کر آواز بلند کریں اور اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

✨✨زرغون خیل درہ آدم خیل پیج✨✨ ✨✨✨کے تمام معزز ممبران کو ✨✨✨ ✨✨✨✨عید الفطر مبارک!✨✨✨✨اللٰ٘ه تعالیٰ یہ دن آپ سب کیلئے خوشی...
31/03/2025

✨✨زرغون خیل درہ آدم خیل پیج✨✨
✨✨✨کے تمام معزز ممبران کو ✨✨✨ ✨✨✨✨عید الفطر مبارک!✨✨✨✨

اللٰ٘ه تعالیٰ یہ دن آپ سب کیلئے خوشیوں، برکتوں اور امن کا باعث بنائے۔ ہماری یہ قبائلی علمی اور فکری محفل ہمیشہ روشنی بکھیرتی رہے۔
خوش رہیں اور سدا آباد رہیں!


Everyone is Included-All People, All Places, All Ways

انتقال پرملاللاس گھڑی نمبر 2قوم بوستی خیل درہ آدم خیلملک حاجی خان ثمر کا چچا اور عبدالمالک کا والد محترم زمین جان بقضائے...
12/03/2025

انتقال پرملال
لاس گھڑی نمبر 2قوم بوستی خیل درہ آدم خیل
ملک حاجی خان ثمر کا چچا اور عبدالمالک کا والد محترم زمین جان بقضائے الہٰی وفات پا گیا ھے۔ مرحوم کا نماز جنازہ اور تدفین آج مورخہ 2025-03-12 بوقت تین(03:00) بجے قوم بوستی خیل لاس گھڑی کے آبائی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
انا للٰ٘ه وانا الیه راجعون۔

۔                         انتقال پرملالدې ملک علی باز د کلي کندی پیروال خیل قوم آخوروال  درہ آدم خیل د ملک بسم الله جان ...
11/03/2025

۔ انتقال پرملال
دې ملک علی باز د کلي کندی پیروال خیل قوم آخوروال درہ آدم خیل د ملک بسم الله جان ورور او د ملک حاجی عطاء اللٰ٘ه محترم پلار حاجی محمد جان په حق رسيدلي دي!
نن ورز بتاریخ 11:03:2025 ماسپښین 02:30 بجي جنازه وي. اناللٰ٘ه وانا الیہ راجعون

انتقال پر ملالتمام دوست و احباب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ملک محمد نسیم اور ملک عبدالرشید کی والدہ ماجدہ بقضائے الہی وفات پ...
06/02/2025

انتقال پر ملال
تمام دوست و احباب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ملک محمد نسیم اور ملک عبدالرشید کی والدہ ماجدہ بقضائے الہی وفات پا گئی ہے مرحومہ مغفورہ کا نماز جنازہ اور تدفین آج مورخہ 2025-02-06بروز جمعرات بوقت 11 بجے بمقام جرمنی کلے کندی محمد خیل قوم زرغون خیل درہ آدم خیل میں ادا کی جائے گی۔
سوگواران:(بیٹے) ملک محمد نسیم،ملک عبدالرشید،ملک شاہ جہان، عابد خان، عظیم خان اور واجد خان

❤❤❤❤سعد اللٰ٘ه خان ❤❤❤❤************ المعروف ***************❤❤❤❤سرتور فقیر: ❤❤❤❤ایک انقلابی مجاہد اور روحانی پیشوا1897ء م...
03/02/2025

❤❤❤❤سعد اللٰ٘ه خان ❤❤❤❤
************ المعروف ***************
❤❤❤❤سرتور فقیر: ❤❤❤❤
ایک انقلابی مجاہد اور روحانی پیشوا
1897ء میں جب ملاکنڈ کے معرکے کا آغاز ہوا، تو بونیر سے کئی لوگ اس جہاد کے ہیرو، سر تور فقیر کو دیکھنے کے لیے آئے۔ ان میں سے کچھ لوگوں نے حیرت سے کہا، ’’یہ تو سعد اللہ خان بھائی ہیں!‘‘ جی ہاں، سعد اللہ خان، جو تاریخ میں سرتور فقیر کے نام سے جانے جاتے ہیں، ریگا، ضلع بونیر کے رہنے والے تھے۔
عوامی یادداشتوں میں سرتور فقیر
میرے والد بزرگوار بتایا کرتے تھے کہ اُس زمانے میں، جب وہ بچے تھے، تو مینگورہ شہر میں خوف و ہراس کا عالم تھا۔ ان کے بڑے بھائی نے انہیں گود میں اٹھایا تھا، اور شہر کی عورتیں، بچے اور معمر افراد گھروں کو تالے لگا کر زمرد کان (لیونے تنگے) کی جانب ہجرت کر رہے تھے۔ اس وقت وہاں گھنا جنگل تھا، جہاں عورتوں اور بچوں نے پناہ لی تھی، جبکہ جوان طبقہ میدانِ جہاد میں برسرِ پیکار تھا۔
ایک بزرگ سے جب سرتور فقیر کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا:
"یہ کل کی ہی بات لگتی ہے، وہ دراز قد، لمبا تڑنگا، ننگے سر، ننگے پاؤں، ایک پائنچہ اوپر اور ایک نیچے، ہاتھ میں جہاد کا جھنڈا بلند کیے لوگوں کو پکار رہا تھا۔ نوجوان اور بچے جوش و خروش سے اس کے پیچھے جلوس کی صورت میں چل رہے تھے۔"
ملاکنڈ کی تاریخی لڑائی اور سرتور فقیر کی قیادت
تاریخ گواہ ہے کہ سرتور فقیر نے ملاکنڈ کے میدان میں انگریزوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔ اس جہاد میں عبدالغنی نامی ایک مجاہد بھی شریک تھا، جو حصار طوطہ کان کے محاذ پر لڑ رہا تھا۔ جب اسے معلوم ہوا کہ اس کا پھوپھی زاد بھائی عبدالحمید پیرانو کے محاذ پر زخمی ہوگیا ہے، تو وہ فوراً گھوڑا دوڑا کر اسے واپس لے آیا۔اس معرکے میں میاں دم خان (اصل نام: حبیب خان) اور ان کے والد خان بابا بھی سرتور فقیر کے لشکر میں شامل تھے۔ جنگ کے دوران خان بابا شہید ہوگئے۔ آج ان تینوں، یعنی سرتور فقیر، خان بابا اور میاں دم خان کی قبریں فتح پور کے جنوبی قبرستان میں ایک ساتھ موجود ہیں۔
میدانِ جنگ میں سرتور فقیر کا عزم
18 جولائی 1897ء کو سرتور فقیر نے جہاد کا اعلان کیا اور 26 جولائی کو لنڈاکے سے تھانہ کی طرف روانہ ہوا۔ اُس وقت اس کے ساتھ صرف چند کم عمر لڑکے تھے، مگر راستے میں تین سے چار سو یوسف زئی نوجوان بھی شامل ہوگئے۔ مجاہدین نے الہ ڈھنڈا، بٹ خیلہ اور پیر کورونہ سے ہوتے ہوئے قلعہ ملاکنڈ پر رات 9 بجے حملہ کیا۔ انگریز فوج بوکھلا گئی، اور بڑی تعداد میں سکھ سپاہی مارے گئے۔
یہ لڑائی صبح تک جاری رہی، اور اس میں 19 مجاہدین شہید ہوئے، جبکہ انگریز فوج کے:
1 کرنل، 1 میجر، 1 لیفٹیننٹ سمیت
521 سپاہی ہلاک اور 1030 زخمی ہوئے۔
اسی رات سرتور فقیر نے قلعہ چکدرہ پر بھی حملہ کیا، اور وہاں بھی زبردست مقابلہ ہوا۔ انگریز فوج نے 18 اگست 1897ء کو ایک بار پھر حملہ کیا، لیکن مجاہدین نے بھرپور مزاحمت کی۔ بالآخر 19 اگست کو انگریزوں کا لشکر مینگورہ پہنچ گیا۔ وہ مزید پیش قدمی نہ کر سکے، اور 24 اگست کو بریکوٹ میں قیام کے بعد واپس چلے گئے۔ایک انگریز آفیسر نے لکھا: "اگر ایک مسلمان صوبیدار ہمیں بروقت اطلاع نہ دیتا، تو سرتور فقیر ہمیں ہمارے بستروں میں ہی ذبح کر دیتا۔"

سرتور فقیر: ایک تاریخی شخصیت
یہی وہ سرتور فقیر تھے، جنہوں نے سوات، دیر، باجوڑ، بونیر، شانگلہ اور کوہستان میں آزادی کی روح پھونکی اور لوگوں کو جہاد کے لیے تیار کیا۔ انگریزوں کے خلاف جدوجہد میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سرتور فقیر 1336 ہجری میں وفات پا گئے، لیکن ان کی اولاد آج بھی ریگا (بونیر) اور فتح پور (سوات) میں رہائش پذیر ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی شاندار تاریخ سے آگاہ رہیں اور ان عظیم مجاہدین کی قربانیوں کو یاد رکھیں۔
👉wahid_ali_yousfzai
Muhammad Naeem Afridi
https://www.facebook.com/share/p/12ET92wykV7/

Address

Dara

Telephone

03339163350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zarghun Khel Darra Adam Khel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zarghun Khel Darra Adam Khel:

Share