
03/09/2023
ڈیرہ غازیخان
*کوٹ چھٹہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ملزم سجاد عرف سجی ہلاک*
تھانہ کوٹ چھٹہ کے علاقہ میں ملزمان کی SHO تھانہ کوٹ چھٹہ اور پولیس پارٹی پر فائرنگ۔
تفصیلات کے مطابق SHO تھانہ کوٹ چھٹہ معہ ملازمان معمول کی گشت پر مامور تھے کہ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ، جھوک اترا اور چوٹی نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت ملزمان کا تعاقب کیا اور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا
فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ملزمان کی فائرنگ سے ان کا ساتھی ملزم سجاد حسین عرف سجی ولد جمعہ خان قوم احمدانی سکنہ کوٹ جانوں تحصیل جامپور ضلع راجن پور شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ساتھی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ملزم سجاد عرف سجی قتل، ڈکیتی، راہزنی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے اور پولیس مقابلوں میں بھی ملوث رہا ہے۔
ملزم سجاد عرف سجی نے چند یوم قبل پولیس کانسٹیبل سے سرکاری رائفل بھی چھین لی تھی اور فرار ہوگیا تھا۔
واقعہ کی اطلاع پر DSP/ SDPO سرکل کوٹ چھٹہ پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے۔
بقیہ ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان
مورخہ 02.09.2023