Sahotra Tv

Sahotra Tv Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sahotra Tv, TV Channel, sialkot, Daska.

13/10/2025

ڈسکہ ( محمد قاسم ڈھلوں)
یونین آف جرنلسٹ کے صدر ڈاکٹر عبدالغفار جنرل سیکرٹری ملک مبشرنے تمام عہدیداران و ممبران کے ہمراہ پریس کلب ڈسکہ رجسٹرڈ میں شمولیت کا اعلان کیا جس پر
پریس کلب ڈسکہ رجسٹرڈ کے چیئرمین محمد افضل منشاء جنرل سیکرٹری سید رضوان مہدی و ایگزیکٹو ممبران شاہد ندیم مغل ،فیصل بٹ ، ملک بابر ، عباس شاہد ، مرزا عرفان علی، کرن چوہدری ، شیخ طارق ۔
رانا ارشاد میڈیا گروپ کے
پطرس سہوترا ۔امتیاز بھٹی آصف گورائیہ ۔سعید سخی ۔میاں شکیل احمد ۔دلاور عزیز ۔سفیان علی۔ محمد عمران ڈھلوں ۔سکندر اعظم ۔ محمد قاسم ڈھلوں کو ہار پہنا کر سب کو خوش آمدید کہا اور مل کر ڈسکہ پریس کلب رجسٹرڈ کے جلد قیام اور سر بلندی کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔

10/10/2025

ڈسکہ ( محمد قاسم ڈھلوں)
وزیر آباد روڈ ڈسکہ کے افتتاح کے موقع پر تاجران کی طرف سے افتتاح کا انعقاد کروایا گیا جس میں میاں ذیشان رفیق وزیر بلدیات پنجاب، چوہدری جمیل اشرف بریار سابقہ ایم-پی-اے و چوہدری نوید اشرف بریار ایم-پی-اے، کے ہمراہ افضل منشاء صاحب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ڈسکہ، عظیم بٹ، چوہدری رسالت گجر سابقہ چیئرمین، ظفر ڈار اور شیخ محمد الطاف سینٹر نایب صدر مسلم لیگ ن ڈسکہ رانا عمران ہیرا نائب صدر مسلم لیگ ن چوھدری نصر اللّٰہ چیمہ صاحب عرفان ساہی شہباز چیمہ کلیم سرور ، چوہدری محمد یوسف سینٹری انسپکٹر صاحب ، سی او ڈسکہ اور مسلم لیگ ن کے دیگر عہدیداران و کارکنان کی بھر پور شرکت۔

10/10/2025

1. پاک فوج نے بھارت کی سرحد پر تعینات تمام کورز کے کمانڈرز، بشمول کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کے، کو ہدایت جاری کی ہے کہ اگر پاکستان پر کسی بھی طرف سے — چاہے میزائل، فضائی یا بحری — حملے کی اطلاع ملے تو وہ فوراً، ہائی کمانڈ کے اضافی احکامات کا انتظار کیے بغیر، ردِ عمل میں بھارت پر حملہ کریں۔

2. ضرورت پڑنے پر انہیں بین الاقوامی سرحد یا کنٹرول لائن عبور کرکے بھارتی علاقے میں داخل ہو کر قبضہ کرنے کی کوشش کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔

3. یہ ہدایت پاک فوج کی پالیسی میں ایک بڑا تبدیلی خیز قدم ہے؛ اگرچہ دفاع کے سلسلے میں پیشگی ہدایات پہلے بھی ملتی رہی ہیں، مگر اس نوعیت کا واضح ایڈوانس آرڈر جو براہِ راست جوابی حملے اور حدود پار کرنے تک کا اختیار دیتا ہو، پہلے دستاویزی طور پر نظر نہیں آیا تھا۔

4. آسان الفاظ میں مطلب یہ ہے کہ اگر 3500 کلومیٹر طویل سرحد کے کسی بھی حصے سے کسی بھی نوعیت کا حملہ رپورٹ ہو تو متعلقہ کمانڈ فوراً کارروائی کرے گا اور ضرورت پڑنے پر پورے محاذ سے جوابی کارروائی کی جا سکتی ہے — یعنی جنگ صرف اسی جگہ تک محدود نہیں رہے گی۔

08/10/2025

لاہور سے خبر شامل کرتے ہیں ۔ یسوع مسیح کی خوشخبری۔ مسیحی پرستارہ سسٹر کائنات مرقس کی آواز میں گایا گیا گیت ایمانداروں کے لیے خوبصورت تحفہ ,,,, آسمان تے میرا مکان تے مینوں ہن فکر نئیں ،،،، جلد آرہا ہے جسے سن کر یقیناً ایمان دار تازگی بیداری اور برکت پائیں گے کوائرز سولو گانے والے بھی گا سکیں گے پاسبان عبادات میں شامل کیا کریں گے اس گیت کو لکھا ہے معروف مذہبی رہنما پاسٹر ڈآکٹر مرقس شریف نے پروڈیوس کیا ہے پاسٹر شہزاد عظیم نے اورموسیقی شمائر جے گل نے ترتیب دی ہے یہ خوبصورت گیت اپاسٹالک سسٹرز پروڈکشن کی پیشکش ہے امید ہے کہ یہ گیت ایمانداروں کلیسیاؤں کی روحانی بیداری کا سبب بنے گا۔

07/10/2025

ٹیکسلا (شہباز کھوکھر سے) مائٹی ہیون گاسپل یوتھ کے زیرِ اہتمام شمعون جیمز گل ہیری گل کے زیرِ انتظام شاندار سالانہ دعائیہ شفائیہ عبادت کا گلاب ٹاؤن میں انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مسیحی مومنین نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا گل پاشی مالاوں گلدستوں سے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ کوائر مسیحی پرستاروں قیصر چوہان ہارون گل کوائر نے خداوند کی زبور گیت گا کر خوب حمدوثنا کی ۔ چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیا آف پاکستان پاسٹر ڈآکٹر مرقس شریف نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مضمون ,, سرگرم ایمان دار ،، پر مفصل روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ انبیاء کرام سرگرم ایمان کا بہترین نمونہ ہیں جن کے نقش قدم پر چل کر ابلیس اور نفسانی خواہشات کو شکست دی جاسکتی ہے۔ نیم گرم لوگ مغرور متکبراور منافق ہوتے ہیں اس لیے اپنے ایمان میں سرگرم رہیں۔ اپنی نسل کو سرگرم ایمان دار بنانا ہے تو تلاوت کلام پاک کے بغیر بچوں کو ناشتہ نہ دیں انہیں غلطیوں پر تنبیہ اور بروقت سرزنش کریں اپنے عملی نمونہ سے اس راہ پر تربیت کریں جس پر انہوں نے چلناہے۔ متزلزل ایمان خدا کے حضور ناپسندیدہ ہیں مقدس ابراہام اضحاق یوسف موسی دانی ایل پولوس اور مقدسہ مریم جیسا ایمان رکھیں ۔ خاندان کو نشہ کی لعنت اور ناجائز فروشی سے دور رکھیں ایمان کا سودا نہ کریں۔ انہوں کہا نیک کاموں میں سرگرم رہیں کوئی آپ سے بدی نہیں کروا سکتا۔ پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے مذید کہا سرگرم ایمانداروں کا مقام آسمان کی بادشاہی اور قربت خداوندی ہے۔ سرگرم ایمان دار کو موت بھی شکست نہیں دے سکتی ۔ انہوں نے حاضرین کی بحالی بیماروں کی شفا کے لیے خصوصی دعا کی ۔ پاسٹر اکرم نذیر پاسٹر بابو پولس گل پاسٹر شمشاد مسیح پاسٹر مجید مسیح پاسٹر تنصر مسیح بشپ طارق ,پاسٹر ارشد ،پاسٹر طارق عمانوئیل ، پاسٹر سدرک پاسٹر شہباز نذیر کھوکھر پاسٹر بابر صادق بھٹی و دیگر نے دعا و شرکت کی ۔ نقابت کے فرائض فیصل گل نے ادا کیے ۔ افواج پاکستان سکیورٹی فورسز پولیس انتظامیہ ملکی سلامتی ترقی خوشحالی کی دعا کی گئی ۔ برکات کلمات پاسٹر ڈآکٹر مرقس شریف نے ادا کیے ۔

06/10/2025

ڈسکہ ( پطرس سہوترا )
’’یومِ اساتذہ‘
جو ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ایک استاد کی قوم سازی میں کیا حیثیت ہے۔
*یہ دن محض تقاریر یا تقاریب کے لیے نہیں بلکہ اساتذہ کے مقام، مسائل، اور کردار پر سنجیدگی سے غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
استاد محض ایک پیشہ ور فرد نہیں بلکہ ایک *معمارِ قوم*
ہوتا ہے۔ وہ صرف تعلیم نہیں دیتا بلکہ تربیت، شعور، اخلاق، کردار، اور سوچ کی بنیادیں رکھتا ہے۔ ایک استاد کا دیا ہوا سبق نسلوں کی سمت طے کرتا ہے۔ ہمارے اسلام نے بھی استاد کو والدین کے بعد سب سے زیادہ احترام کا مقام دیا۔
حکیم الامت ڈاکٹر
علامہ اقبال رحمۃ اللّٰہ علیہ
نے استاد کو قوم کا معمار کہا اور بانی پاکستان
قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللّٰہ علیہ نے فرمایا کہ ’’قوموں کی ترقی کا دار و مدار ان کے استادوں پر ہے۔۔
*بدقسمتی سے
آج کے دور
میں استاد کو وہ مقام، وسائل اور تحفظ نہیں دیا جا رہا جس کا وہ حق دار ہے۔ معاشرتی رویے، حکومتی پالیسیاں، اور اجارہ داری ، بے حسی اساتذہ کے مقام کو کمزور کر رہی ہے۔ پنجاب کے اساتذہ آج بھی کنٹریکٹ، سیاسی مداخلت، اور ناقص پالیسیوں کا شکار ہیں۔
آخر میں، میں تمام محنتی، دیانتدار، اور فرض شناس
🌹 اساتذہ کو سلام🌹 جو قوم کے بچوں کو علم، شعور، اور کردار کی روشنی دے کر پاکستان کا مستقبل روشن بنا رہے ہیں۔

02/10/2025

خبر شامل کرتے ہیں گوجرنوالہ اپنے نمائندے مقصود بھٹی سے چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف کے ساتھ پرنس آف پیس مینارٹی الائنس کے تین رکنی وفد کی صفدر بورٹ ضلعی جنرل سیکرٹری کی قیادت میں ملاقات۔ مسیحی برادری کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ پاسٹرمرقس شریف نے تنظیم سازی کے لیے مفید مشورے دیے اور کہا کہ جو شخص یا جماعت بھی ملک و ملت یا مسیحی برادری کے لیے اچھا کام کرے گی ہم اخلاقی اور وقتی اور اپنی بساط کے مطابق اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے صفدر بورٹ نے چیئرمین شمعون مٹو کا پیغام بھی پہنچایا۔ وفد میں ایلڈر کلیور بورٹ یوتھ صدر بابر منظور سہوترا یونین کونسل صدر بھی شامل تھے ۔ وفد اور ملکی سلامتی ترقی خوشحالی کی دعا کی گئی

30/09/2025

سیالکوٹ ( محمد قاسم ڈھلو ) سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ تنظیم الاخوان پاکستان کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام موضع سیان تحصیل ڈسکہ میں فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں میڈیکل سپیشلسٹ کی ٹیم نے 275 سے زائد سیلاب زدگان مریضوں کا چیک اپ کیا اور ادویات فراہم کی گئیں، اس کے علاوہ سیلاب زدگان خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا ، کیمپ کا افتتاح
ڈویژنل صدر تنظیم الاخوان عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ نے کیا۔مریضوں میں ایک بڑی تعداد سیلاب زدہ عورتوں اور بچوں کی تھی۔ جنہیں ماھر ڈاکٹرز ، شوگر سپیشلسٹ ڈاکٹر مقصود، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر غلام عباس باجوہ،فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر عمران و دیگر نے احسن طریقہ سے چیک اپ کے بعد ادویات بھی دیں۔اس موقع پر علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات کا کہنا تھا، سیان جیسے دور افتادہ مقام پر میڈیکل سپیشلسٹ کی ٹیم نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور ادویات فراہم کیں اس کے لیے ھم شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر تنظیم الاخوان پاکستان عبدالقدیر اعوان کے شکر گزار ھیں اور کیمپ انتظامیہ نے بہت اچھے انتظامات کیے اس کے لیے اھل علاقہ الفلاح فاونڈیشن کے ممنون ومشکور ھیں اور امید کرتے ہیں کے شیخ سلسلہ آئندہ بھی ھمارے علاقہ میں اس طرح کی فری میڈیکل سہولت فراہم کریں گے۔۔ سیلاب زدگان مریضوں نے شیخ سلسلہ اور کیمپ انتظامیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

29/09/2025

ڈسکہ ( محمد قاسم ڈھلوں) سرکل کے چار تھانوں میں گزشتہ روز چوری اور ڈکیتی 14وارداتیں رپورٹ ہوئی جن میں مجموعی طور پر بیس لاکھ کے مال و زر سے شہری محروم ہوئے ۔۔تین افراد کے اغوا کے مقدمات درج ہوئے۔۔۔
تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ گلوٹیاں موڑ میں موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے محمد سلطان نامی شہری سے چار ہزار روپے چھین لئے۔۔۔
تھانہ صدر ڈسکہ ہی کے عاقہ راجوکے میں نعیم کی موٹرسائیکل چوری ہوئی جبکہ موضع ڈیلکے میں نامعلوم چور بشری بی بی کے گھر داخل ہوئے اور الماری میں رکھے 35ہزار روپے و دیگر سامان چوری کر کے رفو چکر ہو گئے۔۔۔
تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ مندرانوالہ میں دانش علی کو قینچی مار کر اور موضع ملیکے میں یشوع مسیح نامی نوجوان کو ڈنڈے مار کر زخمی کیا گیا ۔۔
تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقوں جناح چوک میں دو مسلح ڈاکوئوں نے محمد بلال کے دفتر داخل ہو کر ایک لاکھ 44ہزار روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔۔
سوہاوہ سے لقان کی حویلی سے نامعلوم چور ایک لاکھ بیس ہزار مالیت کے بکرے چوری کر کے اڑن چھو ہو گئے۔۔
عمران کی موٹرسائیکل چور لے گئے۔۔۔
ؒلاری اڈہ کے قریب سے راشد کی گاڑی سے موبائل چور کیا گیا۔۔۔
پسرور بائی پاس کے قریب سے غلام رسول کی دکان سے آرا مشین و دیگر قیمتی سامان چوری ہوا۔۔
اسی تھانہ سٹی ڈسکہ میں بائیس سالہ طلحہ اور پینتیس سالہ سفیان کے اغوا کے واقعات پر نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔۔۔
تھانہ موترہ کے علاقہ اڈہ موترہ میں دو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ڈاکٹر عمر سے پندرہ ہزار روپے چھین لئے۔۔
باب سیالکوٹ کے قریب ڈاکو اسلحہ کے زور پر عظیم سے پچیس ہزار چھین کر لے گئے۔۔
بھیلو مہار میں گھر کے بیرونی دروازے پر کھڑی بزرگ خاتون سے ایک ملزم نے طلائی بالیاں چھین لیں۔۔
موضع لکڑا کلاں میں ارشد کو معمولی تلخ کلامی پر گولی مار کر زخمی کیا گیا۔۔۔
تھانہ ستراہ کے موضع بھلکی سندھواں میں ایک ملزم نے نصر دین سے پچاس ہزار روپے چھین لئے۔۔
بدوملہی جانے والے موٹرسائیکل سوار کو بھگت پور کے قریب ڈاکوئوں نے روک کر بیس ہزار اور موبائل فون سے محروم کر دیا۔۔
بڈھاگورائیہ میں پچاس سالہ اصغر کے اغوا کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔۔
چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر ترجمان پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے مال مسروقہ برآمد کیا جائے گا۔۔

22/09/2025
18/09/2025

گزشتہ دنوں انگلینڈ کے شہر نیوکاسل میں پریس کلب آف پاکستان یو کے نیوکاسل اور دیسی سنگت یوکے نے 14 اگست 2025 کو ھونے والے کامیاب یوم آزادی مناۓ گۓ پروگرام کی کامیابی کی خوشی کو منانے اور اُن تمام ممبران جنھوں نے اس پروگرام کو کامیاب کرنے میں اھم کردار کیا اور اُن تمام سپانسر کا شکریہ ادا کرنے کے لیۓ ایک خاص پروگرام کا اہتمام کیا گیا
پریس کلب آف پاکستان یوکے نیوکاسل جو دیسی سنگت کے میڈیا پارٹنر بھی ھیں کے تمام عہدیدار صدر ڈاکٹر پرویز بھٹی P*P نائب صدر حسن احمد جنرل سیکٹری ناصر جان اور دیگر ساتھی موجود تھے
پروگرام کی نظامت کے فرائض جناب ناصر جان نے ادا کئے اور پروگرام کا آغاز عمر ملک کی تلاوت قرآن پاک سے ھوا۔
پروگرام کی خاص بات چئیرمین راجہ خالد خان کا حاضرین کے تمام سوالوں اور تجاویز کا خندہ پیشانی سے جواب دیا اور تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور خاص کر تمام بہنوں کا شکریہ ادا کیا ، اور نیوکیسل کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام کرنے پر تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا
اختتام پر سولومون بھٹی اور شانن بھٹی نے موسیقی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس کو عوام نے بہت پسند کیا اورخوب داد دی بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی
معروف صحافی یاور حسین اورڈاکٹر پرویز بھٹی صدر P*P، سید احمد حسن ، ناصر جان ، سہیل بھٹی آف درہم ،چوہدری شہزاد اصضر، دیسی سنگت سوشل میڈیا کے انچارج ساجد ملک، لیڈی کونسلرز ارم علی اور نبیلہ علی، عالیہ ملک، صبا فاروق، شہلا یاور حسین ۔ کونین خان ،اور صوبیہ ذیشان نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور دیسی سنگت کی ٹیم کو اپنی حمائیت کا یقین دلایا اور اپنی تجاویز سے آگاہ کیا
یوکے کی تاریخ کی کم عمر ترین کاؤنٹی پلئیر زینب شفیق کو شیلڈ لیڈی کونسلرز ارم علی اور نبیلہ علی نے شیلڈ دی اوردو بھٹی برادرز سولومون بھٹی اورشانن بھٹی کو خصوصی شیلڈ اعجاز احمد خان مینجنگ ڈائریکٹر (QRS)نے اپنے دست مبارک سےدی
آخر میں راجہ خالد خان اورڈاکٹر پرویز بھٹی اور ٹیم دیسی سنگت کی جانب سے تمام بزنسز جنھوں نے 14 اگست کی یوم آزادی کو تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا

Address

Sialkot
Daska
5351

Telephone

+923006426581

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahotra Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category