KC News Channel

  • Home
  • KC News Channel

KC News Channel KC NEWS FOR PUBLIC INFORMATION.. KC NEWS SACH OR HAQ KI AWAZ..

ایس ایچ او تھانہ سٹی ذیشان شبیر مستوی ایک نہایت محنتی، جرات مند اور بہترین پولیس افسر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انہوں نے ...
23/08/2025

ایس ایچ او تھانہ سٹی ذیشان شبیر مستوی ایک نہایت محنتی، جرات مند اور بہترین پولیس افسر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انہوں نے تھانہ سٹی میں تعیناتی کے دوران جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ ان کا رویہ دوستانہ مگر قانون کے مطابق رہا، اسی وجہ سے شہری انہیں ایک باصلاحیت، ایماندار اور متحرک ایس ایچ او کے طور پر یاد کرتے ہیں۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ جب افسرانِ بالا کو اپنی کارکردگی اور ایفیشنسی دکھانے کی ضرورت پیش آئی تو بغیر کسی ٹھوس وجہ کے ذیشان شبیر مستوی کو معطل کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ نہ صرف ایک قابل افسر کے ساتھ زیادتی ہے بلکہ پولیس فورس کے ان اہلکاروں کے حوصلے بھی پست کرتا ہے جو اپنے فرائض پوری دیانت داری سے انجام دے رہے ہیں۔ عوامی سطح پر بھی اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ذیشان مستوی جیسے ایماندار افسران کسی بھی تھانے کے لیے اثاثہ ہوتے ہیں اور ان کی معطلی عوامی مفاد کے برعکس ہے۔ بلاشبہ یہ اقدام ایک سوالیہ نشان ہے کہ کیا دیانت داری اور جرات کے ساتھ فرائض انجام دینے والے افسران کو اسی طرح صلہ دیا جاتا ہے؟ عوامی رائے اس بات پر متفق دکھائی دیتی ہے کہ اگر پولیس کو کرپشن سے پاک اور عوام دوست ادارہ بنانا ہے تو ذیشان مستوی جیسے افسران کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے، نہ کہ انہیں معطل کرکےمایوس کیا جائے

09/10/2024

دوستوں کے ساتھ شاندار ڈنر

غاغ غازیخان۔ڈیرہ غازیخان پولیس کی کاروائی ، چوری وسنیچنگ میں ملوث ملزمان سے چوری  کئے گئے 04 موٹر سائیکل،  اور ریکوری کی...
25/08/2024

غاغ غازیخان۔

ڈیرہ غازیخان پولیس کی کاروائی ، چوری وسنیچنگ میں ملوث ملزمان سے چوری کئے گئے 04 موٹر سائیکل، اور ریکوری کی مد میں 4لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد۔

ایس ایچ او علی عمران انسپکٹر کی تھانہ سول لائن میں پریس کانفرس ،

ایس ایچ او علی عمران انسپکٹر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق حقداروں کو ان کا حق ملنا شروع ہے۔

حقداروں کا چھینا ہوا مال ہے وہ انہیں واپس دیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن معہ ٹیم نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سنیچنگ اور چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

چوری وسنیچنگ کیا گیا مال مسروقہ 4 عدد موٹر سائیکل ، اور نقد رقم 4لاک روپے رواں ماہ میں برآمدکر کے اصل مالکان جو اس کے حقدار تھے کے حوالے کر دیا ہے ۔

25/06/2024

صرف 1 سال اور انتظار کر لیں پاکستانیوں
انشاء اللہ
اپنے ہی گھر میں کرایہ پر رہیں گے ،

انتہائی افسوس ناک خبر سیاست و سماجی ورکر شیخ فہیم بقضائے الٰہی سے انتقال کر گے ہیں انااللہ وانا الیہ راجعوننماز جنازہ کا...
10/06/2024

انتہائی افسوس ناک خبر

سیاست و سماجی ورکر شیخ فہیم بقضائے الٰہی سے انتقال کر گے ہیں

انااللہ وانا الیہ راجعون

نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔۔

09/06/2024

اسلام آباد سے اغواء کیئے جانے والے کشمیری صحافی اور شاعر”احمد فرحاد” کی جانب سے مظفر آباد آزاد کشمیر میں اپنی برآمدگی کے بعد کہی جانے والی نئی مزاحمتی نظم،

پیٹھ پیچھے سے تیرے وار بھی دیکھ آئے ہیں
جو تھا پوشیدہ وہ کردار بھی دیکھ آئے ہیں

خود کو ناقابل تسخیر سمجھنے والے
اپنی آنکھوں سے تیری ہار بھی دیکھ آئے ہیں

خود کو جو چارہ گر _ قوم کہا کرتے ہیں
بر لب گور وہ بیمار بھی دیکھ آئے ہیں

نہ ڈرا آگ سے بیٹا ہوں براہیم کا میں
تیرے نمرود کی وہ نار بھی دیکھ آئے ہیں

جس کو دعوی ہے خدائی کا زمیں پر سن لے
ہم تو فرعون کا دربار بھی دیکھ آئے ہیں

اور کیا چاہیئے اے ارض وطن تیرے لئے
طوق بھی چوم لیا دار بھی دیکھ آئے ہیں

08/06/2024
08/06/2024

ڈیرہ غازی خان ( بیورو رپورٹ) شہر میں تھیٹر کی آڑ میں بے حیائی پھیلانے کا کلچر عام دکھائی دیتا ہے نوجوان نسل کو گمراہ کیا جا رہا ہے رات گئے فحاشی اور بےحیائی عروج پر ہوتی ہے عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار ۔ ان حلقوں نے کہا کہ اسلامی اقدار و روایات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور جس طرح کا یہاں تھیٹر کلچر ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی میں چل رہا ہے اس پر وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کو نوٹس لینا چاہیے ان حلقوں نے کہا کہ ہمارے بچے ایسے بےہودہ پروگراموں کی وجہ سے تباہ ہو رہے ہیں بدقسمتی ہے کہ یہاں ڈرامہ سکرپٹ کی آڑ میں ننگ دھڑنگ فحش لباس میں خواتین کے ڈانس اور مجرے ہمارے تہذیب کا خاصا نہیں ہیں لیکن یہاں اس سے بڑھ کر بےحیائی ہو رہی ہے ان حلقوں کا کہنا تھا کہ یہاں مجرے کے بعد فحش خواتین کو بک کیا جاتا ہے ضلعی انتظامیہ کو چاہیے آرٹس کونسل رولز کے مطابق جو اصلاحی ڈرامے کی منظوری دی جاتی ہے اس میں ڈرامہ سریل شروع ہونے سے قبل مانیٹرنگ کمیٹی کا موجود ہونا ضروری ہوتا ہے لیکن آفس کہ یہاں کوئی مانیٹرنگ کمیٹی نہیں ہوتی نہ ڈرامہ ہوتا بلکہ بےحیائی ہوتی ہے اور بھر مجرے کے بعد بکنگ ہوتی ہے کیا ہم اللہ کے عذاب کو دعوت نہیں دے رہے؟ آخر میں ان حلقوں نے کہا کہ انہی تھیٹر کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد کو تحفظ حاصل ہوتا ہے جس سے امن و امان کی صورتحال خراب ہے یہ جرائم کرنے والے تھیٹر سے نکل کر سنگین وارداتیں کرتے ہیں متعلقہ تھانوں میں بھی مشکلات بڑھ جاتی ہیں بہتر ہے کہ جرائم کی نرسری تھیٹر کلچر کو ختم کیا جائے دو بجے تک کا ٹائم ہے مگر تین بجے تک دھندہ چلتا ہے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب فوری نوٹس لیں تاکہ امن و امان میں بہتری آئے۔۔۔

21/05/2024
ماشاءاللہ بہت پیارے دوست ، اساتذہ کے خدمت گذار ، محبتوں کے سفیر ، پروفیسر نشاط احمد (گورنمنٹ گریجویٹ کالج بلاک 17 ڈیرہ غ...
25/02/2024

ماشاءاللہ بہت پیارے دوست ، اساتذہ کے خدمت گذار ، محبتوں کے سفیر ، پروفیسر نشاط احمد (گورنمنٹ گریجویٹ کالج بلاک 17 ڈیرہ غازی خان) اتحاد اساتذہ پاکستان کی طرف سے نامزد امیدوار برائے جوائنٹ سیکرٹری 2.
الیکشن پی پی ایل اے 2024

محمود قادر خان کی کامیابی کو ہر صورت  یقینی بنائیں گےخادم کھوسہ و دیگر نے محمود قادر خان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ڈی...
31/01/2024

محمود قادر خان کی کامیابی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے

خادم کھوسہ و دیگر نے محمود قادر خان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

ڈیرہ غازی خان این اے 185 اور 289 سے امیدوار محمود قادر خان نے کہا کہ عوام نے اپنے خلوصِ اور محبتوں سے مقروض کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 13 میں خادم حسین کھوسہ کی جانب سے کارنر میٹنگ میں کیا اس موقعہ پر خادم کھوسہ نے اپنی برادری اور سومرہ۔برادری کے دوستوں سمیت کھوسہ گروپ چھوڑ کو محمود قادر خان لغاری کی الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہم نے خدمت شرافت اور ترقی کو دیکھتے ہوئے محمود قادر خان کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے آن کی کامیابی کو ہر صورت یقینی بنائیں

Address


Telephone

+923087995894

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KC News Channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KC News Channel:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share