zahoorDahri

zahoorDahri News

10/03/2026
رپورٹ کے مطابق عوام نے کہا کہ پوری دنیا حیران ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سال 2025 میں جو اقدامات کئے وہ دنیا کا ک...
02/01/2026

رپورٹ کے مطابق عوام نے کہا کہ پوری دنیا حیران ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سال 2025 میں جو اقدامات کئے وہ دنیا کا کوئی طاقتور کمانڈر نہیں کرسکا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو سبق سکھایا کہ جنگی لحاظ سے پاکستان ایک مضبوط اور خطرناک ملک ہے

اس پوسٹ کو شئیر کر کے شامل ہو جاؤ          پوسٹ کو شئیر کر کے شامل ہو جاؤ
02/01/2026

اس پوسٹ کو شئیر کر کے شامل ہو جاؤ
پوسٹ کو شئیر کر کے شامل ہو جاؤ

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے مقابلے میں 2025 میں  پاکستان سے بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والوں کی تعداد میں 41 ...
02/01/2026

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے مقابلے میں 2025 میں پاکستان سے بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والوں کی تعداد میں 41 ہزارکی کمی ریکارڈ کی گئی،پروٹیکٹر آف ایمیگرینٹس کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 2025 کے دوران 686,272 پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک گئے، 2024 میں بیرون ملک جانے والے 727,381 ورکرز کے مقابلے میں ایک واضح گراوٹ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک ملازمتوں کے حصول میں یہ کمی ملک بھر میں دیکھی گئی ہے اور تمام صوبوں سے جانے والے ورکرز کی تعداد کم ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کراچی سمیت سندھ سے 52,494 افراد کام کے لیے بیرون ملک گئے۔

cabin crew Scarlett Johansson
01/01/2026

cabin crew
Scarlett Johansson






جاوید چوہدری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم سے آخری ملاقات میں پوچھا تھا ، مشرف نے آپ کے ساتھ جو کچھ کیا ، کیا آپ کو اس پر...
01/01/2026

جاوید چوہدری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم سے آخری ملاقات میں پوچھا تھا ، مشرف نے آپ کے ساتھ جو کچھ کیا ، کیا آپ کو اس پر افسوس ہے ؟ محسن پاکستان نے جواب دیا تھا ۔۔۔۔’’مجھے شروع میں بہت افسوس ہوا تھا‘ میں ہفتوں ڈپریشن میں رہا‘ مجھے اپنی حالت پر رونا بھی آ جاتا تھا‘ میں اللہ تعالیٰ سے گلہ کرتا تھا یا باری تعالیٰ میں نے اس قوم پر احسان کیا تھا مگر اس نے میرے ساتھ کیا کیا؟ لیکن پھر ایک دن میں اپنی کتابوں کی پرانی الماری صاف کر رہا تھا‘ مجھے اس میں سے اپنے ایک جرمن استاد کی تصویر ملی اور مجھے یاد آ گیا میں جب پاکستان آ رہا تھا تو اس نے مجھے روک کر کہا تھا۔ تم پاکستان نہ جاؤ‘ وہاں تمہاری قدر نہیں ہو گی‘ تم وہاں کچھ نہیں کر سکو گے اور اگر تم نے کر لیا تو تمہیں خوف ناک مثال بنا دیا جائے گا‘ مغربی طاقتیں تمہارا پیچھا کریں گی‘ تم کو ختم کرنے کی کوشش کریں گی اور اگر تم ان سے بچ گئے تو پھر تمہیں برباد کر دیا جائے گا‘ میں نے اس سے وجہ پوچھی تو استاد نے جواب دیا تھا اسرائیل کسی اسلامی ملک میں کسی جوہری سائنس دان کو برداشت نہیں کرے گا‘ یہ انھیں چن چن کر نشانہ بنائے گا اور اگر یہ اس میں کام یاب نہ ہوا تو یہ انھیں عالمی سطح پر ذلیل کر دے گا‘ کسی اسلامی ملک کے پاس ایٹم بم اسرائیل افورڈ نہیں کر سکتا‘ یہ تمہارا بھی پیچھا کرے گا‘ تمہیں کام نہیں کرنے دے گا لہٰذا تمہاری کام یابی کے امکانات صفر ہیں اور اگر تم کام یاب ہو گئے تو یہ نیوکلیئر پلانٹ تباہ کر دے گا اور تمہیں اپنے ہم وطنوں کی نظروں میں ذلیل کرا دے گا تاکہ تم جیسا کوئی دوسرا آگے نہ بڑھ سکے۔ میں نے اس وقت اپنے استاد سے اتفاق نہیں کیا تھا لیکن اس کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی‘ مجھ پر درجنوں اٹیکس ہوئے‘ کہوٹہ پلانٹ بھی تباہ کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن اللہ تعالیٰ کو پاکستان کی عزت عزیز تھی چناں چہ اسرائیل کی کوئی کوشش کام یاب نہ ہو سکی‘ یہ لوگ بڑے کینہ پرور ہیں‘ یہ ہار نہیں مانتے لہٰذا انھوں نے مجھے جنرل پرویز مشرف سے ذلیل کرا دیا مگر یہ اس کے باوجود میرا کچھ نہی بگاڑ سکے‘ لوگوں کے دلوں میں میری عزت آج تک برقرار ہے‘ اس میں ذرا برابر فرق نہیں آیا‘

🫶❤️Day and night view of the Royal Clock Tower 🌙
01/01/2026

🫶❤️

Day and night view of the Royal Clock Tower 🌙

Classy knock from Babar 👑
01/01/2026

Classy knock from Babar 👑

‏پاکستانی صحافت کے عظیم دماغ..!!ایک شادی میں رخصتی کے وقت دلہن باپ کے گلے لگ کر زاروقطار روہی تھی وہاں موجود ایک شخص نے ...
01/01/2026

‏پاکستانی صحافت کے عظیم دماغ..!!

ایک شادی میں رخصتی کے وقت دلہن باپ کے گلے لگ کر زاروقطار روہی تھی وہاں موجود ایک شخص نے کہا کہ یہ شادی زیادہ دیر نہیں چلنے والی دلہن اس شادی سے خوش نہیں ہے کیونکہ دلہن رو رہی ہے

دلہن کے والد نے آنسو پونچھتے ہوئے دلہے سے پوچھا کہ یہ شخص کون ہے۔؟
دولہے نے جواب دیا کہ یہ لالہ موسے والے جاوید چودھری ہیں۔
-------
جب حفیظ جالندھری قومی ترانہ لکھ رہے تھے تو اچانک کہیں سے بھاگتا بھاگتا ایک نوجوان آیا،اور کان میں کہنے لگا یہ قومی ترانہ فارسی اور اردو کا مکسچر ہے قوم اسے مسترد کردے گی اور چلا گیا۔ جالندھری صاحب قلم چھوڑ کر قریب بیٹھے شخص سے بولے کہ یہ کڑھ بھی منہ والا کون تھا؟ تو جواب ملا کہ یہ حسن نثار ہے
--------
نیلسن منڈیلا جب جیل سے27 سال بعد رھا ہوئے تو جیل کے دروازے پرہی ایک نوجوان جو کہ اڑ اڑ کر بولتا تھا یہ کہنے لگا کہ تم نےاپنے27 سال ان کالےمنہ والوں کیلئے ضائع کردیئےاور غصےسے پھوں پھوں کرتاچلا گیا، منڈیلا صاحب نے پاس کھڑے شحص سے پوچھا کہ یہ کون تھا؟توجواب ملا کہ آپ نہیں جانتے؟یہ لیہ کا لیجنڈ رؤف کلاسرا ہے
----------
اقبال نے جب پاکستان بننے کا خواب مسلمانوں کو سنایا تو اک شخص نے کہا کہ آپ کے خواب میں غلطیاں ہیں
اقبال نے پوچھا یہ کون ہے ساتھ کھڑے شخص نے کہا کہ یہ نصرت جاوید ہے
--------
شاہ جہاں تاج محل بنوارہا تھا ، کام مکمل ہوچکا تھا ، کہ اچانک ایک شخص بھاگتا ہوا آیا اور کہا ، تاج محل کا ڈئزائن ٹھیک نہیں ، شاہ جہاں بڑا حیران ہوا اور بولا ہم نے تو انجینئر ز کے ہاتھ بھی کٹوا دئیے ، یہ کون ہے؟ مصاحب بولے اس مرد دانا کو طلعت حسین کہتے ہیں
------
جیسے ہی جہاز نے ٹیک آف کیا ایک مسافر نے پائلٹ کو مارنا شروع کر دیا اور کہا ون ویلنگ کرتے ہو شرم نہیں آتی۔ جیسے وہ مسافر واپس گیا
پائلٹ نے ائیر ہوسٹس سے پوچھا یہ بے وقوف شخص کون تھا ؟
تو جواب ملا کہ یہ اپنا اقرار الحسن چوہان ہے
-------
پاکستان بننے سےکچھ دن پہلے قائداعظم لاہور سے کراچی جا رہے تھےتو ائرپورٹ پر انہیں ایک نوجوان ملا جسکا رویہ انتہائی غصے سے بھرپور تھا اس نے قائد سے بولا
یہ سیاست تمہارے بس کی بات نہیں، تم نے ٹیڑھا پاکستان بنایا ہے،جاؤ لندن واپس جاؤ۔ یہ کہہ کر چلا گیا

قائد نے پوچھایہ کون تھا؟
پاس کھڑے شخص نےکہا
"مطیع اللہ جان"
-------
لندن میں گول میز کانفرنس ہورہی تھی گول میز کانفرنس قائداعظم اور علامہ اقبال بھی شریک تھے۔ اچانک کمرے کا دروازہ کھلا اور ایک نوجوان خاتون اندر آئی۔ خاتون نے سب کو روک کر غصے سے کہا کہ تم لوگ برصغیر کی عوام کو دھوکہ دے رہے ہو۔ یہ گول میز کانفرنس ہے ہی نہیں کیونکہ جس میز پر تم لوگ گول میز کانفرنس کررہے ہو یہ میز گول نہیں ہے۔ یہ کہہ کر وہ خاتون غصے سے کمرے سے باہر نکل گئی۔۔ مہاراجہ آف کپورتھلہ نے علامہ اقبال سے پوچھا کہ یہ خاتون کون تھی؟
جس پر علامہ اقبال نے کہا کہ یہ اپنی پیپرا والی"غریدہ فاروقی" ہے
---------
ہاکی ورلڈکپ کا فائنل تھا پاکستان اور جرمنی کی ٹیمیں آپس میں کھیل رہی تھیں۔ بہت زوروں کا میچ چل رہا تھا۔ کبھی گیند کلیم اللہ کے پاس ، کبھی حسن سردار کے پاس، کبھی قاسم ضیاء کے پاس
ایک نوجوان اچانک گراؤنڈ میں داخل ہوا، میچ رک گیا۔ اس نوجوان نے سب کھلاڑیوں کو اکٹھا کیا اور غصے سے بول اٹھا کہ ایک چھوٹی سی گیند کے لئے آپس میں لڑرہے ہو شرم نہیں آتی۔ اگر گیند چاہئے تو میں خرید کر دیدوں گا۔ یہ کہہ کر وہ نوجوان گراؤنڈ سے باہر چلا گیا۔ اسکے جانے کے بعد جرمنی کا کپتان مائیکل پیٹر حسن سردار کے پاس آیا اور پوچھا کہ یہ کون تھا؟
حسن سردار نے ٹھنڈی آہ بھری اور کہا کہ یہ میڈیکل اسٹور والا سلیم صافی ہے
------
نیوٹن فرماتے ہیں کہ جس طرح میرے سر پر سیب گرا بالکل اسی طرح ایک شخص کے سر پر آم گرا تھا۔میں نے اس سے پوچھا کہ آم زمین پر گرنے کا تم نے کیا نتیجہ اخذ کیا؟
اس لنگڑے آم جیسی شکل والے نے کہا کہ آم سیدھا گرے تو میٹھا اور اگر الٹا گرے تو کھٹا ہوتا ہے
وہ قبلہ جناب سہیل وڑائچ تھے

-------
ضرور پڑھیں اگر مزہ نہ آئے تو پیسے واپس۔۔۔۔

نیوٹن اپنی تحقیقی مقالے میں ایک جگہ لکھتا ہے کہ جب سیب سر پر گرنے پر میں گہری سوچ بچار میں مصروف تھا تو ایک نوجوان کہیں سے آیا۔ اس نے میرے سر پر تھپڑمارا اور کہا کہ دور ہوکر بیٹھو، سیب گرنے سے تمہارا سر پھٹ سکتا ہے۔ پھر اس نے سیب کے 4 ٹکڑے کئے اور چاروں ہی خود کھا کر چلتا بنا,میرے استفسار پر میرے شاگرد نے بتایا کہ یہ انصار عباسی تھا

Address

Daur City
Daur
ZAD

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when zahoorDahri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to zahoorDahri:

Share