FATA Today

FATA Today علاقائی مسلے مسائل ، غریب بیمار یتیم کی آواز، پشتو ادابی پروگرام، سیر ڈوکومنٹری، مختلف خوارک ، اسلامی پروگرام ، سپورٹس،وغیرہ وغیرہ
(1)

💔 درہ آدم خیل کندی مزیدخیل کے ایک گردوں کی بیمار مجبور بہن کی درد بھری فریاد — گردوں کی بیمار کی زندگی بچانے کے لیے مدد ...
08/09/2026

💔 درہ آدم خیل کندی مزیدخیل کے ایک گردوں کی بیمار مجبور بہن کی درد بھری فریاد — گردوں کی بیمار کی زندگی بچانے کے لیے مدد کی اپیل

درہ آدم خیل قوم شیراکی، کندی مزیدخیل سے تعلق رکھنے والا ایک بھائی آج زندگی کے انتہائی کٹھن مرحلے سے گزر رہا ہے۔ اپنی بیوی کی بیماری اور مسلسل علاج نے اس کی تمام جمع پونجی ختم کر دی ہے۔ رشتہ داروں اور دوستوں سے قرض لے کر بھی علاج جاری رکھا، مگر اب وہ اس مقام پر پہنچ چکا ہے جہاں اسے سمجھ نہیں آ رہی کہ اپنی معمولی تنخواہ سے لوگوں کا قرض اتارے یا اپنی بیمار بیوی کا علاج اور ڈائیلاسز جاری رکھے۔

یہ وہ شخص ہے جو اچھے وقت میں دوسروں کے کام آنے والا رہا، مگر آج اپنی تنگ دستی کا ذکر کرتے ہوئے بھی شرم محسوس کرتا ہے۔ اس نے کبھی کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا، کبھی سوشل میڈیا پر اپنی مجبوری بیان نہیں کی اور نہ ہی کسی سے مدد مانگنے کا عادی ہے۔

جب ہم ایڈمن خانزادہ کو اپنی کندی مزیدخیل کی اس بیمار بہن کی شدید مالی مشکلات کا علم ہوا تو میں نے فوراً اس کے خاندان سے رابطہ کیا۔ اس بھائی نے اپنی بیوی کی بیماری، علاج اور اپنے اوپر گزرنے والی تمام تکلیف بیان کی، لیکن مالی پریشانی کا ذکر پھر بھی خاموشی سے کرتا رہا۔

جب میں نے اسے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ شدید مالی مشکلات میں ہیں، تو اس نے انتہائی درد کے ساتھ کہا:

"ہاں، بالکل مالی تکلیف ہے۔ میں نے آج تک کسی سے سوال نہیں کیا۔ اپنی ساری جمع پونجی بیوی کے علاج پر خرچ کر دی۔ دوستوں اور رشتہ داروں سے بھی کافی قرض لے چکا ہوں۔ اب سمجھ نہیں آ رہی کہ اپنی تنخواہ سے لوگوں کا قرض اتاروں یا اپنی بیوی کا علاج اور ڈائیلاسز کرواؤں۔"

یہ الفاظ صرف ایک شوہر کے الفاظ نہیں، بلکہ ایک مجبور انسان کی وہ فریاد ہیں جو اپنی شریکِ حیات کی زندگی بچانے کے لیے ہر دروازے کی طرف دیکھنے پر مجبور ہو چکا ہے۔

ذرا سوچیں، جس عورت کے ساتھ زندگی کے برس گزارے ہوں، آج وہ بیماری کے بستر پر ہو اور شوہر کے پاس علاج جاری رکھنے کے لیے رقم نہ ہو۔ ایک طرف قرض دینے والوں کا تقاضا، دوسری طرف بیوی کی زندگی اور علاج کا خرچ—ایسے وقت میں ایک شوہر کے دل پر کیا گزر رہی ہوگی، یہ صرف وہی جان سکتا ہے۔

ہم درہ آدم خیل کے تمام صاحبِ حیثیت بھائیوں، مخیر حضرات اور اہلِ خیر سے انتہائی درد مندانہ اپیل کرتے ہیں کہ اس مجبور خاندان کو تنہا نہ چھوڑیں۔

یہ کوئی ایسا شخص نہیں جو اپنی مجبوری لے کر لوگوں کے سامنے کھڑا ہو۔ یہ وہ شخص ہے جو سوال کرنے سے بھی گریز کرتا ہے، مگر حالات نے اسے ایسی جگہ لا کھڑا کیا ہے جہاں خاموش رہنا بھی اپنی بیمار بیوی کے علاج میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

اگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو استطاعت دی ہے تو آج اپنی اس بیمار بہن اور اس کے مجبور شوہر کا سہارا بنیں۔ ممکن ہے آپ کی طرف سے دی گئی معمولی سی رقم بھی اس خاندان کے لیے بہت بڑی مدد بن جائے اور کسی علاج، کسی ڈائیلاسز یا کسی ضروری دوا کا سبب بن جائے۔

خاص طور پر آخوروال کول کمپنی کے چیئرمین پیر عطاء محمد اور قاسم خیل کول کمپنی کے چیئرمین ملک صابر سے خصوصی اپیل ہے کہ اپنی قوم کی اس بیٹی کے مشکل وقت میں آگے بڑھیں اور حسبِ استطاعت بھرپور مالی مدد کریں۔

اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو کچھ دیا ہے، اس میں ہمارے ضرورت مند بھائی بہنوں کا بھی حق ہے۔ اصل صدقہ وہی ہے جو کسی حقیقی مجبور، بیمار اور بے سہارا انسان کے کام آئے۔

📱 مدد کے لیے جیز کیش

محمد خان
JazzCash: 0335-1140967

یہ نمبر اسی بیمار بہن کے بیٹے کا ہے، جو کافی اصرار کے بعد اس نے دیا ہے۔

میں، ایڈمن خانزادہ، ذاتی طور پر اس مجبور بیمار بہن اور اس کے خاندان کی مکمل تصدیق کرتا ہوں۔ تمام بھائی اطمینان کے ساتھ اس خاندان کی مدد کریں۔

آج اگر ہم کسی کی مشکل آسان کر دیں تو شاید کل اللہ تعالیٰ ہماری کوئی ایسی مشکل آسان کر دے جس کا ہمیں آج اندازہ بھی نہیں۔

آئیں، اس بہن کو اس کے مشکل وقت میں اکیلا نہ چھوڑیں۔
اس کے علاج میں اپنا حصہ ڈالیں۔
اس کے بچوں کے لیے امید بنیں۔
اور ایک مجبور شوہر کے آنسوؤں کو دعا میں بدلنے کا سبب بنیں۔ 🤲

اللہ تعالیٰ آپ سب کو ہر قسم کی بیماری، محتاجی اور پریشانی سے محفوظ فرمائے، اس بیمار بہن کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے اور جو بھی اس خاندان کی مدد کرے، اللہ تعالیٰ اسے دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا فرمائے۔

آمین ثم آمین۔ 🤲

29/08/2026

شمس بھائی درہ آدم خیل بازی خیل سے تعلق رکھتے ہیں، گزشتہ چار سال سے انصاف کے منتظر ہیں۔ انصاف کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، مگر تاحال انصاف نہ مل سکا۔ اب شمس بھائی نے خٹک قوم اور درہ آدم خیل کے تمام مشران سے اپیل کی ہے کہ مل کر ان کے مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ اس کا مستقل اور منصفانہ حل نکل سکے۔ مزید تفصیل ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔

Disclaimer: This content is shared strictly for informational and news reporting purposes. We do not support or encourage any activities, statements, or events mentioned. It is published in the public interest and follows community guidelines

اہم اطلاع
20/08/2026

اہم اطلاع

نماز جنازہ کل صبح  نو بجے ادا کیا جائےگا
19/08/2026

نماز جنازہ کل صبح نو بجے ادا کیا جائےگا

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع ہے کہ قوم زرغون خیل  گاؤں ملک صاحب دین کلے کے ڈاک...
19/08/2026

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع ہے کہ قوم زرغون خیل گاؤں ملک صاحب دین کلے کے ڈاکٹر فیض اللہ کے بھائی، اختر علی، انتقال کر گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ آمین 🤲

نمازِ جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ🤲اعلانِ وفاتمحمدطارق ولد ملک حاجی شہزادہ (مرحوم)، حاجی محمدزبير اور مصری خان ک...
17/08/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ🤲
اعلانِ وفات
محمدطارق ولد ملک حاجی شہزادہ (مرحوم)، حاجی محمدزبير اور مصری خان کابھاٸی اور حاجی ضمير کا چچا زاد بھاٸی، ملک خاندان گاٶں شپالکیوال، زرغن خيل(سويڈن ميں وفات پاچکا ہے) جس کا نمازِ جنازہ آج 17 اگست بروزِ پير 11:00 بجے مُلا نيکہ قبرستان ميں ادا کی جاۓ گی۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ🤲

116 کلو سے 78 کلو تک — کامیاب Bariatric Surgery کے بعد زندگی میں نمایاں بہتری۔اب چلنے پھرنے میں آسانی، شوگر لیول نارمل ا...
16/08/2026

116 کلو سے 78 کلو تک — کامیاب Bariatric Surgery کے بعد زندگی میں نمایاں بہتری۔

اب چلنے پھرنے میں آسانی، شوگر لیول نارمل اور روزمرہ زندگی زیادہ خوشگوار۔

Dr. Ishfaq Alam Afridi
Advance Laparoscopic & Bariatric Surgeon

📍 Room 1,7, 3rd Floor
Life Care Hospital & Research Center, Peshawar

📞 0330-8619798

ایک دردناک باب اختتام پذیر 💔😭گزشتہ سال وادیٔ تیراہ آکاخیل شاڈلہ میں ایک گھر پر جیٹ طیاروں کے حملے میں بچوں اور خواتین سم...
16/08/2026

ایک دردناک باب اختتام پذیر 💔😭
گزشتہ سال وادیٔ تیراہ آکاخیل شاڈلہ میں ایک گھر پر جیٹ طیاروں کے حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 19 شہداء میں سے زندہ بچ جانے والے خیال اکبر ماما دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ یوں اس المناک سانحے کا آخری زندہ گواہ بھی ہم سے بچھڑ گیا۔
مرحوم خیال اکبر ماما کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 3 بجے وادیٔ تیراہ آکاخیل شاڈلہ شہیدانو مقبرہ میں انہی 19 شہداء کے ساتھ ادا کیا گیا ، اور انہیں بھی وہیں سپردِ خاک کیا گیا۔
جو ان 19 شہداء کے دادا تھے، وہ بھی آج اپنے شہید بچوں اور اہلِ خانہ سے جا ملے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم اور تمام شہداء کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین 🤲

15/08/2026

درہ آدم خیل میں ہڑتال ختم، بڑی گاڑیاں روانہ

درہ آدم خیل میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہڑتال کے باعث روڈ پر کھڑی بڑی گاڑیوں کو بھی روانہ کر دیا گیا، جس کے بعد آمدورفت معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔

15/08/2026

Dr. Ishfaq Alam Afridi
Advanced Laparoscopic and Bariatric Surgeon 

Address

Village Tor Khel
Darra
26100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FATA Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to FATA Today:

Shortcuts

Share