
21/04/2025
ڈاکٹر اسرار صاحب کی قرآن پاک کی تفسیر کو آن لائن سننے کیلئے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہ لنک دستیاب ہے۔
ڈاکٹر صاحب کی یہ تفسیر ہر قسم کے مسلک اور تفرقے سے پاک ہے، اس میں آپ کو اہل بیت اور صحابہ اکرام، دونوں کی فضیلت ملے گی۔ ایک مسلمان کیلئے قرآن میں کیسے کیسے خزانے موجود ہیں، یہ سب... کچھ ڈاکٹر صاحب نے نہایت آسان انداز میں سمجھا دیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ڈاکٹر صاحب کوئی روایتی مولوی نہیں بلکہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر تھے، اس لئے ان کی تفسیر میں آپ کو ایسی کوئی بات نہیں ملے گی کہ جسے سمجھنے یا تسلیم کرنے کیلئے آپ کو اپنی عقل اور فطرت کے خلاف جانا پڑے۔
یاد رکھیں، قرآن کے الفاظ براہ راست اللہ کی طرف سے جبرئیل علیہ السلام کے ذریعے نبی کریم ﷺ پر نازل ہوئے۔ یعنی یہ اللہ تعالی کے الفاظ ہیں جن سننے اور پڑھنے کا شرف آپ کو حاصل ہورہا ہے۔
قرآن ہمارے لئے اللہ کا سب سے عظیم انعام ہے، اس انعام کی قدر کریں، اسے سیکھیں اور اس پر عمل کریں ۔ ۔ ۔ یہ آخرت میں آپ کی بخشش کا ذریعہ بنے گا، انشا اللہ!!!
https://archive.org/details/QuranTafseerInUrduFULLDr.IsrarAhmed/001+of+108+-+Quran+Tafseer+in+Urdu+-+-FULL-+-+Dr.+Israr+Ahmed+-+Introduction.mp4