News Club Darband

News Club Darband The Voice of Darband | Breaking News | Local Updates | Public Issues | Trusted Journalism

📢 افسوس ناک خبرتورغر: تحصیل کنڈر، حسن زئی کے ویلج کونسل بائیو کے گاؤں بالا بانڈہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں باپ ...
10/09/2026

📢 افسوس ناک خبر

تورغر: تحصیل کنڈر، حسن زئی کے ویلج کونسل بائیو کے گاؤں بالا بانڈہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں باپ اور بیٹا برندو کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق محمد ظاہر صاحب اپنے بیٹے کو مدرسے سے گھر واپس لا رہے تھے کہ راستے میں برندو کے پانی میں نہاتے ہوئے دونوں ڈوب گئے۔ افسوس ناک حادثے میں باپ اور بیٹا دونوں جان کی بازی ہار گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی، جبکہ اہلِ علاقہ نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

اکاؤنٹس آفس کی تعمیر—بروقت تکمیل کے لیے اہم اجلاسڈپٹی کمشنر تورغر ڈاکٹر یاسر عمران کی زیرِ صدارت اکاؤنٹس آفس کی تعمیر کے...
10/09/2026

اکاؤنٹس آفس کی تعمیر—بروقت تکمیل کے لیے اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر تورغر ڈاکٹر یاسر عمران کی زیرِ صدارت اکاؤنٹس آفس کی تعمیر کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ضیاء الرحمٰن، اسسٹنٹ کمشنر جدباء فضل الرحمٰن، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو تورغر کے ذمہ داران، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر افتخار احمد سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اکاؤنٹس آفس کی تعمیراتی پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو مقررہ معیار کے مطابق تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ تورغر سرکاری دفاتر اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اوگی کے علاقہ کٹھائی میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم فیضان کی نشاندہی پر برآمد لاکھوں کا سامان ڈی ایس پی سرکل اوگی تص...
10/09/2026

اوگی کے علاقہ کٹھائی میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم فیضان کی نشاندہی پر برآمد لاکھوں کا سامان ڈی ایس پی سرکل اوگی تصویر حسین شاہ اور ایس ایچ او تھانہ اوگی ملک آصف کی نگرانی میں اصل مالکان کے حوالے کیا جارہاہے ۔

10/09/2026

🚗 یاسر اینڈ آصف اسپیئر پارٹس شاپ کا افتتاح

چیئرمین دلبر خان تنولی اور شعیب تنولی نے افتتاحی فیتہ کاٹ کر یاسر اینڈ آصف اسپیئر پارٹس شاپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب میں تاجر برادری، علماء کرام اور علاقہ معززین نے شرکت کی۔

دربند: چیئرمین دلبر خان تنولی اور شعیب تنولی نے یاسر اینڈ آصف اسپیئر پارٹس شاپ کا افتتاحی فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کر ...
10/09/2026

دربند: چیئرمین دلبر خان تنولی اور شعیب تنولی نے یاسر اینڈ آصف اسپیئر پارٹس شاپ کا افتتاحی فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کر رہے ہیں۔

🚗 دربند میں یاسر اینڈ آصف اسپیئر پارٹس شاپ کا باقاعدہ افتتاح دربند میں آلٹو سمیت مختلف گاڑیوں کے معیاری اسپیئر پارٹس کی ...
10/09/2026

🚗 دربند میں یاسر اینڈ آصف اسپیئر پارٹس شاپ کا باقاعدہ افتتاح
دربند میں آلٹو سمیت مختلف گاڑیوں کے معیاری اسپیئر پارٹس کی نئی دکان یاسر اینڈ آصف اسپیئر پارٹس شاپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین دلبر خان تنولی نے فیتہ کاٹ کر دکان کا افتتاح کیا۔

تقریب میں تاجر برادری، علماء کرام اور علاقہ معززین نے شرکت کی اور دکان کے مالکان کو کاروبار کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر شاپ کے اونر یاسر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دکان پٹرول پمپ کے قریب واقع ہے، جہاں الحمدللہ مختلف گاڑیوں، خصوصاً آلٹو گاڑیوں کے معیاری اور کوالٹی اسپیئر پارٹس مناسب اور عوامی ریٹس پر دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صارفین کو اچھی کوالٹی، مناسب قیمت اور بہترین سروس فراہم کرنا ہے۔

تمام اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کے لیے یاسر اینڈ آصف اسپیئر پارٹس شاپ کا وزٹ کریں۔

نئے کاروبار کے آغاز پر یاسر اینڈ آصف کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، اللہ تعالیٰ کاروبار میں برکت عطا فرمائے۔ آمین 🤲

🌿🍎 الیاس اینڈ اعزاز سبزی فروٹ شاپ نیو دربند 🍇🥦نیو دربند میں اگر آپ تازہ اور معیاری سبزی و فروٹ کی تلاش میں ہیں تو الیاس ...
10/09/2026

🌿🍎 الیاس اینڈ اعزاز سبزی فروٹ شاپ نیو دربند 🍇🥦
نیو دربند میں اگر آپ تازہ اور معیاری سبزی و فروٹ کی تلاش میں ہیں تو الیاس اینڈ اعزاز سبزی فروٹ شاپ آپ کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
منجانب
🌿 الیاس اینڈ اعزاز سبزی فروٹ شاپ –

پیٹرول پھر مہنگا 7ستمبر، 12 روپے 90 پیسے مہنگا8 ستمبر، 5 روپے 58 پیسے مہنگا9 ستمبر، 3 روپے 40 پیسے مہنگاحکومت روزانہ پیٹ...
09/09/2026

پیٹرول پھر مہنگا
7ستمبر، 12 روپے 90 پیسے مہنگا
8 ستمبر، 5 روپے 58 پیسے مہنگا
9 ستمبر، 3 روپے 40 پیسے مہنگا

حکومت روزانہ پیٹرول بم مارتی ہے

🛣️ دربند تھاکوٹ روڈ — کام میں تیزی، تکمیل کی واضح ڈیڈ لائنایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کنڈر حسن زئی، سید جمیل حسین شاہ نے دربند ...
09/09/2026

🛣️ دربند تھاکوٹ روڈ — کام میں تیزی، تکمیل کی واضح ڈیڈ لائن

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کنڈر حسن زئی، سید جمیل حسین شاہ نے دربند تھاکوٹ روڈ کا موقع پر معائنہ کیا اور جاری مرمتی و بحالی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

موقع پر روڈ کلیئرنس کا کام جاری تھا۔ اے اے سی نے متعلقہ حکام اور کنٹریکٹر کو کام فوری طور پر تیز کرنے اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ 13 ستمبر 2026 سے بلیک ٹاپنگ کا کام شروع کر دیا جائے گا اور ان شاء اللہ 10 سے 12 دن میں مکمل کر لیا جائے گا۔

ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی — عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح۔ 🛣️

مانسہرہ میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی ملاوٹ اور غیر معیاری خوراک کے خلاف بڑی کارروائی*مانسہرہ:* خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ ...
09/09/2026

مانسہرہ میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی ملاوٹ اور غیر معیاری خوراک کے خلاف بڑی کارروائی

*مانسہرہ:* خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی مانسہرہ کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل *جناب کاشف اقبال جیلانی* صاحب اور ڈائریکٹر آپریشن جناب محمد یوسف خان صاحب کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہزارہ ڈویژن کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈاریکٹر ڈاکٹر مختیار احمد اور مانسہرہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ضلع مانسہرہ کے داخلی راستوں پر علی الصبح ناکہ بندی کرتے ہوئے ملاوٹ اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کے خلاف بڑی کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران دیگر شہروں سے مانسہرہ آنے والی بڑی مقدار میں دودھ کو جدید موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے موقع پر چیک کیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران ملاوٹ شدہ 150لیٹر دودھ کی نشاندہی ہونے پر اسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔

اسی کارروائی کے دوران پنجاب سے مانسہرہ لایا جانے والا غیر معیاری گوشت بھی پکڑا گیا، جو ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے415 کلو گرام گوشت کو قبضے میں لے کر تلف کر دیا جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، جبکہ ملاوٹ، غیر معیاری گوشت اور دیگر مضرِ صحت اشیائے خوردونوش کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی — محفوظ خوراک، صحت مند معاشرہ

Address

Darband
21460

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Club Darband posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share