
14/08/2025
Dated 14.08.2024
جشن ازادی و مارکہ حق 14 روزہ سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں آسٹرو ٹرف ہاکی گراؤنڈ میں کمشنر 11 اور ڈپٹی کمشنر 11 کی ٹیموں کے درمیان ہاکی میچ کا انعقاد کرایا گیا دلچسپ مقابلے کے بعد کمشنر 11 نے 3-2سے میچ جیتا اس میچ کے مہمان خصوصی جناب ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان عثمان خالد صاحب ،اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈی جی خان تیمور عثمان ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالسلام شاہد ،ڈائریکٹر ایگریکلچر ڈی جی خان ڈویژن مہر طاہر سیال، سی ای او ایجوکیشن محمود الحسن شیخ تھے میزبانی کے فرائض ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رابعہ بتول ،ڈویثرنل فوکل پرسن جاوید الیاس لودھی ،ایڈمنسٹرٹر یاسر سعید چنگوانی ، تحصیل سپورٹس آفیسر محمد مسعود بلوچ اور سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن شیخ ہارون سعید تھے۔
تیکوانڈو کے بچوں نے بہترین پرفارم کرکے شائقین کے دل جیت لیے۔۔
مہمانِ خصوصی نے انتظامیہ اور سپورٹس آفیسرز کو کامیاب ایونٹس کے انعقاد پر مبارک باد دی ۔