
11/05/2024
اس مرد قلندر نے جب توحید خداوندی بیان کی تو سب نے کہا کہ یہ تو وہابی ہوگیا ہے جب شان صدیق اکبر بیان کی تو کہا گیا یہ تو دیوبندی ہے اور جب اہل بیت اور امام حسین کے قصیدے بیان کیے تو یاروں نے کہا کہ یہ تو شیعہ ہو گیا ہے جبکہ حقیقت یہ تھی کہ وہ علوم مہر علی شاہ کا حقیقی وارث تھا جو کسی بھی مسلک کی قید سے آزاد تھا۔ شرک و بدعت و خرافات سے کوسوں دور تھا قاری ایسا کہ مصر والوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیتا تھا۔ مؤذن ایسا کہ عرب بھی حیران۔ علم و ادب کا بادشاہ تھا۔ عادل ایسا کہ سب یہ کہتے تھے کہ پیر مہر علی شاہ کا بیٹا جو بھی فیصلہ کر یگا وہ ہمیں منظور ھے اللہ سے دعا ہے اس مرد قلندر کی مغفرت فرمائے آمین🤲