23/12/2025
ڈیرہ بگٹی میں سرکاری آسامیوں کی بندربانٹ کا سلسلہ عروج پر، تعلیم، صحت، لیویز کے بعد ریونیو میں بھی اقربا پروری کی شکایات
بلوچستان کے پسماندہ ضلع ڈیرہ بگٹی میں سرکاری آسامیوں کی مبینہ بندربانٹ اور اقربا پروری کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ایجوکیشن، ہیلتھ اور لیویز کے محکموں کے بعد اب ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں بھی آسامیوں کی تقسیم میں بے ضابطگیوں اور من پسند افراد کو نوازنے کی شکایات سامنے آئی ہیں یہ صورتحال ضلع کے باصلاحیت اور مستحق نوجوانوں میں مایوسی کا باعث بن رہی ہے
#بلوچستان #بدعنوانی