Dostiplus

Dostiplus The Dostiplus.com is one of the largest entertainment portal in Asia... Please share this code @[210 The Ocean Of Melodies In Fabulous Way.

The Dostiplus.com is one of the largest entertainment portal in Asia. It broadcasts various genres of Desi Music like Bollywood, Hollywood, Lollywood, Bhangra, Geet, Ghazal, Qawali as well as Pop, Rock , Folk, Hiphop, Classical & Remixes. It is a multilingual channel covering all major languages of Indo-pak Sub-Continent including Urdu, Hindi, Punjabi & English etc. The Dostiplus mission is to pr

ovide creative quality entertainment to listeners and in doing so a focused and reliable platform to advertisers. Gone are the days when music entertainment was confined to old analogue tuners. All they could offer was poor sound quality and shallow reach. 21st century corrected this sorry state by offering improved sound quality, better accessibility and a global reach. A new phenomenon called online radio was born. Now you could listen to previous shows, make online playlists and download songs. You did not have to turn your tuner on anymore to listen to terrestrial broadcast. It was all accessible by your personal computer. The era of digital media had just begun! Our aim is to provide an entertaining platform to all users and listeners so they enjoy every bit of life. We also providing a Chatroom to interact with other chatters around the world globally. The main thing is that we operation Online Internet Radio with Capable Rj’s and Dj’s who always try to play good music and talk about different entertaining and practical topics, so all listners and users could interact with them thorugh chatroom and also give them the reviews and reply on the topic and aslo they can tell Rj’s and Dj’s for dedication. Best Regards;
Dostiplus Chat & Radio Team

23/01/2020

میں ٹی وی دیکھ رہا تھا۔ بیگم میرے پاس آ کر بیٹھیں اور پیار سے پوچھنے لگیں کہ ٹی وی پہ کیا ہے؟
میں نے کہا؛
دھول مٹی۔
اور پھر لڑائی شروع ہوگئی
شادی کی سالگرہ پہ بیگم نے کہا کہ مجھے ایسی جگہ لے جائیں جہاں ہم مدتوں سے نہیں گئے۔
میں اسے اپنے والدین سے ملانے لے گیا۔
اور پھر لڑائی شروع ہوگئی۔
ایک رات بیگم نے فرمائش کی کہ مجھے مہنگی جگہ ڈنر کرائیں۔
میں پٹرول پمپ لے گیا۔
اور پھر لڑائی شروع ہوگئی۔
بیگم نیا سوٹ پہن کر آئینے میں دیکھ رہی تھیں۔ کہنے لگیں ماڈل پہ کتنا اچھا لگ رہا تھا۔ میں تو کتنی موٹی، بھدی اور بے ڈول لگ رہی ہوں۔ پلیز میری تعریف میں کچھ کہیں تاکہ میرا موڈ خوشگوار ہو۔
میں نے کہا؛
تمہاری نظر بڑی تیز اور پرفیکٹ ہے۔
اور پھر لڑائی شروع ہوگئی۔
سبزی والے نے خراب سبزی دی۔ بیگم کہنے لگیں کہ جب پتا ہے کہ یہ کھلا دھوکہ دیتا ہے پھر بھی بار بار اسی کے پاس جاتے ہیں۔
میں نے کہا؛
تمہارے میکے بھی تو جاتا ہوں۔
اور پھر لڑائی شروع ہوگئی۔

میری یہ پوسٹ جن جن شوہروں نے اپنی بیگمات کو بھیجی۔
وہاں پھر لڑائی شروع ہوگئی۔💯✅😍😍😀
😄😆😁

17/04/2017

1. شدید گرمی تھی اور ATM سے پیسے نکلوانے والوں کی لائن لگی ہوئی تھی, تمام مرد حضرات تھے اور ایسے میں جب میں ATM کے پاس پہنچی تو وہاں موجود حضرات کی غیرت نے ایک بیٹی کو گرمی میں کھڑا دیکھنا گوارا نہ کیا اور میں لائن کے آخر میں ہوتے ہوئے بھی ان سے پہلے فارغ ہوگئی.
2. بس سٹاپ پر کافی مرد گاڑی کا انتظار کر رہے تھے. ہر اک کو جلدی بھی تھی اور موسم کی شدت سے بیزاری بھی, میں سب سے آخر میں وہاں پہنچی, گاڑی تو سٹاپ پر آگئی لیکن سیٹس محدود تھی اور یوں وہاں موجود مرد حضرات نے اپنی بہن/بیٹی کا پاس رکھ لیا.
3. آفس گئی تو کلرکس نے تمام مرد حضرات کے مقابلے میں ہمیں پہلے فارغ کیا.
4. فیس جمع کرانے گئی تو بینک کے پاس مردوں کی لمبی لائین تھی پر کوئی انتظار سے بے چین تھا لیکن مجھے سب سے آگے کر دیا گیا.
نجانے ہم یہ اعتراف کیوں نہیں کرتے کہ اگر گاڑی میں ہوں تو سب سے اچھی سیٹ ہم خواتین کو ملتی ہے, گھر میں ہوں تو مرد ہمیں ہر گرم و سرد ہوا سے محفوظ رکھتے ہیں, کالج یونیورسٹی، شاپنگ سینٹر ہو یا تفریحی مقام، میں نے زیادہ تر مردوں کو محترم ہی پایا, عزت ہی وصول کی,
ہاں لیکن اس کے برعکس میں نے انکی بےعزتی کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہ دیا, انکی ہر سوچ کو غلط سمجھنے میں دیر نہ کی, انکو جابر ظالم اور نہاہت ہی فضول القابات سے نوازنے میں عار ممحسوس نہ کیا.
خود کو ہمیشک ٹھیک اور مظلوم جبکہ اسے ظالم اور برا تصور کیا. اور پھر یہ شکوہ بھی لیے بیٹھی رہی کہ مرد خواتین کی عزت نہیں کرتے. مجھے کون سمجھاتا کہ عزت کروانے کیلئے عزت کرنے کی بہت ضرورت ہے کیونکہ مرد ہو یا عورت ، عزت کی بھوک سب کو لگتی ہے. اور پھر مردوں کو تو اپنی خدمت کا معاوضہ ہی عزت لگتا ہے.
نجانے وہ کونسی NGO's ہیں جو حقوق مرداں کیلئے بھی کام کرتی ہوں کیونکہ معاشرے کا اصل بوجھ تو انکے ہی کندھوں پر ہے. یہ سچ ہے کہ اچھے اور برے مرد ہر جگہ ہوتے ہیں بلکل ویسے ہی جیسے اچھی بری عورتیں ہوتی ہیں لیکن یہ جو ہم بے عزتی کہ پلڑے میں سب کو ڈال دیتے ہیں نا اصل بے عزتی یہی ہے اور مرد کو زیادہ تکلیف بھی یہی دیتی ہے.

خدارا عزت لینے کیلئے عزت دینا سیکھیں اور اپنے اردگرد پھیلی اچھائیاں تلاش کریں برائیاں خود ہی دب جائیں گی……
منقول۔۔۔۔۔۔۔

15/04/2017
13/04/2017


آپ نے کتنی مرتبہ لوگوں کے منہ سے سنا ہو گا۔۔ ‘‘چل اوئے‘‘
اکثر لوگ کثرت سے اس کا استمعال کرتے ہیں‘ مگر آج تک بہت کم لوگ اسکی تاریخ جانتے ہیں۔۔
ہم اکثر اوقات بلاوجہ‘سوچے سمجھے بغیر اپنی گفتگو میں اسکو استمعال کرتے ہیں‘ ہمیں اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ ہم کیا کہہ رہے ہیں۔۔
اصل میں ‘‘ چل اوئے‘‘ فارسی زبان کا لفظ ہے۔۔ اور اسکا مطلب ہے۔۔
‘‘چل اوئے‘‘

غور سے پڑھنے کا شکریہ۔۔

13/04/2017

تین دوستوں نے جن کی شادی نہیں ہورہی تھی ملک کے بادشاہ کو درخواست پیش کی کی انکی شادی کروا دی جائے بادشاہ نے تنیوں کو بلالیا اور کہا کہ میں تمہاری شادی کروا دیتا ہوں لیکن ایک شرط ہوگی تم لوگوں کو ایک آزمائش سے گذرنا پڑے گا ۔ جو کامیاب ہوگیا اس کی شادی ایک خوبصورت لڑکی سے کروادی جائے گی اور جو ناکام ہوا اس کی شادی کسی بدصورت اور لڑاکا لڑکی سے ہوگئی انہوں نے شرط منظور کرلی۔
انہیں ایک تاریک کمرے میں اکٹھا رکھا گیا۔ جہاں مکمل اندھیرا تھا۔ اور بتایا گیا کہ یہاں ایک ماہ تک رہنا ہے۔ یہیں سب کچھ کھانا پینا ، سونا جاگنا ہوگا۔ اور کمرے میں جگہ جگہ پاپڑ رکھے گئے ہیں ان سے بچنا ہے کہ پاوں کے نیچےنہ آجائے۔ جس کا پاوں پاپڑ پر آگیا ۔ اسکی شادی بدصورت لڑکی سے کردی جائے گی
اب جناب تمام دوست اس آزمائش سے صحیح سلامت گذرنے کیلئے مکمل احتیاط سے رہنے لگے
9 دن خیریت سے گذرگئے ۔ دسویں دن ایک دوست کا پاوں پاپڑ پر آگیا۔ فورا اسے سپاہی کمرے سے نکال کر لے گئے اور اسکی شادی بدصورت لڑکی سے کردی گئی ۔
اب دو دوست خوش ہوئے کہ اب جگہ کھلی ہو گئی ہے۔ بیسویں دن ایک اور دوست کا پاوں پاپڑ پر آگیا
اور سپاہی اسے بھی روتا دھوتا لے گئے۔
اب تیسرا اکیلا رہ گیا۔ اس نے باقی دن خیریت سے گذار لیے
آزمائش پوری ہونے پر اسکی شادی ایک خوبصورت لڑکی سے کردی گئی اور وہ خوشی خوشی رہنے لگا
ایک دن اس نے اپنی بیوی سے کہا” تمھیں پتہ ہے میں تمھیں حاصل کرنے کیلئے کتنی تکلیف دہ آزمائش سے گذرا ہوں- ” اور اسکے بعد مکمل تفصیل سمجھائی ۔
پھر پوچھا ” اچھا تم بتاو۔ تم نے مجھے حاصل کرنے کیلئے کیا کیا؟”
بیوی نے ٹھینڈی سانس بھری اورکہا
” ہم بھی تین سہیلیاں ایک کمرے میں بند تھیں۔ پھر ایک دن میرا پاوں پاپڑ پہ آگیا”۔

13/04/2017

ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮨﻮﭨﻞ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﻭﮨﺎﮞ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﻋﺮﺑﯽ ﻟﮍﮐﯽ ﺁئ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﯽ
ﺗﻢ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﮐﯿﺎ ﮨﻮ .. ﺳﻌﻮﺩیہ ﮐﯽ ﺳﮍﮐﻮﮞ ﭘﺮ ﮨﺮ ﻃﺮﻑ ﺣﺸﺮﺍﺕ ﮐﯽ ﻃﺮﻉ ﺭﯾﻨﮕﺘﮯ ﻧﻈﺮ ﺁﺗﮯ ﮨﻮ ...
ﮐﯿﺎ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﯿﺎ ﻭﮨﺎﮞ ﮐﮭﯿﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﻭﮨﺎﮞ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﻧﮩﯽ ﻣﻠﺘﺎ ﺟﻮ ﯾﮩﺎﮞ ﻧﻤﻞ ‏( ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ‏) ﮐﯽ ﻃﺮح ﻣﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺮﺗﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﻮ
ﻭﮦ ﺑﻮﻟﺘﯽ ﺭﮨﯽ ﭘﮭﺮ ﮐﭽﮫ ﻧﺎﺯﯾﺒﺎ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﺑﮭﯽ ﺳﻨﻨﺎ ﭘﮍﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﻟﮍﮐﯽ ﮐﯽ ﮐﻢ ﻋﻘﻠﯽ ﭘﺮ ﺍﻓﺴﻮﺱ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ
ﺍﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺳﺮﮮ ﻣﺤﻞ ﮨﮯ ﺑﯿﺮﻭﻥ ﻣﻠﮏ ﺑﯿﻨﮏ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﭘﯿﺴﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﮮ ﭘﮍﮮ ﮨﯿﮟ
ﺩﺑﺌﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﮍﮮ ﺑﮍﮮ ﭘﻼﺯﮮ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﮨﯿﮟ ﻟﻨﺪﻥ ﻣﯿﮟ ﻓﻠﯿﭧ ﮨﯿﮟ
... رائیونڈ ﮐﺎ ﻣﺤﻞ ... ﺑﻼﻭﻝ ﮨﺎﻭﺱ ﮐﯽ ﺷﺎﻥ ﻭﺷﻮﮐﺖ ﺗﻢ ﻧﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ
ﻣﯿﮟ ﭼﯿﺦ ﭼﯿﺦ ﮐﺮ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﺟﺎﻭ ﭘﺎﻧﺎﻣﺎ ﮐﯽ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﮨﻢ ﻧﮯ ﭨﺎﭖ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻣﻠﮏ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﻭﺯﺍﺭﺕ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺧﺪﻣﺎﺕ ﺳﺮﺍﻧﺠﺎﻡ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺳﯿﺎﺳﺘﺪﺍﻥ ﺍﻭﺭ ﺟﺮﻧﯿﻞ ﺍﺭﺏ ﭘﺘﯽ ﮨﯿﮟ۔
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﭘﺘﮧ ﺗﮭﺮ ﮐﮯ ﻗﮩﺮ ﺯﺩﮦ ﻋﻼﻗﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﻼﻭﻝ ﺻﺎﺣﺐ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﻋﺎﯾﺎ ﮐﺎ ﺣﺎﻝ ﭘﻮﭼﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺳﮑﻮﻝ ﮔﺌﮯ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ
ﺗﻢ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺟﺪﯾﺪ ﭨﯿﮑﻨﺎﻟﻮﺟﯽ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﻧﻮ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﺩﻝ ﮐﮯ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﮐﮯ ﻓﻮﺭﯼ ﺑﻌﺪ ﺳﻮﭦ ﭘﮩﻦ ﮐﺮ ﺑﻐﯿﺮ ﺳﮩﺎﺭﮮ ﺳﯿﮍﮬﯿﺎﮞ ﺍﺗﺮﺗﺎ ﮬﮯ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺧﺒﺮ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﮐﮭﻼﮌﯼ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﻮ ﭼﻮﺭ ﺍﭼﮑﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﮐﺮﭘﭧ ﺳﯿﺎﺳﺘﺪﺍﻧﻮﮞ ﺳﮯ ﭼﮭﭩﮑﺎﺭﺍ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻣﮩﺎ ﭼﻮﺭﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﮩﺎ ﮐﺮﭘﭧ ﺑﺪﻧﺎﻡ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﮈﺍﮐﻮﻭﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﻞ ﮐﺮ ﺟﮭﻮﭨﮯﺧﻮﺍﺏ ﺩﮐﮭﺎﺗﺎ ﮨﮯ
ﺗﻢ ﺟﺪﯾﺪ ﭨﯿﮑﻨﺎﻟﻮﺟﯽ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﻧﻮ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﺟﺐ ﺳﯿﮩﻮﻥ ﺷﺮﯾﻒ ﻣﯿﮟ ﺩﮬﻤﺎﮐﮧ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﮯ ﺟﺴﻤﻮﮞ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﮮ ﺍﮌ ﮐﺮ ﺩﺍﺋﯿﮟ ﺑﺎﺋﯿﮟ ﮔﻨﺪﮔﯽ ﭘﮭﯿﻼﻧﮯ ﮐﯽ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﺳﯿﺪﮬﮯ ﮔﻨﺪﮮ ﻧﺎﻟﮯ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﺗﻢ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺷﺎﻥ ﻭ ﺷﻮﮐﺖ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﺭﺍﺋﻞ ﻓﯿﻤﻠﯽ ﮐﺎ ﺑﭽﮧ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻮﺍﺭ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﮐﺎ ﺩﻭﺭﮦ ﮨﯿﻠﯽ ﮐﺎﭘﭩﺮ ﭘﺮ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﻧﯿﭽﮯ 20 ﮔﺎﮌﯾﺎﮞ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﻟﮓ
ﺗﻢ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﻧﻮ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺁﺝ ﺗﮏ ﺑﮭﭩﻮ ﮐﻮ ﻣﺮﻧﮯ ﻧﮩﯽ ﺩﯾﺎ
ﺗﻢ ﮬﻤﯿﮟ ﮐﯿﮍﮮ ﻣﮑﻮﮌﮮ ﮐﮩﺘﮯ ﮬﻮ ﺑﮩﺖ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺳﻨﺎﺋﯿﮟ ﺩﻝ ﮬﯽ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﯾﻮﮞ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮬﻮﺗﺎ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺍﻧﺪﺭ ﮐﭽﮫ ﭨﻮﭦ ﮔﯿﺎ ﮬﮯ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺩﮬﮍﮐﻦ ﺑﮯ ﺗﺮﺗﯿﺐ ﮨﮯ
ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﻤﯽ ﺗﻮ ﺷﺎﯾﺪ ﻣﻮﺳﻢ ﮐﺎ ﺍﺛﺮ ﮨﮯ ﺧﺪﺍ ﺧﯿﺮ ﮐﺮﮮ ﺧﺪﺍ ﺧﯿﺮ ﮐﺮﮮ .

11/04/2017

ایک پریشان حال خاوند ڈاکٹر کے پاس گیا ۔
" ڈاکٹر جی! میرا خیال ہے کہ میری بیوی بالکل بہری ہوگئ ہے، مجھے کئ کئ بار اپنی بات دہرانی پڑتی ہے۔ تب وہ جواب دیتی ہے۔ بتائیں کیا کروں ؟"
ڈاکٹر نے کہا کہ پہلے اس بات کا یقین کرلو کہ کیا وہ واقعی بہری ہے اور
اونچا سنتی ہے۔ پھر اس کو یہاں لے آنا، چیک اپ کرلیں گے، اس کے بعد اس کا علاج شروع کردیں گے۔ تم ایسا کرو کہ آج گھر جا کر بیوی کو کوئی بات 15 فٹ کے فاصلے سے کہنا۔ اور اس کا ردعمل دیکھنا۔ اگر وہ کوئی جواب نہ دے تو دس فٹ کے فاصلے سے وہی بات کہنا۔ پھر بھی نہ سنے تو 5 فٹ کی دوری سے وہی بات کہنا۔ پھر بھی نہ سنے تو بالکل پاس آکر کہنا۔ اس سے ہمیں یہ پتہ چل جائے گا کہ بہرہ پن کی شدت کی نوعیت کیا ہے؟ علاج میں آسانی رہے گی۔
خاوند گھر آیا تو دیکھا کہ بیوی کچن میں سبزی کاٹ رہی ہے۔ اس نے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق 15 فٹ کی دوری سے پوچھا، بیگم آج کھانے میں کیا ہے؟
بیوی کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا
اس نے اب دس فٹ کی دوری سے اپنا سوال دہرایا
بیوی کی طرف سے پھر بھی کوئی جواب نہ آیا۔ وہ سر جھکائے سبزی کاٹنے میں مشغول رہی۔
میاں اور نزدیک آگیا۔ صرف 5 فٹ کی دوری سے پوچھا
اب کی بار بھی بیوی اسی طرح سر جھکائے اپنا کام کرتی رہی۔
میاں پریشان ہوگیا۔ وہ بالکل سامنے کھڑا ہوگیا اور کوئی تین انچ کی دوری سے پوچھا۔" بیگم! میں نے پوچھا ہے کہ آج کیا پکارہی ہو؟"
بیوی نے سر اٹھایا اور کہا، " بہرے ہو کیا....... چوتھی بار بتارہی ہوں کہ سبزی گوشت !!"

11/04/2017

آج کی کہانی
ایک چوہا کسان کے گھر میں بل بنا کر رہتا تھا، ایک دن چوہے نے دیکھا کہ کسان اور اس کی بیوی ایک تھیلے سے کچھ نکال رہے ہیں،چوہے نے سوچا کہ شاید کچھ کھانے کا سامان ہے-

خوب غور سے دیکھنے پر اس نے پایا کہ وہ ایک چوهےدانی تھی- خطرہ بھانپنے پر اس نے گھر کے پچھواڑے میں جا کر کبوتر کو یہ بات بتائی کہ گھر میں چوهےدانی آ گئی ہے-

کبوتر نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ مجھے کیا؟ مجھے کون سا اس میں پھنسنا ہے؟
مایوس چوہا یہ بات مرغ کو بتانے گیا-

مرغ نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ... جا بھاييے میرا مسئلہ نہیں ہے-

مایوس چوہے نے دیوار میں جا کر بکرے کو یہ بات بتائی ... اور بکرا ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہونے لگا-

اسی رات چوهےدانی میں كھٹاك کی آواز ہوئی جس میں ایک زہریلا سانپ پھنس گیا تھا-
اندھیرے میں اس کی دم کو چوہا سمجھ کر کسان کی بیوی نے اس کو نکالا اور سانپ نے اسے ڈس لیا-
طبیعت بگڑنے پر کسان نے حکیم کو بلوایا، حکیم نے اسے کبوتر کا سوپ پلانے کا مشورہ دیا،
​کبوتر ابھی برتن میں ابل رہا تھا​

خبر سن کر کسان کے کئی رشتہ دار ملنے آ پہنچے جن کے کھانے کے انتظام کیلئے اگلے دن مرغ کو ذبح کیا گیا

کچھ دنوں کے بعد کسان کی بیوی مر گئی ... جنازہ اور موت ضیافت میں بکرا پروسنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا ......
چوہا دور جا چکا تھا ... بہت دور ............

اگلی بار کوئی آپ کو اپنے مسئلے بتائے اور آپ کو لگے کہ یہ میرا مسئلہ نہیں ہے تو انتظار کیجئیے اور دوبارہ سوچیں .... ہم سب خطرے میں ہیں ....

سماج کا ایک عضو، ایک طبقہ، ایک شہری خطرے میں ہے تو پورا ملک خطرے میں ہے ....
ذات، قوم , زبان اور طبقے کے دائرے سے باہر نكليے-
خود تک محدود مت رہیے-

ایک بہت هی گنہگار شخص حج ادا کرنے چلا گیا وهاں کعبہ کا غلاف پکڑ کر بولا’’الٰہی اس گھر کی زیارت کو حج کہتے ہیں اور کلمہ ح...
10/04/2017

ایک بہت هی گنہگار شخص حج ادا کرنے چلا گیا وهاں کعبہ کا غلاف پکڑ کر بولا
’’الٰہی اس گھر کی زیارت کو حج کہتے ہیں اور کلمہ حج میں دو حرف ہیں، "ح" سے تیرا حکم اور "ج" سے میرے جرم مراد ہیں۔ تو اپنے حکم سے میرے جرم معاف فرما دے"۔
آواز آئی!
اے میرے بندے تو نے کتنی عمدہ مناجات کی پھر کہو!
وہ دوبارہ نئے انداز سے یوں پکارتا ہے:
’’اے میرے بخشن ہار! اے غفار! تیری مغفرت کا دریا گنہگاروں کی مغفرت و بخشش کیلئے پرجوش ہے اور تیری رحمت کا خزانہ ہر سوالی کیلئے کھلا ہے
الٰہی! اس گھر کی زیارت کو حج کہتے ہیں اور حج دو حرف پر مشتمل ہے ’’ ح" اور "ج‘‘۔ ’’ ح" سے میری حاجت اور ’’ ج" سے تیرا جُود و کرم ہے۔ تو اپنے جُود و کرم سے اس مسکین کی حاجت پوری فرما دے"
آواز آئی’’ اے جوان مرد تو نے کیا خوب حمد کی، پھر کہو‘‘۔
وہ پھر عرض کرنے لگا
اے خالق کائنات!
"تیری ذات ہر عیب و نقص اور کمزوری سے پاک ہے تو نے اپنی عافیت کا پردہ مسلمانوں پر ڈال رکھا ہے میرے رب اس گھر کی زیارت کو حج کہتے ہیں حج کے دو حرف ہیں ’’ح" اور "ج‘‘ ’’ ح" سے اگر میری حلاوت ایمانی اور ’’ ج" سے تیرا جلال مراد ہے تو تو اپنے جلال کی برکت سے اس ناتواں ضعیف بندے کے ایمان کی حلاوت کو شیطان سے محفوظ رکھنا‘‘
آواز آئی!
"اے میرے مخلص ترین عاشق و صادق بندے تو نے میرے حکم میرے جودو کرم اور میرے جلال کے توسل سے جو کچھ طلب کیا ہے تجھے عطا فرمایا ہمارا تو کام ہی مانگنے والے کا دامن بھر دینا ہے مگر بات تو یہ ہے کوئی مانگے تو سہی کسی کو مانگنے کا سلیقہ تو آتا ہو"

جزاک اللّٰہ خیر

09/04/2017

#صنفِ_نازک😃
کچهه کٹهی میٹهی باتیں

اگر دنیا میں صرف لڑکیاں ہی ہوتیں؟

تو یقین جانئے نہ ایٹم بم ایجاد ہوتا.

نہ ہی کسی طرح کے دوسرے ویپن آف مَیس ڈسٹرکشن.

بلکہ ان کی جگہ "ٹِڈابم"، "چھپکلی میزائل" اور "لیزر گائیڈڈ کاکروچ میزائل" ہوتے۔۔۔۔!

امن ہی امن ہوتا، نہ ماحول کو خطرہ، نہ دنیا کے بھسم ہونے کا ڈر۔۔!

ایک دفعہ مجھے لڑکیوں کی لڑائی دیکھنے کا اتفاق ہوا۔۔۔ دو لڑکیاں صرف ایک دوسرے کے بال کھینچ رہی تھیں۔ لڑائی کے اختتام پر فاتح اور مفتوح دونوں لڑکیاں باقاعدہ ہچکیاں لے کے زاروقطار رو دیئے بس؟

لڑکیاں گاڑی چلانے میں بہت محتاط ہوتی ہیں.

ان کے گاڑی سڑک پر لاتے ہی دوسرے گاڑیوں والے فوراً محتاط ہو جاتے ہیں.انہیں صرف گاڑی چلانا آتی ہے۔گاڑی کیسے چلتی ہے؟ ان کے فرشتوں کو بھی معلوم نہیں.

اگر کبھی کوئی لڑکی غلطی سے انجن کا ہُڈ کھول کر اندر جھانک لے تو فوراً غش کھا کر گر پڑے.

ان کے نزدیک کاربوریڑ اور ریڈی ایٹر میں صرف سپیلنگ کا فرق ہوتا ہے.

قارئین ! کیا آپ نے اپنی زندگی میں کسی لڑکی کو گاڑی کا ٹائر تبدیل کرتے دیکھا ہے۔۔۔۔؟

کبھی نہیں!

کبھی دیکھیں گے بھی نہیں!

تفصیل سے پڑھئے
ان میں حسِ مزاح کا خاصا فقدان ہوتا ہے۔ لڑکوں کے ننانویں فیصد لطیفے ان کے جُوڑے کے اوپر سے گزر جاتے ہیں۔ ان کا اپنا ایک مزاح ہوتا ہے.

کچھ ایسا.

ثمینہ !

اللہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ! میں تایا جان کے گھر گئی !

(اب پتہ نہیں یہ ثمینہ سے مخاطب ہیں یا اللہ سے) جونہی اندر داخل ہوئی، ایک اتنا بڑا کتا آگے کھڑا تھا، میری تو جان ہی نکل گئی۔۔۔ ہاہاہا۔۔۔ ہاہاہا۔۔۔!!!

قارئین! اللہ کو حاضر ناظر جان کر بتائیں کہ اس میں ہنسنے والی کیا بات ہے؟

لڑکیوں کا محبوب مشغلہ اپنے بھائی کے لئے دلہن ڈھونڈنا ہوتا ہے.

محض "لڑکے کی بہن ہیں" سننے کے لئے تیس چالیس گھر یونہی پھر پھرا لیتی ہیں.

رشتے والے گھر میں ان کی "ٹور" دیکھنے والی ہوتی ہے.

مگر جب کوئی اور لڑکی ان کا اپنا رشتہ دیکھنے کے لئے ان کے گھر آ جائے تو ان کو چھپنے کے لئے جگہ نہیں ملتی۔۔۔۔!

لڑکیوں کے بارے میں ایک غلط پروپیگنڈا یہ بھی ہے کہ یہ بولتی بہت ہیں!

میں اس سے متفق نہیں ہوں.

ایک لڑکی تو محض دوسری کو چپ کروانے کے لئے گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ بول لیتی ہے.

اور دوسری پہلی کو چُپ کروانے کے واسطے مزید گھنٹہ دو گھنٹے بول لے تو آخر اس میں کیا بُرائی ہے، بھلا بتائیں؟

دوسرے ان کو یہ احساس بھی ہوتا ہے کہ اگر یہ چپ ہو گئیں تو دوسروں کو سوال کرنے کا موقع مِل جائے گا.

اور ظاہر ہے کسی بھی سوال کا جواب دینے کے لئے عقل درکار ہوتی ہے۔۔۔!!!

لڑکیاں بہت جلد رو دیتی ہیں.

یہ رونا ان کے دُکھی ہونے کی علامت نہیں، دراصل یہ ایک "ایکسرسائز" ہے.

سارے دکھ آنسوؤں کے راستے فوراً نکال باہر کرتی ہیں.

پلک جھپکتے میں دِل کا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے اور یہ بھلی چنگی۔۔۔!!!

جیسے کُچھ ہُوا ہی نہیں.

جبکہ لڑکے بیچارے غم سینے سے لگائے برسوں سلگتے رہتے ہیں.

خیر قارئین! لڑکیاں جیسی بھی ہیں، ہماری زندگی کے کینوس کے رنگ انہی کے دم قدم سے کِھلتے ہیں.

ماں، بہن، بیٹی یا بیوی ہر صورت میں ہم ان کی محبتوں کے محتاج ہوتے ہیں
#تلخیںاں

Address

AlHaramain
Daska

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dostiplus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dostiplus:

Share

Category