||تھانہ کالا ||شادن لنڈ || زندہ پیر روڈ پولیس مقابلہ ||
سب انسپکٹر رضوان محبوب شہید اور تین اہلکار زخمی۔
ڈیرہ غازی خان: چوک چورہٹہ/ پیر قتال روڈ/ پولیس مقابلہ / ڈکیتی کی واردات ناکام۔۔۔!!!
علاقہ تھانہ بی ڈویژن کھاد کی دوکان پر ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے ڈکیتوں سے پولیس مقابلہ، دوران مقابلہ ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق 5/6 کس ڈکیتوں نے راشد اینڈ زبیر کھاد ڈیلر کی دوکان پر ڈکیتی کر کے فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر مامور ڈولفن پولیس اہلکاران سے سامنا ہو گیا۔
ڈولفن پولیس اہلکاران کو دیکھ کر ڈکیتوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
ڈولفن پولیس اہلکاروں نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔
مقابلے کے بعد ایک ڈکیت کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ہونے والے ڈکیت کی شناخت عبدالغفار لشاری کے نام سے ہوئی۔
جسے علاج و معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او احمد محی الدین خود موقع پر پہنچ گئے۔
فرار ہونے والے ڈکیتوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کا تحرک جاری ہے۔
تمام راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور علاقہ کا سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔
پولیس تھانہ بی ڈویژن مزید قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔
ڈیرہ غازی خان: پل غازیگھاٹ کئی گھنٹوں سے بند !!!
گاڑیوں کی لمبی لائنیں، مسافر اذیت کا شکار،
ڈی ایس پی ٹریفک نوٹس لیں۔
DG KHAN Police
ڈیرہ غازی خان تھانہ صدر کے علاقہ جمال سرود میں ڈکیتی کی واردات ۔۔!!!
نامعلوم ڈکیت محمد مجاہد نامی شخص سے صبح 7 بجے کے قریب موٹرسائیکل ہنڈا 125 ماڈل 2023 اور موبائل لے کر فرار ،
متواتر تین رکنی اسلحہ سے لیس ڈکیت گینگ کی وارداتوں کہ وجہ سے شہری خوف و ہراس شکار،
DG KHAN Police
ڈیرہ غازی خان: تھانہ سول لائن فرید آباد میں کی گئی ڈکیتی کی بڑی واردات ٹریس ،
ڈکیتی کیے گئے 70تولہ طلائی زیورات سمیت 1 کروڑ 20لاکھ روپے نقد رقم ریکور ،ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق۔
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان احمد محی الدین نےپولیس لائن میں پریس کانفر س کرتے ہوئے بتایا کہ
تھانہ سول لائن کے علاقہ فرید آباد کالونی میں نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پرگھر میں داخل ہو کرافراد کو یرغمال بنا لیااور گھر میں رکھے ہوئے 70تولہ طلائی زیورات سمیت 01کروڑ 20لاکھ روپے نقد رقم ڈکیتی کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔
15پر اطلاع ملتے ہی تھانہ سول لائن پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی،
خصوصی ٹیم نے جائے واردات کا باریک بینی سے ملاحظہ کیاجدید طریقہ تفتیش عمل میں لاتے ہوئے CCTVکیمرہ جات چیک کیے ،
خصوصی ٹیم کی بھرپور محنت سے 6گھنٹے کے مختصر وقت کے اندر اندر اس بڑی واردات میں ملوث نامعلوم ڈکیت جن کی شناخت 1-جاوید ولد غلام عباس قوم کھیری سکنہ اوچ شریف 2-غلام عباس ولد غلام فرید قوم چنڑ سکنہ آلہ آبادکو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ ڈکیتی میں ملوث دو ڈکیت ملزمان کو گرفتار کر کے ڈکیتی کیے گئے 70تولہ طلائی زیورات اور 01کروڑ 20لاکھ روپے بھی برآمد کر لیےجبکہ ڈکیتی میں ملوث تیسرے ملزم محمد رمضان کی گرفتاری بقایا ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کا تحر
ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍
ڈی پی او ڈیرہ احمد محی الدین نے جس طرح کل تونسہ شریف کھلی کچہری میں عوامی شکایات پر ردعمل دیا ہے۔
وہ قابل تحسین ہے۔
اس طرح اگر وہ ہر تھانہ میں کھلی کچہری لگائیں تو بہت زیادہ مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
DG KHAN Police
RPO DG Khan
@highlight
ڈیرہ غازی خان: ٹھنڈی ہوائیں اور بارش ⛈️🌨
سیکریٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب سردار اویس احمد خاں لغاری کی ہدایت پر
سردار احمد خان لغاری، سردار علی یوسف خان لغاری ، سید عبدالعلیم شاہ اور سردار محمود قادر خان لغاری کی قیادت میں ڈی جی خان سے پاکستان مسلم لیگ( ن ) کے کارکنوں کا قافلہ لاہور کی طرف روانہ۔۔۔۔
قافلہ لاہور مینار پاکستان میاں محمد نواز شریف کو ویلکم کرنے کے لیے جارہا ہے۔
مسلم لیگ (ن ) میاں نوازشریف کے استقبال کیلئے سٹی کارپوریشن ڈی جی خان سے سید احمدکلیم شاہ ضلعی صدر ایم ایس ایف کی قیادت میں چار بسوں پر مشتمل قافلہ لاہور روانہ۔
سید عبدالعلیم شاہ کی زیر قیادت مزید قافلے کل روانہ ہوں گے۔
#team_pml_n_dgk
پے اینڈ پروٹیکشن اور لیوانکیشمنٹ پالیسی میں ترمیم کے خلاف
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول / گورنمٹ بوائز مڈل سکول جھوک اترا (ڈیرہ غازی خان) کے اساتذہ کرام کا احتجاجی مظاہرہ ۔
Press Secretary APCA Punjab
خواتین اساتذہ کا شاعری کے انداز میں احتجاج کا ایک خوبصورت انداز ،
پنجاب بھر کی طرح ڈیرہ غازیخان میں بھی ملازمین سراپا احتجاج!!!
حکومت پنجاب کی جانب سے
ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک ، پنشن رولز میں تبدیلی ، لیو انکیشمنٹ رول میں تبدیلی اور بے تحاشا مہنگائی کی وجہ سے ایپکا قائدین کے احکامات کی روشنی میں ڈی جی خان ایپکا آفس میں احتجاج جاری.
Press Secretary APCA Punjab