Dera Bugti News

Dera Bugti News dera Bugti News (@)

29/05/2025

یا الله خیر۔نواب شاہ ٹرین ایکسڈنٹ
لاہور کی طرف جانے والی ٹرین سرگودھا۔۔۔See more

27/05/2025
گرمی کی شدید لہر نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔لیکن اس لہر اور اس کے خطرناک اثرات پر بحث، تحقیق اور گفتگو برطان...
25/05/2025

گرمی کی شدید لہر نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔لیکن اس لہر اور اس کے خطرناک اثرات پر بحث، تحقیق اور گفتگو برطانیہ اور امریکہ میں ہو رہی ہے۔ امپیریل کالج لندن اور یونیورسٹی آف ہوائی میں محققین بیٹھے سوچ رہے ہیں کہ موسم کی یہ انگڑائی پاکستان کا کیا حشر کر سکتی ہے لیکن پاکستان کی کسی یونیورسٹی کے لیے یہ سرے سے کوئی موضوع ہی نہیں ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں بیٹھا ڈاکٹر رابرٹ روڈ دہائی دے رہا ہے کہ موسموں کے اس آتش فشاں کو سنجیدگی سے لیجئے ورنہ ہزاروں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے لیکن پاکستان کے اہلِ دانش سیاست کی دلدل میں غرق ہوئے پڑے ہیں۔

ندی خشک پڑی ہے اور چشمے کا پانی نڈھال ہے۔ مارگلہ کے جنگل میں آج درجہ حرارت 42 کو چھو رہا ہے۔ عید پر بارش ہوئی تو درجہ حرارت 22 تک آ گیا تھا لیکن عید سے پہلے اپریل کے آخری دنوں میں بھی یہ 40 سے تجاوز کر گیا تھا۔ مارگلہ میں چیت اور وساکھ کے دنوں میں ایسی گرمی کبھی نہیں پڑی۔ یہ جیٹھ ہاڑ کا درجہ حرارت ہے جو چیت اور وساکھ میں آ گیا ہے۔ موسموں کی یہ تبدیلی بہت خطرناک ہے لیکن یہاں کسی کو پروا نہیں۔ اس معاشرے اور اس کے اہلِ فکر و دانش کو سیاست لاحق ہو چکی اور ان کے لیے سیاست کے علاووہ کسی موضوع پر بات کرنا ممکن نہیں رہا۔

موسموں کی اس تبدیلی سے صرف مارگلہ متاثر نہیں ہو گا، پورے ملک پر اس کے اثرات پڑیں گے۔ مارگلہ میں تو درجنوں چشمے ہیں اور ندیاں۔ کچھ رواں رہتی ہیں، کچھ موسموں کے ساتھ سوکھتی اور بہتی ہیں لیکن جنگل کے پرندوں اور جانوروں کے لیے یہ کافی ہیں۔ سوال تو انسان کا ہے، انسان کا کیا بنے گا؟ افسوس کہ انسان کے پاس اس سوال پر غور کرنے کا وقت نہیں۔

ابلاغ کی دنیا ان کے ہاتھ میں ہے جو سنجیدہ اور حقیقی موضوعات کا نہ ذوق رکھتے ہیں نہ اس پر گفتگو کی قدرت۔ نیم خواندگی کا آزار سماج کو لپیٹ میں لے چکا ہے۔ سرِ شام ٹی وی اسکرینوں پر جو قومی بیانیہ ترتیب پاتا ہے اس کی سطحیت اور غیر سنجیدگی سے خوف آنے لگا ہے۔ نوبت یہ ہے کہ دنیا چیخ چیخ کر ہمیں بتا رہی ہے کہ آپ ماحولیاتی تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں لیکن ہمارا دانشور صبح سے شام تک یہی گنتی کر رہا ہوتا ہے کہ کس قائدِ انقلاب کے جلسے میں کتنے لاکھ لوگوں نے شرکت کی۔ یہی حال سوشل میڈیا کا ہے۔ موضوعات کا افلاس آسیب بن چکا ہے۔

پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن ماحولیات کی تباہی سے یکسر بے نیاز۔ گلی کوچوں سے پارلیما

The drones never saw this coming. Pakistani Villagers turning drone hunting into a sport. 😂😂😂❤️   🇹🇷 🇧🇩  🇦🇿 🇨🇳   🇸🇦   🇦🇪...
21/05/2025

The drones never saw this coming. Pakistani Villagers turning drone hunting into a sport.
😂😂😂
❤️ 🇹🇷 🇧🇩 🇦🇿 🇨🇳 🇸🇦 🇦🇪 🇶🇦 🇵🇰

19/05/2025

میں پاکستان ہوں💚🇵🇰


خضدار کے علاقے صمند میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیویز فورس کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ اس ان...
17/05/2025

خضدار کے علاقے صمند میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیویز فورس کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ اس اندوہناک حملے میں لیویز کے چار جوان شہید ہو گئے۔ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر فرض شناسی اور بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

اس دل دہلا دینے والے واقعے پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی، جناب زوہیب صاحب نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"یہ حملہ نہ صرف امن کے دشمنوں کی بزدلی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ان عناصر کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔"

انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔
قوم اپنے بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔۔

15/05/2025

راجن پور کا نوجوان — خود بنایا جہاز، خود ہی پائلٹ!

جب خواب ہو بلند… تو پر لگ جاتے ہیں!

راجن پور کے ہونہار نوجوان نے ایک مکمل جہاز اپنے ہاتھوں سے بنایا، اُسے خود اڑایا اور خود ہی کامیابی سے اتارا!

نوشکی:پنجاب کے شہر پاکپتن اور رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے چار افراد کی لاشیں برآمدبلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے گلنگ...
14/05/2025

نوشکی:پنجاب کے شہر پاکپتن اور رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے چار افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے گلنگور سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لیویز کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کیا ہے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال نوشکی منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال میں ان کی شناخت پنجاب کے رہائشیوں کے طور پر کر لی گئی۔ ان میں دو افراد کا تعلق پاکپتن سے ہے جن میں معین ولد غلام مصطفیٰ اور حزیفہ ولد محمد لطیف شامل ہیں۔ دیگر دو افراد کی شناخت عمران علی ولد مقصود احمد اور عرفان علی ولد مقصود احمد کے طور پر ہوئی ہے، جن کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔

لیویز حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

Address

Dera Bugti

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dera Bugti News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share