Taunsa Digital Network

Taunsa Digital Network Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Taunsa Digital Network, Taunsa sharif, Dera Ghazi Khan.

کوہاٹ: کالعدم تنظیم ٹی ٹی جی سے وابستہ الـبـدر اسـتـشہـادی کنڈک گروپ نے پولیس لائنز مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران مـوٹـر ...
18/09/2026

کوہاٹ: کالعدم تنظیم ٹی ٹی جی سے وابستہ الـبـدر اسـتـشہـادی کنڈک گروپ نے پولیس لائنز مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران مـوٹـر بـم کے ذریعے خـ ودکـ ش حـ مـ لے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے مبینہ خـ ودکـ ش بـ مـ بار کی تصویر جاری کردی۔ حـ مـ لہ آور کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے کی گئی ہے۔

18/09/2026

مولانا فضل الرحمان کا جماعت اسلامی پر طنز

ہمارے کچھ دوست مہنگائی کے خلاف دھرنے دیتے ہیں، حکومت سے مذاکرات کرتے ہیں مہنگائی اور بڑھ جاتی ہے، عوام ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں کہ آپ یہ دھرنے بند کر دیں تاکہ مہنگائی سے جان چُھوٹے، مولانا فضل الرحمان

18/09/2026

فورسز کو بتا دیا ہے ہر ممکن طریقے سے روکیں: وزیر داخلہ محسن نقوی

18/09/2026

27ستمبر پی ٹی آئی کے احتجاج سے ایسے نمٹا جائے گا کے لوگ 26 نومبر بھول جائیں گے۔۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ، طلال چودھری

یہ بیان سب اپنے ساتھ بطور ثبوت محفوظ رکھ لیں۔

18/09/2026

ضرور پروٹیسٹ کریں مگر اپنے علاقے میں فیڈرل کیپیٹل کو بند کرنے کی پلاننگ کرنا یا کسی صوبے پر حملہ کرنا اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی، محسن نقوی

18/09/2026

کوہاٹ دھماکے میں SP ٹریفک کوہاٹ بھی شہید ہوگئے ۔۔۔

18/09/2026

پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کا ریلیف جھوٹ اوردھوکہ ہے، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سےزیادہ ہیں، یہ قوم پر ظلم ہے،یہ ظلم ہے کہ کارخانے نہ لگیں،بجلی مہنگی ہو، پیٹرول کی قیمت زیادہ ہو، ٹیکس کاسارا پیسہ وفاق کے پاس آتا ہے اور یہ وفاقی حکومت خرچ کردیتی ہے،سلمان اکرم راجہ

18/09/2026

کوہاٹ پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکے کی اطلاعات نے ایک بار پھر دل دہلا دیا۔ مسجد، جو عبادت اور امن کی جگہ ہے، وہاں نمازیوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

لیکن ایک سوال آج بھی ذہن میں آتا ہے:

مساجد ہی کیوں؟
چکلوں، جوئے کے اڈوں، شراب اور دیگر برائی کے اڈوں کو نشانہ بنانے والے خودکش حملے کیوں نظر نہیں آتے؟

کیا دہشت گردوں کے نزدیک عبادت گاہیں اور بے گناہ نمازی ہی آسان ہدف ہیں؟

مسجد میں عبادت کرنے والا انسان ہو یا کسی بھی جگہ موجود عام شہری، ہر بے گناہ انسان کی جان قیمتی ہے۔ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں۔

تحریک انصاف کے ہر ورکر کو جمائمہ خان کی دوسری شادی مبارک ہو، شادی میں عمران خان کے دونوں بیٹوں نے بھرپور شرکت کی۔۔
17/09/2026

تحریک انصاف کے ہر ورکر کو جمائمہ خان کی دوسری شادی مبارک ہو، شادی میں عمران خان کے دونوں بیٹوں نے بھرپور شرکت کی۔۔

17/09/2026

میرا گھر کیوں اجاڑا گیا؟ آخر میرا قصور کیا تھا؟

یہ میرا گھر ہے، جسے مبینہ طور پر صرف اس وجہ سے تباہ کر دیا گیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو یہاں رہنے کے لیے جگہ کیوں دی گئی؟

میرے گھر کی کوئی چیز نہیں چھوڑی گئی۔ قیمتی سامان بھی ساتھ لے جایا گیا۔
میں سوال کرتا ہوں: آخر یہ سب کس نے کیا؟

کیا یہ کارروائی پولیس نے کی؟
کسی ایجنسی نے کی؟
حکومت کے کسی ادارے نے کی؟
اگر کسی ادارے نے یہ کارروائی کی ہے تو اس کا قانونی جواز کیا تھا؟

ہمارے خون پسینے کی کمائی سے بنایا گیا گھر آج تباہ ہو چکا ہے۔ ہم کہاں جائیں؟ کس سے فریاد کریں؟ کون ہماری داد رسی کرے گا؟

کیا اس ملک کی کسی عدالت میں ہمیں انصاف ملے گا؟ کیا کوئی ذمہ دار ادارہ اس واقعے کا نوٹس لے گا؟

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی شفاف، غیرجانبدار اور قانونی تحقیقات کی جائیں، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور اگر کسی شہری کے حقوق یا قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو اسے انصاف فراہم کیا جائے۔

حکومتوں اور اداروں کو یاد رکھنا چاہیے کہ عوام کے صبر کو آزمائش نہ بنایا جائے۔ عوام کو دیوار سے لگانے کے بجائے ان کی شکایات سنی جائیں اور قانون کے مطابق انصاف دیا جائے۔

ہم بدلہ نہیں، انصاف چاہتے ہیں۔
ہم تصادم نہیں، قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

#انصاف

Address

Taunsa Sharif
Dera Ghazi Khan
32200

Telephone

+923338544704

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taunsa Digital Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Taunsa Digital Network:

Shortcuts

Share