سیاسی غیر سیاسی باتیں

سیاسی غیر سیاسی باتیں By: MAHD Bhatti

سیاسی غیر سیاسی باتیں۔۔۔۔۔۔بجلی ، چینی ، آِئل تو کیا حجاج بھی نہ چھوڑے ھم نےبحر وازرت حج میں بھی دوڑا دئیے کرپشن کے گھوڑ...
10/08/2025

سیاسی غیر سیاسی باتیں۔۔۔۔۔۔
بجلی ، چینی ، آِئل تو کیا حجاج بھی نہ چھوڑے ھم نے
بحر وازرت حج میں بھی دوڑا دئیے کرپشن کے گھوڑے ھم نے

👈 شاعر سے معذرت کے ساتھ🙏🏾🙏🏻👏

#بلاعنوان
゚viralシfypシ゚


゚viralシ






وزارت حج کے کھاتوں میں 42 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
https://humnews.pk/latest/544851/

01/08/2025

سیاسی غیر سیاسی باتیں۔۔۔۔۔۔۔۔
قانون پر عمل در آمد ھو گیا۔ ملک میں 9 مئی کے مجرموں کو سزا ھو گئی ۔ ملک دشمنوں کو نشان عبرت بنا کر انصاف کا بول بالا ھوگیا۔ یہ تو طے ہیں کہ اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی اور عوام کی خدمت صرف چار پانچ خاندانوں نے کرنی ھے۔ تو 🙏🏻 جوڑ کر مودبانہ گذارش ھے کہ الیکشن کروا کے خرچہ نہ کیا جائے سیدھا سیدھا فارم 47 جاری کر دیا جائے اور جو الیکشن اخراجات کی بچت ھو اُس کو غریب شوگر ملز مالکان ، غریب ارکان اسمبلی اور غریب وزراء کو سپورٹ کیا جائے تاکہ وہ اپنے خاندان اور بچوں کو اچھا زریعہ معاش مہیا کرنے کے قابل ھوسکے۔۔۔۔
🙏🏻🙏🏼🙏🏽🙏🏾
#بلاعنوان

01/08/2025

سیاسی غیر سیاسی باتیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مبارکباد حکومت نے بائیس ، پچیس روپے پٹرول کی قیمت بڑھا کے عوام کی جیبوں سے کما کے ساڑھے سات روپے پٹرول سستا کر کے عوام کو بہت بڑا رہلیف دے دیا۔۔۔۔۔۔
تالیاں۔۔۔۔۔
👏👏👏
#بلاعنوان


31/07/2025

سیاسی غیر سیاسی باتیں۔۔۔۔۔۔۔۔

پنڈی میں ایک بچے کے میٹرک میں 804 نمبر آٸے، بچے نے تھانے میں درخواست جمع کرادی کہ میں چور نہیں ہوں یہ بورڈ والوں کی غلطی ہے😁

#بلاعنوان

30/07/2025

سیاسی غیر سیاسی باتیں۔۔۔۔۔

جب سلطان محمد فاتح کا انتقال ہوا تو پورے یورپ میں خوشی کا سماں تھا۔ یورپین بادشاہوں کے درباروں میں خوشیوں کا سماں تھا اور اعلان کیا گیا کہ عقاب کبیر یعنی ترکوں کا شاہین آج فوت ہو گیا ہے۔
سلطان محمد فاتح کی وفات کی خبر سن کر یورپ کی عوام کو حکم دیا گیا کہ سلطان کی وفات کی خوشی میں تین دن تک تمام گرجاؤں کی گھنٹیاں مسلسل بجائی جائیں۔
ایسا عظیم سلطان کہ جس کی وفات پر خوشی میں تین دن تک جشن منایا گیا اس عظیم سلطان کو آج ہمارے بچے کتنا جانتے ہیں 😔
وہ ہمارا (مسلمانوں کا) عروج تھا۔ ✨
اور ایک ہمارے آج کے حکمران ہیں کہ ان کے مرنے پر یورپ رنجیدہ ہوجاتا ہے کہ ہمارا مطلب کا بندہ مر گیا۔
یہ ہمارا (مسلمانوں کا) زوال ہے کہ دشمن ہمارے حکمرانوں کی موت سے دکھی ہوتے ہیں اور سوچتے ہیں، اب اس کے بعد کس کو اشاروں پر نچانا ہے !!! 😡

#بلاعنوان

゚viralシfypシ゚



゚viralシ



30/07/2025

سیاسی غیر سیاسی باتیں.......

((( 🏇 چنگیز خان اور چرواہے 🦌 کا واقعہ)))

کہا جاتا ہے کہ جب چنگیز خان نے نیشاپور میں خون کی ندیاں بہا دیں اور شہر کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا، تو اُس کے بعد وہ اپنی فوج کے ساتھ ہمدان کی طرف روانہ ہوا۔

وہاں کے لوگوں پر خوف کے سائے چھا گئے۔ لوگ لرزتے دل اور سہمے چہروں کے ساتھ اس کا سامنا کرنے پر مجبور تھے۔

“چنگیز خان نے سارے شہر کو ایک وسیع و عریض میدان میں جمع کیا، جہاں ہر طرف خاموشی چھا گئی۔ اس نے بلند آواز میں اعلان کیا:

‘میں نے سنا ہے کہ ہمدان کے لوگ نہایت سمجھدار، زیرک، اور فہم و شعور میں بے مثال ہیں۔ ھمدانیوں کی معاملہ فھمی زبان زد عام ہے ، اور تمہارے بارے میں مشہور ہے ھمه دانی و ھیچ ندانی اتنے زیرک ھو سب کچھ جانتے ہو ے بھی کچھ نہیں جانتے ،

چنگیز خان کی نظریں میدان میں کھڑے لوگوں پر جم گئیں اور اس نے کہا:

‘میں تم سے ایک سوال کروں گا، جس کا جواب اگر صحیح اور معقول ہو، تو تمہیں امان ملے گی، تمہیں تحفظ ملے گا، لیکن اگر تم میرے سوال کا جواب غلط دیا، تو یہی میدان تمہارا آخری ٹھکانا بنے گا۔ تمہاری تقدیر یہاں فیصلے کی محتاج ہے، اور اگر تم غلط جواب دو، تو اس میدان میں تم سب کو تہہ تیغ کر دوں گا۔’

اس کی آواز میں وہ دلی دھاڑ تھی جو ہر شخص کے دل میں خوف کی لہر دوڑاتی۔”
اس میں چنگیز خان کے ارادے اور اس کے حاکمانہ انداز کو واضح کیا گیا ہے، اور یہ اس کے سوال کی سنگینی کو بھی ظاہر کرتا ہے
پھر وہ رُکا، لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بولا:

“کیا میں خدا کی طرف سے آیا ہوں، یا اپنی مرضی سے آیا ہوں ؟”

مجمع ساکت تھا۔ کوئی ہمت نہیں کر پا رہا تھا۔ جانیں لبوں پر تھیں،
“لہذا ہمدان کے دانشور، علما، بزرگان، پڑھے لکھے لوگ اور اہلِ حل و عقد سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ وہ چنگیز خان کے سوال کا مناسب جواب تلاش کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ سب کے چہرے پر خوف اور اضطراب تھا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ یہ سوال محض ایک امتحان نہیں، بلکہ پورے شہر کے لوگوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا تھا
“شہر کے بڑے اور اہلِ دانش سوچ و بچار میں غرق تھے، ایک طرف شہر کی تقدیر کا سوال تھا اور دوسری طرف خوف کی ایک گہری لہر۔ اس دوران اچانک ایک چرواہا جواب دینے کے لئے کھڑا ہوا جس کی آنکھوں میں خوف کے بجائے بصیرت تھی، ہجوم سے آگے بڑھا۔
شہر کے لوگوں کی سانسیں رکی ہوئی تھیں، ہر کسی کے دل میں یہی سوال تھا کہ یہ چرواہا چنگیز خان کے سوال کا کیا جواب دے گا؟

چنگیز خان نے اسے غور سے دیکھا، پھر اپنی گرجدار آواز میں کہا: ‘اگر میں جواب سنوں گا، تو اسی سے سنوں گا!
چرواہے نے نہایت دلیری سے چنگیز خان کی طرف دیکھا اور کہا:

“نہ تو تم خدا کی طرف سے آئے ہو، اور نہ ہی اپنی مرضی سے آے ہو ۔
تمہیں ہمارے اعمال یہاں لائے ہیں!
جب ہم نے اہلِ عقل و دانش کو نظرانداز کیا،
اور بےوقوفوں، جاہلوں، اور چاپلوسوں کو عزت، اختیار اور قیادت دی،
تو پھر یہی دن دیکھنا تھا۔
تم ہماری نادانی، ہماری بےبصیرتی اور ناانصافی کا نتیجہ ہو!”

چنگیز خاموش ہو گیا۔ شاید اُسے بھی اس سچائی کی گہرائی نے ایک لمحے کو ہلا دیا تھا۔ اور چنگیز خان نے سب کو جانے دیا

پیغام:

قوموں پر چنگیز جیسے طوفان آسمان سے نازل نہیں ہوتے،
یہ اُن کے اپنے ہاتھوں کے بوئے ہوئے بیجوں کا پھل اور مکافات عمل ہوتے ہیں۔

از مکافات عمل غافل مشو
گندم از گندم بروید جوزجو
ترجمہ:
مکافات عمل سے کبھی غافل نہ ہونا گندم بؤو گے تو گندم کاٹو گے جو بوؤ گے تو جو کاٹو گے

*جیسا کروگے ویسا بھرو گے*

اگر آج بھی ہم نے عقل و علم کو مقام نہ دیا، انصاف اور صداقت کا پرچم نہ تھاما، تو چنگیز کے سائے پھر سے لوٹ آئیں گے۔ چاہے نام کچھ بھی ہو، شکل کچھ بھی ہو۔ قومیں بندوق سے نہیں، بصیرت سے باقی رہتی ہیں۔


آج جو ھم پر حکمران مُسلط ہیں وہ در حقیقت ھمارے اپنے اعمالوں کا نتیجہ ھی ہیں۔ کیونکہ یہ بات تو اٹل روز روشن کی طرح عیاں ہیں کہ جس طرح کے اعمال ھونگے ویسے ھی حکمران ھم پر مُسلط ھونگے۔۔۔۔۔۔

゚viralシfypシ゚ ゚ ゚viralシ

28/07/2025

سیاسی غیر سیاسی باتیں۔۔۔۔۔۔۔

*وقت چلا، لیکن کیسے چلا*
*پتہ ہی نہیں چلا*

*زندگی کی، آپا دھاپی میں،*
*کب نکلی عمر ہماری، یارو*
*پتہ ہی نہیں چلا*

*کندھے پر چڑھنے والے بچے،*
*کب کندھے تک آ گئے؟*
*پتہ ہی نہیں چلا*

*کراۓ کےگھر سے،*
*شروع ہوا تھا، سفر اپنا*
*کب اپنے گھر تک آ گئے*
*پتہ ہی نہیں چلا*

*ساٸیکل کے پیڈل مارتے،*
*ھانپتے تھے ہم، اس وقت*
*کب سے ہم، کاروں میں آ گئے*
*پتہ ہی نہیں چلا*

*کبھی تھے ہم، ذمہ دار، ماں باپ کے*
*کب بچوں کے لیے ہوئے ذمہ دار*
*پتہ ہی نہیں چلا*

*اک دور تھا، جب دن میں،*
*بیخبر سو جاتے تھے*
*کب راتوں کی ، اڑ گٸ نیند*
*پتہ ہی نہیں چلا*

*جن کالے گھنے بالوں پر،*
*اِتراتے تھے کبھی ہم*
*کب سفید ہونا شروع ہو گئے*
*پتہ ہی نہیں چلا*

*در در بھٹکتے تھے ، نوکری کی خاطر*
*کب ریٹاٸر ہو گئے*
*پتہ ہی نہیں چلا*

*بچوں کیلیے، کمانے بچانے میں*
*اتنے مشغول ہوئے ہم*
*کب بچے ہوئے ہم سے دور*
*پتہ ہی نہیں چلا*

*اب سوچ رہے تھے،*
*اپنے لیے بھی، کچھ کریں*
*پر جسم نے، ساتھ دینا، بندکر دیا کب*
*پتہ ہی نہیں چلا*

*وقت چلا، پر کیسے چلا*
*پتہ ہی نہیں چلا*

*جو وقت باقی ہے بڑا قیمتی ہے دوستو*
*جب واپس پہنچیں گے خدا کے سامنے*
*تو کہیں یہ کہنا نہ پڑ جائے کہ مالک*
*زندگی اتنی مختصر تھی پتہ ہی نہیں چلا*




゚viralシfypシ゚










゚viralシ









28/07/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

27/07/2025

سیاسی غیر سیاسی باتیں۔۔۔۔۔۔۔۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا

عالمی ایجنسی فیک نیوز واچ ڈاگ کا پاکستان سے متعلق تفصیلی وائٹ پیپر جاری

وائٹ پیپر پیٹرولیم سے متعلق جھوٹ" کے عنوان سے 38 صفحات پر مشتمل ہے

پاکستان میں حقیقی قیمت چھپا کر عوام کو اندھیرے میں رکھا جاتا ہے، فیک نیوز واچ ڈاگ

قیمتوں پر آئی ایم ایف کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے، فیصلہ حکومت ہی کرتی ہے، رپورٹ

عالمی قیمتوں کو جواز بناکر اصل وجوہات عوام سے چھپائی گئیں، فیک نیوز وچ ڈاگ

سال 2000 میں بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 22 ڈالر فی بیرل تھی، فیک نیوز واچ ڈاگ

سال 2000 پاکستان میں پٹرول کی قیمت 30 روپے فی لیٹر تھی، فیک نیوز واچ ڈاگ

2025 میں قیمت 69 ڈالر فی بیرل، پاکستان میں پٹرول 272 روپے فی لیٹر ہوگیا، رپورٹ

ہر لیٹر پٹرول پر 103 روپے لیوی اور ٹیکسز سے عوامی استحصال جاری ہے، رپورٹ

پیٹرولیم لیوی کے نام پر گزشتہ سال عوام سے 1.02 کھرب نکلوائے گئے، رپورٹ

2022 سے سال 2025 تک پیٹرول کی قیمت میں 118 روپے کا اضافہ ہوا، رپورٹ

پٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولیشن" فریب ہے قیمتیں حکومت ہی طے کرتی ہے، رپورٹ

اوگرا صرف سفارش کرتا ہے، فیصلے کا اختیار وزارت کے پاس ہے، فیک نیوز واچ ڈاگ

پٹرولیم قیمتوں میں کمی تاخیر کا شکار، جبکہ فوری اضافہ دوہرا معیار ہے، رپورٹ

عوامی ریلیف سے گریز اور محصولات جمع کرنے میں جلد بازی کی جاتی ہے، رپورٹ

عوام کو صرف قیمت بتائی جاتی ہے، قیمت کا فارمولا چھپایا جاتا ہے، وائٹ پیپر

قومی مفاد کی آڑ میں عوام پر بوجھ اور حکومتی مراعات برقرار ہیں، فیک نیوز واچ ڈاگ

ڈالر کے مقابلے روپے کی گراوٹ سے بھی فیول مزید مہنگا ہوتا ہے، فیک نیوز واچ ڈاگ

کرنسی منیجمنٹ ناکام، اثرات پٹرول کی قیمت پر نظر آتے ہیں، فیک نیوز واچ ڈاگ

آئی ایم ایف کا پروگرام ریلیف کے بجائے مہنگائی کا سبب ہے، فیک نیوز واچ ڈاگ

رواں سال ابھی تک حکومت کی جانب سے پیٹرولیم پر 825 ارب روپے کمائے گئے، وائٹ پیپر

پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں کی نسبت عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہیں، فیک نیوز واچ ڈاگ

عالمی مارکیٹ کے مطابق قیمت کی بجائے پاکستان میں پٹرول 272 روپے ہے، وائٹ پیپر

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی سیاسی چال قرار

الیکشن سے قبل قیمتیں کم حکومت میں آنے کے بعد بڑھا دی جاتی ہیں، فیک نیوز واچ ڈاگ

پٹرولیم پر پاکستان کے مقابلے انڈیا، فرانس، تھائی لینڈ میں شفاف نظام ہے، وائٹ پیپر

پاکستان کا ماڈل میں بے ضابطگی، مداخلت اور معلومات کا فقدان ہے، فیک نیوز واچ ڈاگ

پٹرولیم سے متعلق حقیقی اصلاحات کا وقت آ چکا ہے، فیک نیوز واچ ڈاگ وائٹ پیپر

رپورٹ میں قیمتوں کے تعاون کے لئے اوگرا کو با اختیار ادارہ بنانے کی سفارش

🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐
#چور
#چوری




#بلاعنوان

27/07/2025

Post preview
سیاسی غیر سیاسی باتیں۔۔۔۔۔۔۔۔

لو جی لاھور میں عوام کو گدھے کھلانے کے بعد اب اسلام آباد میں بھی گدھے کھلائے جانے کا انکشاف۔۔۔۔۔۔۔

جب سٹاک مارکیٹ ریکارڈ پر ریکارڈ توڑ رھی ھے۔۔۔۔۔۔
معیشت کو سونے کے پر لگ گئے ہیں۔۔۔۔۔۔
45 دنوں میں میگا پروجیکٹس مکمل ھو رھے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
پی ایم صاحب 36 گھنٹے کام کر رھے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی کے بلوں کو پر لگ گئے ہیں۔۔۔۔۔
پیڑولیم مصنوعات کو ترقی مل گئی۔۔۔۔۔۔
غریب وفاقی وزراء کی تنخواؤں میں چھ فیصد اضافہ ھو چکا۔۔۔۔۔۔
تو پھر گدھے کہاں پیچھے رہتے انہوں نے بھی وفاقی دارلحکومت کا رُخ ھی کرنا تھا۔۔۔۔۔

#بلاعنوان
゚viralシfypシ゚
゚viralシfypシ゚

゚viralシ

26/07/2025

سیاسی غیر سیاسی باتیں۔۔۔۔۔۔۔

یقیناً دنیا بھر کے دو ارب مسلمان اُس وقت بے بسی کی تصویر بنے نظر آتے ہیں جب غزہ میں دو ملین مسلمان فاقوں سے تڑپ رہے ہیں*
`یہ امت اپنی بے حسی اور خذلان کے ذریعے نہ صرف قابض صہیونیوں کو ظلم کی کھلی چھوٹ دے چکی ہے بلکہ انہیں بھوکے اور کمزور فلسطینیوں پر بدترین مظالم ڈھانے کی مکمل جرأت بھی بخش چکی ہے`

تو آخر کب تک ہم اس شرمناک خاموشی کو اوڑھے رکھیں گے۔۔۔۔۔۔؟
کب جاگے گی غیرتِ امت۔۔۔۔۔۔۔؟
#بلاعنوان














゚viralシfypシ゚ ゚viralシ

Address

Dera Ghazi Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سیاسی غیر سیاسی باتیں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to سیاسی غیر سیاسی باتیں:

Share