
05/06/2023
آج مورخہ 5 جون 2023 کو سبی ڈویژن کے سب سے بڑے دینی درسگاہ جامعہ دارالعلوم عثمانیہ پیر کوہ سے علماء کرام کی ایک وفد حضرت مولانا عبدالوحید نقشبندی صاحب ناظم تعلیمات جامعہ دارالعلوم و مولانا صدام حسین صاحب کے ہمراہ جامعہ عربیہ سیدنا علی المرتضٰی رض سرلوپ میں تشریف لائے اور جامعہ کے مہتمم صاحب و اساتذہ و طلباء کرام نے بھر پور استقبال کیا اور علماء کرام نے جامعہ عربیہ سیدنا علی المرتضٰی رض کی تفصیلی دورہ کیا بعد ازاں حضرت مولانا صدام حسین صاحب نے طلباء کرام سے خطاب فرمایا اور پورے علاقے کا وزٹ کیا اور جامعہ کیلئے پوری امت مسلمہ کیلئے حضرت مولانا عبدالوحید نقشبندی صاحب نے دعا فرمائی اور وفد میں حضرت مولانا مفتی عبدالمالک و مولانا ثناءاللہ پانی پتی مدرس جامعہ دارالعلوم عثمانیہ شامل تھے
والسلام
شعبہ نشر و اشاعت جامعہ عربیہ سیدنا علی المرتضٰی رض سرلوپ