25/11/2025
ریاض حسین جندانی (مرحوم)
20 دسمبر 2024
ریاض حسین جندانی وہ عظیم انسان تھا جسے اللہ تعالیٰ نے بچپن ہی میں باپ کے سائے سے محروم کر دیا۔ غربت کے اندھیروں سے نکلنے اور گھر کی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے اس نے کم عمری میں محنت شروع کی۔ کبھی چائے کے ہوٹل پر کام کیا، کبھی سبزی کے تھیلوں کے ساتھ پسینہ بہایا، پھر اپنوں سے قرض لے کر بیرونِ ملک گیا تاکہ اپنے خاندان کو غربت سے نکال سکے۔
ریاض حسین (مرحوم)ایسا انسان تھا جس کے اخلاق سے شاید ہی کوئی ناواقف ہو۔ میں خود اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ وہ اعلیٰ اخلاق، عاجزی اور مسکراہٹ کی جیتی جاگتی تصویر تھا۔ جہاں بھی جاتا، چہرے پر مسکراہٹ لیے سب سے محبت اور احترام سے ملتا۔
مگر افسوس… مورخہ 20 دسمبر 2024 کو وہ اپنوں کی خوشی، ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا، جہاں ہمارے معاشرے کے ناسور بندوق کلچر (ہوائی فائرنگ) کی بھینٹ چڑھ گیا اور اپنی ماں، بہن اور بھائی سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گیا۔
سوچیے…
ایک ماں جو اپنے جوان بیٹے کو نئے کپڑے پہنا کر خوشی کی تقریب میں بھیجتی ہے، اگر اسے یہ خبر ملے کہ اس کا لال ناحق قتل کر دیا گیا… تو اُس ماں کے دل پر کیا گزری ہوگی؟ یہ درد الفاظ میں بیان بھی نہیں ہو سکتا 😭
کیا اپنوں کی خوشی میں ہی اپنوں کا قتل؟
افسوس… صد افسوس…!!!
اللہ تعالیٰ ریاض حسین جندانی (مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اس کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔
آمین ثم آمین 🤲
آخر میں
میں اپنے علاقے کے تمام بزرگوں، نوجوانوں اور ذمہ دار افراد سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں:
خدارا! اپنے نوجوانوں کو سنبھالیں، انہیں بندوق کلچر سے دور رکھیں۔ یہ ناسور نہ صرف ایک انسان کو مارتا ہے بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی تباہ کر دیتا ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ کل یہ آگ آپ کے گھر تک بھی پہنچ جائے۔ آج ہی ہوش کریں…!!!