
02/10/2025
ڈی جی خان: ٹیچنگ ہسپتال میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن دم توڑ گیا۔ ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز کے ظلم اور بربریّت کا سلسلہ جاری۔ گائنی وارڈ میں ایڈمٹ دوسرے ضلع راجن پور کے دور دراز علاقہ داجل سے تعلق رکھنے والی خاتون اسریٰ مائی کے ساتھ مذکورہ ہسپتال کے عملہ کا ظالمانہ رویّہ۔ ہسپتال میں علاج اور کیئر نہ ملنے پر شدید مایوسی کے عالم میں "زچہ" رات کے ایک بجے ہرائیویٹ ہسپتال میں منتقل۔ مذکورہ خاتون کے ہاں بچہ کی پیدائش۔ متاثرہ خاتون اور اس کے ورثاء و دیگر شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان سے فوری نوٹس لینے اور مذکورہ ہسپتال کے گائنی و دیگر وارڈز بشمول نرسری، ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ۔ خیال رہے کہ مذکورہ خاتون کی سرکاری سطح پر زچگی کے لیے ڈی جی خان کے سینئر ترین بزرگ صحافی و سماج شخصیت اے ڈی سمینوی نے بھی ہسپتال کے ڈی ایم ایس سے ملاقات کی تھی جس پر علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے سینئر آفیشل نے زچگی کےلیے آئی خاتون کو مکمل علاج معالجہ اور کیئر دینے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر رات آٹھ بجے کے بعد والے عملہ نے ظلم کی حدیں پار کر دی اور مریضہ کو ہسپتال سے نکال دیا۔
Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Additional Chief Secretary South Office, Multan, Punjab Commissioner DGKhan Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan Dha DG Khan Awais Leghari Jamal Leghari Sardar Ali Ahmad Khan Leghari Mohammad Ahmed Leghari Ikram Ullah Changwani Mian Shehbaz Sharif Chief Minister Complaint Cell