S.A News ایس۔اے نیوز

S.A News ایس۔اے نیوز I want to aware alll about of my vllage crises and any cicrcumstance to my peoples.

وفاقی وزیر مواصلات مولانا مفتی اسعد محمود نے نیشنل ہاٸی وے اتھارٹی کو 72 گھنٹوں میں ڈیرہ درابن روڈ کھولنے کا حکم دے دیا ...
29/08/2022

وفاقی وزیر مواصلات مولانا مفتی اسعد محمود نے نیشنل ہاٸی وے اتھارٹی کو 72 گھنٹوں میں ڈیرہ درابن روڈ کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔ آج سے کام شروع کر دیاگیا ہے، جلد ہی روڈ کھلنے کا امکان۔

29/08/2022

گنڈی عاشق کے قریب سیلابی ریلوں کے باعث ڈیرہ درابن روڈ میں کٹاٶ، ابھی تک پانی بہہ رہا ہے ، مسافروں کے گزرنے کا کوٸی بندوبست نہیں کیا گیا۔ ایک کشتی بھی کھڑی نہیں کی گٸی جسکی وجہ سے مسافروں کو پانی سے چارپاٸی پر بٹھا کر گزارا جاتا ہے جو کہ انتہاٸی خطرناک طریقہ ہے۔ آج یہاں پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے ، دو مسافر اس پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہوچکے ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے اس مقام پر پہنچ کر تلاش شروع کردی ہے۔ ڈوبنے والوں میں ایک کا تعلق لکی مروت اور دوسرے کا شانگلہ سوات سے تھا۔

23/08/2022

درابن پریس کلب ہنگامی اجلاس
درابن پریس کلب کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ملک فیض منعقد ہوا ، اجلاس میں سوشل میڈیا کلب کے ممبران نے بھر پور شرکت کی ، تمام ممبران نے حالیہ سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انکے مالی نقصانات پر اظہار افسوس کیا ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی کہ متاثرین سیلاب کیلئے سرکاری سطح پر تقسیم کی جانے والی امداد کو میڈیا کی نظروں سے چھپایا جارہا ہے اور تقسیم کے وقت میڈیا کو اطلاع نہیں دی جارہی جسکی ہم بھر پور مذمت کرتے ہوئے ڈی سی ڈیرہ ، اے سی درابن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ سرکاری امداد کی تقسیم اگر میڈیا سے مخفی رکھنے کی روش برقرار رہی تو ہم اس تقسیم کے خلاف خبریں لگا کر حکام بالا اور حکومت وقت کو باخبر رکھتے رہینگے ۔ اجلاس میں یہ کہا گیا کہ امداد کی منصفانہ تقسیم چاہتے ہیں کسی بھی مستحق کو محروم نہ رکھا جائے اور کسی بھی غیر مستحق کو امدادی سامان نہ دیا جائے ۔ کسی بھی گھپلے کا انکشاف ہونے پر پرزور مخالفت کی جائیگی ۔ اس سلسلہ میں اے سی درابن ۔ تحصیلدار و پٹواری سے ملاقات کرکے میڈیا کے تحفظات ظاہر کرنے کا فیصلہ ۔

نرخنامہ پر سرکاری ریٹ درج ہوتا ہے اس سے زیادہ وصول کرنے والا قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوتا ہے۔اس خودساختہ مہنگاٸی کے ...
04/08/2022

نرخنامہ پر سرکاری ریٹ درج ہوتا ہے اس سے زیادہ وصول کرنے والا قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوتا ہے۔اس خودساختہ مہنگاٸی کے خلاف آواز اٹھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ڈیرہ ژوب روڈپر افسوسناک حادثات           ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔درابن کلاں (شفیق عالم ) ڈیرہ ژ...
13/07/2022

ڈیرہ ژوب روڈپر افسوسناک حادثات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
درابن کلاں (شفیق عالم ) ڈیرہ ژوب روڈ پر مسلسل حادثات کا رونما ہونا جن میں بہت سی قیمتی جانوں کا نقصان افسوسناک تو ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ باعث تشویش بھی ہے۔ ایک حادثہ 3 جولاٸی کو راولپنڈی سے کوٸٹہ جانے والی گاڑی رات گٸے دھانہ سر کے مقام پر روڈ سے پھسل کر گہری کھاٸی میں گرنے سے گاڑی مکمل تباہ اور بہت سی قیمتی جانوں کا ضیإ ہوا۔ دوسرا حادثہ ٹھیک دس دن بعد کوٸٹہ سے اسلام آباد جانے والی گاڑی کو پرواڑہ کے قریب گاڑی الٹنے سے پیش آیا، اس میں بھی ہلاکتیں ہوٸیں ، مسافر زخمی ہوٸے، انتہاٸی افسوسناک واقعات ہیں۔ مگرمحض اظہارِ افسوس یا حادثات کو تقدیری معاملات کہہ کر مزید ایسے ناخوشگوار حادثات کا انتظار کرنے سے کیا یہ بہتر نہ ہوگاکہ حادثات کی بنیادی وجوہات و عِلل معلوم کرکے حادثات کی روک تھام پر بھی سوچا جاٸے۔
1. ایک بین الصوباٸی روڈ بلکہ سی پیک سے ملحقہ روڈ ہونے کے باوجود ٹریفک کنٹرول کے ذمہ دار ٹریفک پولیس کا اس روڈ پر کوٸی گشت نہیں ہے۔
2.اوور سپیڈ چیکنگ کیلٸے روڈ پر کیمرے وغیرہ نصب نہیں ہیں۔
3.لاہور۔ اسلام آباد۔ مانسہرہ اور سوات جیسے دور دراز مقامات سے اگر ایک ہی ڈراٸیور گاڑی چلاتا ہے تو کمپنی کو پابند کرنے کی ضرورت ہے کہ لمبی ڈراٸیو کیلٸے دوسرا ڈراٸیور لازمی ہونا چاہٸے۔
4. ڈراٸیورز کیلٸے منشیات کے استعمال کی سختی سے ممانعت ہونی چاہٸے۔
ان حادثات کی روک تھام کیلٸے غوروفکر کرنا NHA اتھارٹی اور پولیس انتظامیہ کیلٸے ناگزیر ہوچکا ہے۔ اللہ تعالیٰﷻ نے انسان کو عقل سلیم سے نوازا ہے جتنا ہوسکے عقل و فہم کو استعمال کرتے ہوٸے اپنی اور دوسرے انسانوں کی جان بچانے کی فکر کرنی چاہٸے۔ اللہ کریم آٸندہ ایسے حادثات سے سب کو محفوظ رکھے۔آمین

درابن کلاں(ڈان نیوز) آمدہ عام انتخابات کیلٸے اپنا سیاسی مستقبل محفوظ بنانے کی تگ و دو میں سیاسی نماٸندوں نے رابطہٕ عوام ...
15/06/2022

درابن کلاں(ڈان نیوز) آمدہ عام انتخابات کیلٸے اپنا سیاسی مستقبل محفوظ بنانے کی تگ و دو میں سیاسی نماٸندوں نے رابطہٕ عوام مہم کاسلسلہ زوروشور سے جاری رکھا ہوا ہے۔ کہیں پرانی رفاقتیں ٹوٹ رہی ہیں کہیں نٸے یارانے بناٸے جارہے ہیں، کہیں پرانے سیاسی لیڈروں سے شکوے شکایات کے انبار لگاٸے جارہے ہیں تو کہیں نٸی رفاقتوں سے مستقبل کی امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں، اس سلسلہ میں انتخابی حلقہ پی کے 115 سے دو سیاسی حریف گروپ ہمیشہ آمنے سامنے رہے ہیں۔ گنڈہ پور گروپ اور میانخیل گروپ۔ اس حوالہ سے آج میانخیل گروپ کے رہنما سابقہ ایم پی اے سردار فتح اللہ خان میانخیل اپنے سیاسی حریف گنڈہ پور گروپ کے چند اہم اور دیرینہ کارکنوں کی وفاداریں اپنے حق میں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگٸے جو کہ یقیناً فریق مخالف کیلٸے ایک دھچکا ثابت ہوا ہے۔
سراٸیکی قومی موومنٹ کے سربراہ سیف اللہ بیقرار اور گرہ ترخوبہ( گرہ اخوندزادہ) کے اللہ بخش بلوچ سمیت متعدد خاندانوں نے الگ الگ پریس کانفرنس میں گنڈہ پور گروپ کو خیرباد کہتے ہوٸے میانخیل گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ سردار فتح اللہ خان میانخیل نے نٸے شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوٸے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کراٸی۔

04/06/2022
درابن کلاں سوشل میڈیا کلب ممبران کی ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ریٹاٸرڈ) نجم الحسنین لیاقت کیساتھ ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق دراب...
01/06/2022

درابن کلاں سوشل میڈیا کلب ممبران کی ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ریٹاٸرڈ) نجم الحسنین لیاقت کیساتھ ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق درابن سوشل میڈیا کلب ممبران جن میں ملک فیض صدر۔ شفیق عالم سرپرست اور خالد جان ناٸب صدر شامل ہیں ڈی پی او ڈیرہ کے آفس میں ان کے ساتھ ملاقات کی۔ میڈیا کے مساٸل، امن و امان کی صورتحال اور منشیات فروشی و دیگر اخلاقی جراٸم کے خاتمہ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ڈی پی او نے ضلع بھر میں قیام امن اور عوام کو احساس تحفظ دلانے کا عزم ظاہر کرتے ہوٸے میڈیا کو مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوٸی۔ اس موقع پر شفیق عالم نے اپنا شعری مجموعہ ” نالہٕ خام“ ڈی پی او صاحب کو پیش کیا۔

Address

Daraban Kalan
Daraban Kalan
29310

Telephone

+923459831908

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when S.A News ایس۔اے نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share