Dr Manzoor Khosa

Dr Manzoor Khosa Family doctors are medical practitioners who take a personalized approach to healthcare, offering holistic medical supervision.

They differ from specialists in that they provide a full range of healthcare services, treat all genders and age groups.

ہیٹ سٹروک(Heat Stroke)موسم کی تبدیلی کے باعث دن بدن درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔۔۔ ہیٹ سٹروک زیادہ گرمی اور حرارت میں ...
21/05/2025

ہیٹ سٹروک(Heat Stroke)
موسم کی تبدیلی کے باعث دن بدن درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔۔۔ ہیٹ سٹروک زیادہ گرمی اور حرارت میں رہنے کی وجہ سے یا پانی کی کمی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔۔ اس سے بچا ؤ بہت ضروری ہے۔۔۔🌡️





تمام والدین ، اساتذہ اور علماء کرام متوجہ ہوں اگر سکول جانے والے بڑے بچوں میں Measles (ثورخ ) یا Chicken pox (بیر گیکڑا ...
26/04/2025

تمام والدین ، اساتذہ اور علماء کرام متوجہ ہوں

اگر سکول جانے والے بڑے بچوں میں Measles (ثورخ ) یا Chicken pox (بیر گیکڑا )ہو جائے تو والدین ایسے بچے کو کچھ دن سکول نہ بھیجیں ...

اساتذہ اور حافظ صاحبان اپنے سکول اور مدرسوں میں ایسے بچوں کو کچھ دن چھٹی دے دیں WHO دنیا کے عالمی صیحت پروگرام کی یہی ہدایت ہیں۔۔۔

کیونکہ یہ رش والی جگہوں پر ایک بچے سے دوسرے بچے میں آسانی سے پھیل جاتا ہے
اور جب بچہ ٹھیک ہو جائے تب سکول بھیجیں۔۔۔

اگر بچے کو زیادہ علامات نہیں ہیں اور اس کے امتحان ہو رہۓ ہیں
تو دونوں صورتحال میں اس متاثرہ بچے کو ماسک اور دوسرے بچوں سے مناسب فاصلے کو یقینی بنائیں...

Dr Manzoor KhoSa
Address : Al Hussain medical center CHABARI Bala D G khan...

  ....🩺
17/04/2025

....🩺

Acute cardio Care Summit 2025...🩺
15/04/2025

Acute cardio Care Summit 2025...🩺

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ 2025 کا سال ہم سب کیلئے بہت مبارک ثابت ھو ۔ دعائیں قبولیت کا درجہ پائیں،  مرادیں بر آئیں، تمن...
01/01/2025

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ 2025 کا سال ہم سب کیلئے بہت مبارک ثابت ھو ۔ دعائیں قبولیت کا درجہ پائیں، مرادیں بر آئیں، تمنائیں پوری ھوں، نیک کام تکمیل کو پہنچیں، مشکلیں آسان ھوں، پریشانیاں رفع ھوں، تکلیفیں دور ھوں، خواب پورے ھوں، دل و دماغ کو گہرا سکون و اطمینان نصیب ھو، اضطراب کا خاتمہ ھو، زندگی کو اک نئی راہ ملے، کامیابیوں کے دریچے کھلیں ۔۔۔۔۔۔۔ آمین

World Diabetes Day...😷🩸
14/11/2024

World Diabetes Day...😷🩸


Awareness & Prevention ...😷
10/11/2024

Awareness & Prevention ...😷

31/10/2024

Public awareness msg...🦠
12/09/2024

Public awareness msg...🦠

𝐖𝐨𝐫𝐥𝐝 𝐇𝐲𝐩𝐞𝐫𝐭𝐞𝐧𝐬𝐢𝐨𝐧 𝐃𝐚𝐲 𝟐𝟎𝟐𝟒خون کی نالیوں یا شریانوں میں دباؤ کا بڑھ جانا ہائپر ٹینشن یا ہائی بلڈ پریشر کہلاتا ہے۔ یاد رک...
17/05/2024

𝐖𝐨𝐫𝐥𝐝 𝐇𝐲𝐩𝐞𝐫𝐭𝐞𝐧𝐬𝐢𝐨𝐧 𝐃𝐚𝐲 𝟐𝟎𝟐𝟒

خون کی نالیوں یا شریانوں میں دباؤ کا بڑھ جانا ہائپر ٹینشن یا ہائی بلڈ پریشر کہلاتا ہے۔

یاد رکھیں! احتیاط اور علاج میں سستی کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر متعدد بیماریوں جیسے گردوں اور دل کے امراض وغیرہ کا سبب بنتا ہے۔

صوبہ بھر کے تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں قائم NCDs کلینکس میں ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص و علاج کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

Diabetes Mellitus #شوگر اور  #خوراک ۔!!!!!!!ایک عام قصبے دیہات یا گاؤں میں رھنے والے شوگر(ذیباطیس) کے مریض کو گھر میں بڑ...
10/05/2024

Diabetes Mellitus
#شوگر اور #خوراک ۔!!!!!!!
ایک عام قصبے دیہات یا گاؤں میں رھنے والے شوگر(ذیباطیس) کے مریض کو گھر میں بڑی آسانی سے دستیاب خوراک میں کیا کیا چیزیں استعمال کرنی چاھیں اور کیا کیا ایشیا خوراک کے طور پر استعمال نہی کرنی چاھیں ۔ ؟؟؟
عموماً ھم روٹین میں کھانا دو وقت یا تین وقت کھاتے ھیں لیکن شوگر کے مریضوں کو دن میں چار سے پانچ مرتبہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں کھانا کھانا چاھیے کیونکہ جب بھی کھانا کم کھایا جاے گا تو انسولین جیسا ھارمون کم چاھیے ھو گا کیونکہ انسولین شوگر کو خون سے خلیے کے اندر لے جانے کیلے کام کرتی ھے اور زیادہ کھانا کھایا ھو گا تو زیادہ مقدار میں انسولین چاھیے ھو گی اور شوگر کے مریض میں انسولین کی یا تو مکمل طور پر کمی ھوتی یا انسولین کام کرنا چھوڑ دیتی ھے۔
جہاں تک بات خوراک کی ھے تو میڈیکل آؤٹ میں٫ میں نے اپنی کنسلٹنٹسی(consultancy) کے دوران جتنے بھی شوگر کے مریض دیکھے ھںں ان کا بار بار ایک ھی سوال ھوتا ھے کہ کیا کھاہیں اور کیا نہ کھائیں. یہ سوال مریض کا جینوئن ھے کیونکہ کچھ میٹھی چیزیں ایسی ھیں جو آپ کھانے میں کھا سکتے ھیں اور کچھ چیزیں میٹھی نہی بھی تو آپ نہی کھا سکتے شوگر کے مریض ھوتے ھوے۔

تو شوگر کے مریضوں میں خوراک کے حوالے یہ کچھ معلومات ھیں کہ
1.... #روٹی 🍞
روٹی دو طرح کی ھوتی ھے ایک براؤن جو خالص گندم کو پیسنے کے بعد آٹے کی شکل میں ھوتی ھے یہ دیہات میں خالص فارم میں مل جاتی ھے ۔۔اور دوسری روٹی سفید روٹی جو ریفائنڈ فارم ھوتی ھے اس میں فائبر کم ھوتا ھے یہ زیادہ تر شہروں میں استعمال کی جاتی ھے ۔ شوگر کے مریض کو براون روٹی استعمال کرنی چاھیے .سفید روٹی سے بچنا چاھیے ۔ باقی کیک رس بسکٹ جوس اور بیکری کی تمام ایشیا سے پرھیز کریں کیونکہ اس میں گندم کی شکل میں کاربوہائیڈریٹ موجود ھے۔ اس کے علاؤہ آپ براؤن چاول مکی جوار اور جاو کے آٹے کی روٹی بھی استعمال کر سکتے ھیں
2... #سبزیاں ۔۔
سبزیوں میں کریلے اور سبر پتوں والی تمام سبزیاں استعمال کرنا چاھیے بس اس میں آلو 🥔 زیادہ استعمال نہی کرنا چاھیے کیونکہ اس میں کاربوہائیڈریٹ لیول زیادہ ھوتا ھے جو شوگر بڑھانے کی وجہ بنتا ھے ۔
3. #پھل ۔۔
پھلوں میں انار سیب امرود کا مناسب مقدار میں استعمال کر سکتے ھیں کیونکہ ان پھلوں میں فائبر بھی زیادہ ھوتے ھیں اور جبکہ انگور کیلا 🍌 تربوز مالٹا اور آم جیسے پھلوں سے پرھیز کرنا چاھیے کیونکہ ان میں fructose لیول آپ کے شوگر کے لیول کو بڑھا سکتا ھے۔
پھل کے استعمال کرنے کا طریقہ یہ ھے اوپر بتاے گہے تین پھلوں میں سے روزانہ ایک پھل استعمال کر سکتے ھیں وہ بھی دو کھانوں کے درمیان مطلب دوپہر اور رات کے کھانے درمیان عصر کے وقت ۔یا اگر تین پھل ایک ساتھ لینے ھوں تو تینوں کا ایک ایک حصہ پلیٹ میں رکھ کر استعمال کریں کہ وہ ایک پھل سے زیادہ نہ بنے ۔۔
4.... #دالیں ۔۔
شوگر کا مریض تمام دالیں آپ استعمال کر سکتا ھے سواے ماش کی دال کے ۔۔۔۔۔جو کبھی کبھار آپ استعمال کر سکتے ھیں لیکن روزمرہ استعمال میں نہ لائیں
5 #انڈا ۔۔۔
ھر دوسرے دن آپ انڈے کی سفیدی لے سکتے ھیں لیکن زردی سے پرھیز کریں
6 #گوشت ۔۔..بکرے کے گوشت اور گاے کے گوشت میں زیرہ شوگر ھوتی ھے یہ آپ مناسب مقدار میں استعمال کر سکتے ھیں لیکن برائلر مرغی کے گوشت سے پرھیز کریں کیونکہ یہ 40 دن کے اندر کیمیکل شدہ خوراک سے معرض وجود میں آتی ھے اور یہ کیمیکل ایک ریسرچ کے مطابق اپ کی ان خلیوں کو تباہ کر دیتے ھیں جہاں سے انسولین خارج ھوتی ھے اور وقت یہ برائلر ھر گھر میں عام ھے ۔ یہ کسی زھر سے کم نہی اجتناب کریں اس سے کیونکہ ریسرچ میں نہ پاکستان میں موٹاپے کے بعد شوگر ھونے کی وجہ یہ برائلر مرغی بھی ھے ۔
7 #دودھ اور #دہی
دودھ اور دہی(dairy) آپ کو دن میں تین دفعہ استعمال کرنی چاھیے بھلے آپ شوگر کے مریض ھوں یا نہ ھوں وہ ایسے کہ صبح 200 ملی لیٹر مطلب تین حصے پانی والا گلاس مثال کے طور پہ چاے کی شکل میں ۔
پھر دوپہر کو دہی 200 گرام خالص شکل میں یا پھر سبز چٹنی یا راہتا(raita) کی شکل میں
رات کو 200 گرام دودھ کی شکل میں سوتے سے پہلے ۔
ایک اور اھم بات دودھ low fat(کم چربی) استعمال کرنا چاھیے کیونکہ high fat(زیادہ چربی) والا دل کیلے بھی مفید نہی ۔۔دودھ میں قدرتی طور پر high fat مطلب زیادہ چربی ھوتی ھے ۔۔
دودھ کو زیادہ چربی سے کم چربی والا دودھ ایسے بناتے ھیں کہ دودھ کو ابال لیں اوپر ملای نکال لیں ۔۔۔پھر ابال لیں اور اوپر جو ملای بنے وہ نکال لیں ۔۔۔تو اس طرح کم چربی مطلب low fat milk تیار ھو جاتا ھے۔ شوگر کے مریض low fat والا دودھ استعمال کریں۔
8... #کھیرا اور #سلاد
کھیرا وہ واحد سبز سبزی ھے جس میں شوگر زیرو لیول کی ھوتی ھے۔ دوپہر اور شام کے کھانے کے وقت کھیرے کے ساتھ دوسری سبر پتوں کا سلاد ضرور استعمال کریں۔ ۔۔۔
بہت سارے شوگر کے مریض دواہیاں باقاعدگی کے ساتھ لے رھے ھوتے ھیں لیکن پھر بھی شوگر کنٹرول میں نہی ھوتی اس کی وجہ تقریباً خوراک میں بے احتیاطی ھے ۔۔اس لیے میں نے کوشش کی ھے کہ یہ شوگر کے حوالے سے ان چیزوں کو بیان کروں جو گاؤں دیہاتوں قصبوں میں دستیاب ھوں اور روزمرہ استعمال میں بھی آسکیں ۔
اگر آپ شوگر کے مریض ھیں اور نظر کے حوالے گردے کے حوالے سے یا ھاتھوں اور پیروں کے سن ھونے کے حوالے سے مساہل درپیش ھیں تو بغیر دیر کیے اپنی قریبی کسی کنسلٹنٹ کو چیک کروائیں اور پیشاب بار بار ا رھا ھے تو شوگر کا ٹیسٹ کرواہیں۔ جزاک اللہ

پری ذیابیطس ایک سنگین صحت کی حالت ہے جہاں خون میں شکر کی سطح معمول سے زیادہ ہوتی ہے، لیکن ابھی تک اتنی زیادہ نہیں ہے کہ ...
05/05/2024

پری ذیابیطس ایک سنگین صحت کی حالت ہے جہاں خون میں شکر کی سطح معمول سے زیادہ ہوتی ہے، لیکن ابھی تک اتنی زیادہ نہیں ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس کی تشخیص کی جا سکے۔
آپ طرز زندگی میں تبدیلیوں کے ساتھ پری ذیابیطس کو ٹائپ 2 ذیابیطس میں تبدیل ہونے سے روک سکتے ہیں یا تاخیر کرسکتے ہیں۔

Address

Dera Ghazi Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Manzoor Khosa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dr Manzoor Khosa:

Share