DG Khan Alerts

DG Khan Alerts Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DG Khan Alerts, Digital creator, Dera Ghazi Khan.

ڈیرہ غازیخان کے سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام علاج کی امید لے کر آتی ہے، مگر افسوس کہ جہاں مریض اور ان کے لواحقین گھنٹوں...
11/05/2026

ڈیرہ غازیخان کے سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام علاج کی امید لے کر آتی ہے، مگر افسوس کہ جہاں مریض اور ان کے لواحقین گھنٹوں انتظار کرتے ہیں وہاں شدید گرمی میں نہ مناسب پنکھے ہیں نہ ٹھنڈک کا انتظام۔ دوسری طرف کچھ مخصوص جگہوں پر مکمل سہولت موجود ہے۔
ہمیں کسی فرد سے نہیں بلکہ اس نظام سے شکوہ ہے جہاں بیمار، بزرگ، عورتیں اور بچے گرمی میں پریشان کھڑے رہتے ہیں۔ ہسپتال صرف عمارت کا نام نہیں، انسانیت کی خدمت کا نام ہے۔ اگر انتظار کرنے والے مریضوں کے لیے وٹنگ ایریا میں پنکھے، اے سی اور صاف پانی جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کر دی جائیں تو یہ عوام کے لیے بہت بڑا ریلیف ہوگا۔
ہم حکومتِ پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور ہسپتال انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے غریب لوگوں کے لیے بھی وہی سہولتیں دی جائیں جن کے وہ حق دار ہیں۔ عوام تکلیف میں ہے، ان کی آواز سنی جائے اور فوری اقدامات کیے جائیں.

ڈیرہ غازی خان پولیس کی بڑی کامیابی! چار معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا سفاک مرکزی ملزم شیخ اکرم آخر کار گرفتار کر ...
11/05/2026

ڈیرہ غازی خان پولیس کی بڑی کامیابی! چار معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا سفاک مرکزی ملزم شیخ اکرم آخر کار گرفتار کر لیا گیا۔
اس اہم ترین کارروائی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر ہم ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی سٹی، ڈی ایس پی صدر، ایس ایچ او گدائی اور ایس ایچ او سٹی سمیت تمام ٹیم ممبران کے مشکور ہیں۔ آپ کی دن رات کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت آج مظلوم خاندانوں کو انصاف کی امید ملی ہے۔
پوری ٹیم کی یہ کارکردگی محکمہ پولیس کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ایسے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، امید ہے کہ اب عدالت سے بھی اسے عبرت ناک سزا ملے گی۔
شاباش ڈی جی خان پولیس! 🇵🇰👮‍♂️







تلاش گم شدہمحمد زبیر والد سعید قوم سومرہ رہائشی کالی پل موضع ٹبی کھاڑکعمر 15 سال  چار دن سے لا پتہ ہے اس کی فیملی بہت پر...
10/05/2026

تلاش گم شدہ
محمد زبیر والد سعید قوم سومرہ رہائشی کالی پل موضع ٹبی کھاڑک
عمر 15 سال چار دن سے لا پتہ ہے اس کی فیملی بہت پریشان ہیں براے مہربانی اس بچے کو ڈھونڈنے میں مدد کریں
اس بچے کے بارے میں اگر کسی کو کچھ معلوم ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں یا پھر نزدیکی تھانے میں اطلاع کریں شکریہ
03106986580


افسوس ناک حادثہ کوٹ ادو لیہ سے ڈیرہ غازیخان آنے والی اے پی وی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، کوٹ ادو: ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہن...
10/05/2026

افسوس ناک حادثہ کوٹ ادو
لیہ سے ڈیرہ غازیخان آنے والی
اے پی وی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،

کوٹ ادو:
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا،
الحمدللہ جانی نقصان سے محفوظ رہے
اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کی حفاظت فرمائے آمین 🤲


عالمی سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث پاکستان میں 11 مئی سے 18 مئی کے دوران شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خد...
10/05/2026

عالمی سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث پاکستان میں
11 مئی سے 18 مئی کے دوران شام کے اوقات
میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ۔


شاہ سکندر روڈانتہائی زیادتی اور سراسر ناانصافی ہے کہ جہاں پہلے کوئی بس سٹاپ موجود نہیں تھا وہاں شیڈ تعمیر کر دیا گیا جبک...
10/05/2026

شاہ سکندر روڈ
انتہائی زیادتی اور سراسر ناانصافی ہے کہ جہاں پہلے کوئی بس سٹاپ موجود نہیں تھا وہاں شیڈ تعمیر کر دیا گیا جبکہ جہاں گرین بس سروس کے آغاز سے باقاعدہ سٹاپ قائم ہیں وہاں آج تک مناسب شیڈ بھی نہیں بنایا گیا عوام خصوصابچے بزرگ اور خواتین شدید گرمی اور بارش میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں

بنوں میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر کار بم دھماکا، 15 پولیس اہلکار جام شہادت نوش کرگئے۔۔۔
10/05/2026

بنوں میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر کار بم دھماکا، 15 پولیس اہلکار جام شہادت نوش کرگئے۔۔۔

محمد عباس کی شاندار باؤلنگ۔۔بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرلیں۔
09/05/2026

محمد عباس کی شاندار باؤلنگ۔۔بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرلیں۔

پاک افواج نے معرکۂ حق کے دوران افغان بارڈر پر تاریخی کارروائی کی داستان پر مبنی دستاویزی فلم ’’جرأت کے نشان‘‘ کا ٹیزر ...
09/05/2026

پاک افواج نے معرکۂ حق کے دوران افغان بارڈر پر تاریخی کارروائی کی داستان پر مبنی دستاویزی فلم ’’جرأت کے نشان‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق “جرأت کے نشان” میں 25 تا 27 اپریل 2025 کے دوران پاک افواج کی جرأت مندانہ اور فیصلہ کن کارروائی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق اپریل 2025 میں بھارتی معاونت سے دہش*ت گر*دی کا منصوبہ بنانے والی خوا*رج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں ہل*اک کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ گروہ ڈیورنڈ لائن پر باڑ کاٹ کر پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔

دوسری جانب معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک نئے ملی نغمے کا ٹیزر بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہر خطرے کے مقابلے میں عزم و اتحاد کا اظہار کیا گیا ہے۔

نغمے میں پاک فوج اور عوام کے ’’بنیان المرصوص‘‘ کی مانند متحد رہنے کے عزم کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔


سعودی عرب نے امریکا، اس*رائی*ل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اپنی فضائی حدود کو کسی بھی جارحانہ فوجی کا...
09/05/2026

سعودی عرب نے امریکا، اس*رائی*ل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اپنی فضائی حدود کو کسی بھی جارحانہ فوجی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ مملکت خطے میں کشیدگی میں کمی کی خواہاں ہے اور اسی مقصد کے تحت سفارتی و ثالثی کوششوں کی حمایت کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی اقدامات کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ مملکت کی فضائی حدود جارحانہ مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، جبکہ بعض حلقے اس حوالے سے غلط تاثر پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب اور کویت نے امریکی فوج کو اڈوں اور فضائی حدود تک دوبارہ رسائی دے دی ہے۔

سعودی ذرائع نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کا مؤقف واضح ہے کہ وہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔


Disclaimer:This report is based on information from international news agencies and unnamed sources. The statements and claims mentioned have not been independently verified.

Address

Dera Ghazi Khan
32200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DG Khan Alerts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share