22/05/2026
ایک اور ظلم کی انتہا ستھرا پنجاب کے ورکرز کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی اصل ڈیوٹی ٹائمنگ 8گھنٹے اورکمپنی DWMC کے ساتھ ملی بھگت کر کے 12 سے 14 کھنٹے اور اتوار والے دن بھی کبھی کبھار کام کرواتے ہیں اس کی بھی اجرت نہیں ملتی 8 گھنٹے کام کروانے کے بعد SPA کا بندہ 100 کمپلین تصویر بناتا ہے 12 بجے کےبعدکہتے ہیں کمپلین ریزالو کرواؤ تو ٹھیک ہے ورنہ ملازمت سے فارغ کر دیں گے ورکرز بیچارے کہاں جائیں کس سے امید لگائیں کون ان کی داد رسی کرےگا اور تنخواہوں میں گھپلے کسی کی 3000٫ کسی کی 9000 ہے ڈیوٹی ٹائمنگ 8گھنٹے کی جائے اور تنخواہوں کی ناجائز کٹوتیوں کو بند کیاجائے اور اگر کمپلین کرنی ہیں تو ورکنگ ٹائم 2بجے تک کام کیا جائے گا اسکے بعد کوئی کام نہیں کیا جائے گاستھرا پنجاب کے ورکرز کا اعلٰی حکام التماس ہے خدا را توجہ دیں ورنہ ان مسائل کی وجہ سے عید کا آپریشن متاثر ہو سکتا ہے