Naveed Rind

Naveed Rind Naveed khan

22/06/2023

*ڈیرہ غازیخان ؛ پٹرولنگ پولیس کے جاری ریفریشر کورسز میں شخصیت سازی اور E چالاننگ بارے ورکشاپ کا انعقاد ۔
*رپورٹ ؛ نوید خان*

20/06/2023

*ڈیرہ غازیخان : تھانہ صدر پولیس کی کاروائی، ملزمان سے ناجائز اسلحہ 4 کلاشنکوف اور 1 پسٹل برآمد، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر دیے گئے ۔*
*رپورٹ : محمد نوید*

15/06/2023
12/06/2023

*شاہجمال: نائب تحصیلدار شکیل احمد کا ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون ۔*
*رپورٹ :محمد نوید خان میڈیا زون نیوز

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ !!ہیڈ آف سرجیکل ڈیپارٹمنٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر محمد ساجد ...
09/06/2023

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ !!
ہیڈ آف سرجیکل ڈیپارٹمنٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر محمد ساجد انصاری انتقال فرما گئے ہیں۔

انکی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ 3 بجے گھنٹہ گھر گول باغ ڈیرہ غازی خان میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ انکی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماٸے، اور لواحقین کو صبرِجمیل عطاءفرمائے آمین ثم آمین

ایس پی پٹرولنگ سے صحافیوں کے وفد کی ان کے آفس میں ملاقات.ڈیرہ غازی خان...پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور سوشل میڈ...
09/06/2023

ایس پی پٹرولنگ سے صحافیوں کے وفد کی ان کے آفس میں ملاقات.
ڈیرہ غازی خان...
پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور سوشل میڈیا پرسنز کی ایس پی پٹرولنگ چوہدری محمد شریف سے ان کے آفس میں ملاقات، اس موقع پر ایس پی نے کہا کہ پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے، جہاں میڈیا ہم پر تنقید کرتی ہے وہاں میڈیا کا فرض ہے کہ ہمارے اچھے کام کی بھی زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جائے، انہوں نے مذید کہا کہ پٹرولنگ پولیس عوام الناس کی خدمت میں 24 گھنٹے مصروف ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا ہے، میڈیا نمائندے ہماری اچھی کارکردگی کو عوام الناس تک پہنچائیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان حائل فاصلے ختم ہوں اور عوام کا پولیس پر اعتبار بحال ہو۔
میڈیا وفد میں عدنان علی مرتضی، سید ظفر عباس نقوی، مظہر خان چانڈیہ، غضنفر چن ماہی، جاوید خان، جمعہ طارق، لیاقت خان، محمد نواز، مجید سہرانی، ندیم خان، نوید رند، شہباز، شیخ اخلاق، شیخ ظریف، طاہر قریشی، شعیب لنگاہ، ذیشان خان شامل تھے۔

08/06/2023

جہانگیر ترین خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا، استحکام پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنائی ہے،جہانگیر ترین

08/06/2023

ارتکاز دولت:
لیکن ایسا نہیں ہو گا کہ کچھ لوگ تو ارتکازِ دولت کر کے عیش و عشرت کی زندگی بسر کریں اور کچھ لوگ ضروریاتِ زندگی سے بھی محروم رہ جائیں. اسلام اجتماع و ارتکازِ دولت کا مخالف ہے‘ سرمائے کو گردش میں لانے کا متقاضی ہے ‘لیکن وہ سرمائے کی فطری گردش کے حق میں ہے. سرمائے کی مصنوعی گردش جو سرمایہ دارانہ نظام کا خاصہ ہے‘ اسلام کے نزدیک پسندیدہ نہیں. اس نے اصولاً یہ بات طے کر دی:

کَیۡ لَا یَکُوۡنَ دُوۡلَۃًۢ بَیۡنَ الۡاَغۡنِیَآءِ مِنۡکُمۡ ؕ (الحشر)
’’تاکہ دولت تم میں سے سرمایہ داروں کے مابین ہی اُلٹ پھیر میں نہ رہ جائے. ‘‘

جیسے ایک کروڑ پتی کی بیٹی ایک دوسرے کروڑ پتی کے بیٹے سے بیاہی گئی‘ لاکھوں کا جہیز اس گھر میں جمع ہو گیا جہاں کروڑوں روپے پہلے سے موجود ہیں. سرمایہ تو گردش میں آیا مگر مصنوعی انداز میں اور معاشرے کو اس سے قطعاً کوئی فائدہ نہیں پہنچا اور یہ سرمایہ نچلے طبقات تک منتقل نہیں ہو سکا. اسی طرح ایک سرمایہ دار کے بیٹے کی سالگرہ پر لاکھوں روپے کے تحائف جمع ہو گئے. سرمایہ کی گردش کا عمل یہاں بھی وقوع پذیر ہوا لیکن بَیۡنَ الۡاَغۡنِیَآءِ (سرمایہ داروں کے درمیان). اسلام کی منشا یہ ہے کہ معاشرے میں جو بھی ذرائع پیداوار ہیں(اور زمین سب سے بڑا ذریعہ پیدا وار ہے) ان کی منصفانہ تقسیم ہو اور ان کا حاصل پورے معاشرے میں پھیلے. میں نے Controlled Capitalism کی جو اصطلاح استعمال کی ہے اب اسے Internally managed Capitalism کے الفاظ میں ادا کیا جا رہا ہے ‘کیونکہ سرمایہ دارانہ نظام بھی یہ بات جان چکا ہے کہ ننگی اور عریاں سرمایہ داریت اس دَور میں نہیں چل سکتی. اس کا کوئی مستقبل نہیں ‘بلکہ وہ تو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے. بقول علامہ اقبا ل ؎

دیارِ مغرب کے رہنے والو خدا کی بستی دکاں نہیں ہے
کھرا جسے تم سمجھ رہے ہو وہ اب زرِ کم عیار ہوگا
تمہاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خود کشی کرے گی
جو شاخ نازک پہ آشیانہ بنے گا ناپائیدار ہوگا.

محمد جاوید کو کانسٹیبل سے ہیڈکانسٹیبل بننےپر مبارکباد دیتے ہوۓ۔
08/06/2023

محمد جاوید کو کانسٹیبل سے ہیڈکانسٹیبل بننےپر مبارکباد دیتے ہوۓ۔

08/06/2023

آج SP پٹرولنگ پولیس کی تمام صحافی برادران کے ساتھ ملاقات۔۔۔

Address

Dera Ghazi Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naveed Rind posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Naveed Rind:

Share

Category