ISF Dera Ghazi Khan

ISF Dera Ghazi Khan Insaf Student Federation Dera Ghazi Khan Official Page

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی میٹنگ کیوں کی۔۔۔۔۔میٹنگ کرنے کی پاداش میںصفدر خان لنڈ ایڈووکیٹ کے ہوٹل کو انتظامیہ نے سیل کر دی...
29/05/2025

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی میٹنگ کیوں کی۔۔۔۔۔
میٹنگ کرنے کی پاداش میں
صفدر خان لنڈ ایڈووکیٹ کے ہوٹل کو انتظامیہ نے سیل کر دیا جبکہ ہوٹل اُنہوں نے کرائے پر دیا ہوا ہے
ہم انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران اور کارکنان صفدر خان لنڈ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ہوٹل کو ڈی سیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں حکومت اور انتظامیہ ہوش کے ناخن لیں اور ہوٹل میں کام کرنے والے غریب ورکرز کا سوچیں
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈیرہ غازی خان
Safdar Lound Adv

" جینا صرف عمران خان کیساتھ"‏سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پنجاب صدر حیدر مجید ایڈووکیٹ کا کوٹ لکھ...
07/05/2025

" جینا صرف عمران خان کیساتھ"
‏سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پنجاب صدر حیدر مجید ایڈووکیٹ کا کوٹ لکھپت جیل سے پیغام

آئی ایس ایف راولپنڈی کے سابق انفارمیشن سیکرٹری چوہدری فیصل سٹیٹ یونیورسٹی امریکہ کی طلباء یونینز کے صدر منتخب۔آئی ایس ای...
05/05/2025

آئی ایس ایف راولپنڈی کے سابق انفارمیشن سیکرٹری چوہدری فیصل سٹیٹ یونیورسٹی امریکہ کی طلباء یونینز کے صدر منتخب۔
آئی ایس ایف سے اپنا سفر شروع کر کے فیصل آج امریکہ میں سٹیٹ یونیورسٹی کی تمام طلباء تنظیموں کے مشترکہ الیکشن جیت کر یونیورسٹی کے 25000 طلباء کے نمائندہ بنے۔
آئی ایس ایف ہمیشہ سے لیڈرشپ کی نرسری رہی ہے اور آئندہ بھی انشاءاللہ اس ملک کو باصلاحیت نوجوان قیادت دے گی۔

30/04/2025

‏“دوسری جنگ عظیم کے دوران جب جرمن طیارے لندن پر بمباری کر رہے تھے تو وزیرِاعظم ونسٹن چرچل نے کہا تھا: "اگر ہماری عدالتیں انصاف فراہم کر رہی ہیں، تو ہمیں شکست نہیں ہو سکتی۔"
بدقسمتی سے، آج ہمارا عدالتی نظام اس معیار کے بالکل برعکس کھڑا ہے۔ انصاف نہ صرف تاخیر کا شکار ہے، بلکہ دانستہ طور پر دبایا جا رہا ہے۔ مجھے اور میری اہلیہ کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر قید میں رکھا گیا ہے۔ میرے وکلا اور اہل خانہ سے ملاقات نہ ہونے دینا ان جعلی مقدمات کی قلعی کھول دیتا ہے۔

خواتین کے ساتھ جو غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے، وہ پوری دنیا کے سامنے پاکستان کا امیج تباہ کر رہا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو مسلسل جیل میں رکھنا، عالیہ حمزہ کی بلاجواز گرفتاری، اور بشریٰ بی بی کو ایسے مقدمے میں سزا دینا جس سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں، اس انتقامی طرز سیاست کا واضح ثبوت ہے۔

عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا ہے۔ مجھے اپنے وکلا سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ کورٹ پیکنگ کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ:
1. میرے کیسز کی سنوائی ہی نہ ہو تاکہ جھوٹے مقدمات میں مجھے قید رکھا جا سکے۔
2. الیکشن کے بعد بننے والے جعلی حکومتی سیٹ اپ کو قانونی تحفظ دیا جا سکے۔

افغان مہاجرین سے متعلق موجودہ پالیسی ہرگز درست نہیں۔ ان کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک اور زبردستی ملک بدری کے اقدامات ملک میں مزید بدامنی اور نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ بلوچستان طرز کے اغوا کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں جو کہ انتہائی قابل تفشیش ہیں- “فیصلہ سازوں” کی غلط پالیسیوں کے نتائج کا ملبہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت پر آئے گا اس لیے علی امین کو ان معاملات پر ایکشن لینا چاہیے- دھاندلی کے کیسز ایک سال سے لٹکے ہوئے ہیں ، اس حوالے سے جنید اکبر سیاسی اور احتجاجی حکمت عملی بنائیں-

بار کونسلز الیکشن میں انتظار پنجوتھہ انصاف لائیرز فورم کے اپنے امیدوار سامنے لائیں اور ساری پارٹی صرف اپنے امیدواران کو سپورٹ کرے-“

اڈیالہ جیل میں ناحق قید سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی وکلاء سے گفتگو (29-04-2025)

06/02/2025


اظہار تعزیت Mahar Sajjad Hussain Cheena
28/01/2025

اظہار تعزیت
Mahar Sajjad Hussain Cheena

‏آئی ایس ایف ISF اور انصاف یوتھ ونگ IYW تحریک انصاف کی نرسری ہیںاگر آپ ISF یا IYW کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو “PTI RAABTA” ...
14/01/2025

‏آئی ایس ایف ISF اور انصاف یوتھ ونگ IYW تحریک انصاف کی نرسری ہیں

اگر آپ ISF یا IYW کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو “PTI RAABTA” ایپلی کیشن ڈائنلوڈ کر کے ممبرشپ حاصل کریں

پچھلے دو دن میں ایک لاکھ نوجوان ممبرشپ حاصل کر چکے ہیں

‏حسان نیازی نے معافی نامے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ انصاف چاہتے ہیں معافی نہیں‏حسان نیازی کی بہادری و ...
04/01/2025

‏حسان نیازی نے معافی نامے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ انصاف چاہتے ہیں معافی نہیں

‏حسان نیازی کی بہادری و جرت کو سلام

‏ملٹری کورٹ میں سویلین کا ٹرائل نامنظور

‏آئی ایس ایف کے بانی رہنما حسان نیازی کو دس سال قید اور آئی ایس ایف پنجاب کے صدر حیدر مجید کو دو سال قید کی سزا سنا دی گ...
26/12/2024

‏آئی ایس ایف کے بانی رہنما حسان نیازی کو دس سال قید اور آئی ایس ایف پنجاب کے صدر حیدر مجید کو دو سال قید کی سزا سنا دی گئی، انکا جرم پاکستان کے بہتر مستقبل کا خواب دیکھنا ہے اور کپتان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنا ہے۔
‏ان سزاؤں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، انشاءاللہ سزاؤں کے خلاف عدالت میں اپیل میں جائیں گے اور عدالت ان سزاؤں کو کالعدم قرار دے کر ان دونوں سمیت باقی بھی تمام کارکنان کو رہا کرے گی۔ ISF Dera Ghazi Khan
‏⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں شادن لُنڈ اور مضافات سے لڑکے اور لڑکیاں سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد زیرِ تعلیم ہیں، جن میں سے ا...
24/12/2024

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں شادن لُنڈ اور مضافات سے لڑکے اور لڑکیاں سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد زیرِ تعلیم ہیں، جن میں سے اکثریت طُلباء کا تعلق متوسط طبقے سے ھے جو روزانہ گھر سے یونیورسٹی جانے یا ہاسٹلز کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے طُلباء نے متعدد بار انتظامیہ سےاس متعلق بات چیت کی لیکن کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا اب چونکہ یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر بھی تعینات ہو چکے ہیں، تو یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ شادن لُنڈ اور دوسرے علاقوں کے طُلباء و طالبات کےلیے جلد از جلد بس سروس چلائی جائے تا کہ اس پسماندہ علاقے کی تعلیمی پیچیدگیاں ختم ہو سکیں۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈیرہ غازی خان

عمران خان کے حکم پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں اِنصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی ممبر سازی مہم جاری ہے،جو دوست سٹوڈنٹس ISF کا حصہ بننا...
24/12/2024

عمران خان کے حکم پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں اِنصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی ممبر سازی مہم جاری ہے،جو دوست سٹوڈنٹس ISF کا حصہ بننا چاہتے ہیں وہ رابطہ کر کے ISF ممبرشپ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں،
ضلعی صدر ISF ڈیرہ غازی خان

Address

DGKHAN
Dera Ghazi Khan
32200

Telephone

+923407074573

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ISF Dera Ghazi Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ISF Dera Ghazi Khan:

Share