Weather Of South Punjab

Weather Of South Punjab Pakistan Weather Service is building a Weather-Ready Nation by providing better information for better decisions to save lives and livelihoods.

اس سے زیادہ بے بسی منظر شاید کہیں دیکھے ہوں💔
12/09/2025

اس سے زیادہ بے بسی منظر شاید کہیں دیکھے ہوں💔

11/09/2025

تین ہفتے سفر بعد پانی جب ملتان کے علاقے پہنچا تو وہاں استقبال تیاریاں زبردست ملیں، جلال پور پیروالا سیلاب کے لیے مختص گیارہ کشتیوں میں سے نو کے انجن خراب، پرائیوٹ ناقص کئی کشتیاں الٹ گئیں اور لوگ اللہ کو پیارے ہو گئے جوکہ مصیبت زدہ سے تیس سے پچاس ہزار روپے بلکہ اس سے بھی کہیں اوپر وصول کر رہے ہیں۔ کھیت، فصل، گھر، سامان، کاروبار اور مال مویشی پہلے ہی سب پانی کی نظر، چوری شکایت الگ ہیں اور پھر اسی دوران ڈی ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، اگر ٹک ٹاک اور کارکردگی میں نااہل تھے تو بروقت کاروائی ہونی چاہیے تھی ناکہ جب مصیبت سر پر آ کھڑی ہو گئی۔

السلام عليكم 🌧️ مون سون 2025 – ایک تاریخی سیزن کا اختتام 🌧️مون سون 2025 بالائی علاقوں کے علاوہ ملک بھر سے اپنا سفر ختم ک...
11/09/2025

السلام عليكم
🌧️ مون سون 2025 – ایک تاریخی سیزن کا اختتام 🌧️

مون سون 2025 بالائی علاقوں کے علاوہ ملک بھر سے اپنا
سفر ختم کر چکا ہے۔ یہ سیزن اپنی شدت اور غیر متوازن بارشوں کی وجہ سے پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

🔹 بارشوں کی صورتحال

بالائی علاقوں سمیت کشمیر، خطہ پوٹھوہار، بالائی و وسطی پنجاب، مشرقی پنجاب اور سندھ بھر میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔

ان بارشوں نے کئی مقامات پر جانی و مالی نقصان پہنچایا، جس کا ازالہ ممکن نہیں۔

اس کے برعکس، جنوبی پنجاب، مغربی بیلٹ اور کوہِ سلیمان کے بارانی علاقے اپنی آبی ضرورت پوری نہ کر سکے اور وہاں کے لوگ اب بھی بارشوں کے منتظر ہیں۔

یوں ایک طرف تباہ کن سیلاب کی صورتحال بنی، تو دوسری طرف خشک سالی جیسا منظر۔ یہ توازن کا فقدان ہمیں بتاتا ہے کہ مون سون ہمیشہ ایک ناقابلِ اعتبار سیزن رہا ہے، اور اصل حقیقت صرف اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔

🔹 ہماری کاوشیں

جون کے پری مون سون سے لے کر پوسٹ مون سون بارشوں اور سیلابی اپڈیٹس تک، اس پیج نے ہمیشہ آپ کو پہلی فرصت میں درست معلومات دینے کی کوشش کی۔

تقریباً 10 بڑے اسپیلز کے دوران باقاعدہ اپڈیٹس اور لائیو رپورٹس فراہم کی گئیں۔

یہ سب ایک محنت طلب کام تھا، مگر اسے ایک سوشل ورک سمجھ کر جاری رکھا تاکہ عوام کو آگاہی ملے۔

🔹 آپ سب کا شکریہ

بیش‌تر ممبران نے اس کاوش کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔

چند ایک تنقید پر بھی اترے، لیکن ہم نے سب کو پسِ پشت ڈال کر اپنا کام جاری رکھا۔

حوصلہ دینے والوں کے بے حد مشکور ہیں، اور تنقید کرنے والوں کے بھی شکر گزار کہ اُن کی وجہ سے بہتری کی گنجائش سامنے آئی۔

🔹 متاثرین کے لئے دعا

سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دل سے ہمدردی ہے۔
اللہ تعالیٰ جانی نقصان پر مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا کرے۔ آمین 🤲

🔹 دعا برائے وطن

اللہ تعالیٰ پاکستانی عوام کی حفاظت فرمائے، اور حکمرانوں کو ملک و قوم کے حق میں بہتر فیصلے کرنے کی توفیق دے۔

🔹 مستقبل کا لائحہ عمل

جیسا وعدہ کیا تھا، پیج مون سون سیزن تک جاری رکھا۔ اگر آئندہ کے لئے کوئی اچھا ساتھی ملا تو یہ سفر اُسے سونپ دیا جائے گا۔ ورنہ انشاءاللہ تعلق آپ سب کے ساتھ ہمیشہ قائم رہے گا۔

---

🌿 آخر میں

یہ پیج مجھے بے شمار محبت اور اعتماد دینے کا ذریعہ بنا، جس کے لئے میں آپ سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔

superwomanسب دی ماں ♥️♥️♥️♥️
09/09/2025

superwoman
سب دی ماں
♥️♥️♥️♥️

09/09/2025

ملتان ٹریفک الرٹ
9 ستمبر 2025
ملتان سے مظفر گڑھ روڈ (شیر شاہ روڈ) پل دریائے چناب ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ بہاولپور بائی پاس چوک، ناگ شاہ چوک، نواب ہوٹل، پل چناب دونوں اطراف اور مظفر گڑھ سے ٹریفک کو ڈائیورشن دی گئی ہے۔

شہری موٹروے ملتان سے سکھر کا راستہ استعمال کریں۔

ترجمان:
سٹی ٹریفک پولیس ملتان

ڈیرہ غازی خان اور گردو نواح والے تیار ہوجائیں ۔۔🌩️🌧️⛈️🌦️
08/09/2025

ڈیرہ غازی خان اور گردو نواح والے تیار ہوجائیں ۔۔
🌩️🌧️⛈️🌦️

08/09/2025

کون سے شہر/علاقے میں ابھی تک بارش نہیں ہوئی؟
کمنٹ کریں

08/09/2025

مون سون لو پریشر کے زیر اثر بارشوں کا حالیہ سلسلہ اگلے 36 گھنٹوں تک پنجاب،کوہ سلیمان رینج،بلوچستان ،سندھ کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری رہے گا،واللہ اعلم۔
🌧️⛈️🌦️🌩️

مون سون سیزن کے آخری طاقتور اسپیل کی انٹری۔🌩️🌧️⛈️🌦️
06/09/2025

مون سون سیزن کے آخری طاقتور اسپیل کی انٹری۔
🌩️🌧️⛈️🌦️

السلام عليكم 🌧️  موسم الرٹ 🌧️ ۔ آج  شام/رات سے 9 ستمبر تک ایک طاقتور ہوا کا کم دباؤ بھارت سے سندھ،جنوبی پنجاب کی طرف بڑھ...
06/09/2025

السلام عليكم
🌧️ موسم الرٹ 🌧️
۔ آج شام/رات سے 9 ستمبر تک ایک طاقتور ہوا کا کم دباؤ بھارت سے سندھ،جنوبی پنجاب کی طرف بڑھ رہا ہے جو شدت اختیار کرکے سیلابی بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ اسپیل ممکنہ طور پر مون سون کا آخری سلسلہ ہوگا۔

⛈️ سب سے زیادہ بارشوں کا امکان سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور کوہِ سلیمان رینج میں ہے جہاں کئی مقامات پر بارش 80 سے 300 ملی میٹر تک پہنچ سکتی ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔
🌦️ خیبرپختونخواہ، بالائی وسطی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں کی شدت نسبتاً کم رہے گی، صرف چند مقامات پر درمیانی یا ہلکی بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کے امکانات موجود ہیں۔
زیریں سندھ سب سے زیادہ متاثر ہو نے کا مکان ہے۔اب تک کے تمامی ماڈل سندھ کی طرف لو پریشر کے ٹریک پر متفق ہیں
⚠️ سندھ کی عوام سے گزارش ہے مویشیوں اور ضروری سامان کو محفوظ مقام پر منتقل کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
سندھ خاص طور پر کراچی میں جب بھی بارش ہوتی ہے کرنٹ کے واقعات حد س زیادہ ہوجاتے ہیں ۔۔
پتا نہیں بارش کے دوران ک۔الیکٹرک بجلی بند نہیں کرتی
یہ اسپیل گزرنے کے بعد مون سون کی ہوائیں بتدریج واپس لوٹ جائیں گی۔
واللہ اعلم

05/09/2025

6 سے 9 ستمبر کے دوران مون سون لو پریشر کے زیرِ اثر
مشرقی بارڈر لائن، وسطی و جنوبی پنجاب اور سندھ میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
واللہ اعلم ⛈️🌩️🌧️🌦️

السلام عليكم موسم کا حال🌧️ مون سون کا آخری اسپیل 🌧️6 سے 9 ستمبر تک ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا آخری اسپیل مت...
04/09/2025

السلام عليكم
موسم کا حال
🌧️ مون سون کا آخری اسپیل 🌧️

6 سے 9 ستمبر تک ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا آخری اسپیل متوقع ہے۔
مون سون کے پی کے پنجاب کے وسطی اور مغربی حصوں اور بلوچستان سے واپس جاچکا ہے ۔
اس کے بعد پنجاب، کشمیر ،سندھ سے مون سون کی رخصتی ہوگی۔

☀️ ستمبر کے آخری دنوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہنے کی توقع۔

📢 مزید اپڈیٹس وقت کے ساتھ شیئر کی جائیں گی
واللہ اعلم

نوٹ)مون سون واپسی کے ساتھ ہی پیج ان ایکٹو ریے گا۔)
تمام ممبرز کا شکریہ جنہوں نے سراہا جنہوں نے برا بھلا کہا
انکا بھی شکریہ
تمام دوستوں اور ممبرز کا مشکور رہونگا۔

Address

Dera Ghazi Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Weather Of South Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Weather Of South Punjab:

Share