Usman عثمان

Usman عثمان ہم ہیں بے فیض ادیبوں کے ادھورے مصرعے...
🥀

15/09/2025

میں نے جنوں سے کی جو اسدؔ التماس رنگ
خون جگر میں ایک ہی غوطہ دیا مجھے

مرزا غالب🖤

>"محبت ایک ایسا نقاب(بہروپ) ہے جس کے پیچھے جنسی جبلت(خواہشات) چھپ جاتی ہیں ۔ ایک بار جب اس حقیقت کا بدصورت چہرہ آشکارا ہ...
12/09/2025

>

"محبت ایک ایسا نقاب(بہروپ) ہے جس کے پیچھے جنسی جبلت(خواہشات) چھپ جاتی ہیں ۔ ایک بار جب اس حقیقت کا بدصورت چہرہ آشکارا ہو جاتا ہے تو فرد کے اہداف و مقاصد کی خواہش ظاہر ہو جاتی ہے جو اس سے بالاتر ہوتے ہیں ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اگر محبت اپنے آپ کو کنوارگی اور پاکیزگی کے لبادے میں ڈھال لیتی ہے یا شاعرانہ طبیعت سے مزین ہوتی ہے تو بھی اس کی جڑیں جنسی خواہشات کی گہرائیوں میں ہی پیوست ہوتی ہیں۔

اس سے بھی زیادہ حیران کن اور تلخ بات تو یہ ہے کہ جسے محبت کہا جاتا ہے اس کا مقصد صرف اس بات کو یقینی بنانا ہوتا ہے کہ آئندہ آنے والی انسانی نسلوں کو ان کی خالص ترین اور خوبصورت ترین شکلوں میں پیدا کرکے لافانی بنایا جائے."

جرمن فلسفی
آرتھر شوپن ہاور
بحوالہ : The world as will and Representation

بارِ حیات اُٹھائیے تنہا اُٹھائیےیہ بوجھ آپ سے نہیں اُٹھتا اٹھائیے!تابش دہلوی
11/09/2025

بارِ حیات اُٹھائیے تنہا اُٹھائیے
یہ بوجھ آپ سے نہیں اُٹھتا اٹھائیے!

تابش دہلوی

10/09/2025

میرے خُُدا نے کیا تھا ، مُجھے اَسیرِ بہشت
میرے گناہ نے ، رِھائی مُجھے دِلائی ھے

🖤​احمّد ندیم قاسمی

30/08/2025

30/08/2025

*شکست ساز*

میں نے گل ریز بہاروں کی تمنا کی تھی
مجھے افسردہ نگاہوں کے سوا کچھ نہ ملا
چند سہمی ہوئی آہوں کے سوا کچھ نہ ملا
جگمگاتے ہوئے تاروں کی تمنا کی تھی
میں نے موہوم امیدوں کی پناہیں ڈھونڈیں
شدت یاس میں مبہم سا اشارہ نہ ملا
ڈگمگاتے ہوئے قدموں کو سہارا نہ ملا
ہائے کس دشت بلا خیز میں راہیں ڈھونڈیں
اب فسوں ساز بہاروں سے مجھے کیا مطلب
آج ہی میری نگاہوں میں وہ منظر توبہ
میں نے دیکھے ہیں لپکتے ہوئے نشتر توبہ
خلد بر دوش نظاروں سے مجھے کیا مطلب
آسماں نور کے نغمات سے معمور سہی
میں نے گھٹتی ہوئی چیخوں کے سنے ہیں نوحے
ہائے وہ اشک جو پلکوں سے ڈھلک بھی نہ سکے
زندگی حسن و جوانی سے ابھی چور سہی
کبھی ضو پاش ستاروں کی تمنا تھی مجھے
آج ذروں کو بھی مقصود بنا رکھا ہے
آج کانٹوں کو کلیجے سے لگا رکھا ہے
کبھی گل ریز بہاروں کی تمنا تھی مجھے
Ω
ادا جعفری

30/08/2025

دنیا نے کس کا راہِ فنا میں دیا ہے ساتھ
تم بھی چلے چلو یوں ہی، جب تک چلی چلے

شیخ ابراہیم ذوق🖤

24/08/2025

❞میں اُسے ٫ واقَفِ اُلفت نہ کروں❝

سوچتا ھُوں ٫ بہت سادہ و مَعصُوم ھے وہ
میں اَبھی اُس کو ٫ شَناسائے مُحبت نہ کروں
رُوح کو اُس کی ٫ اَسیرِ غَمِ اُلفت نہ کروں
اُس کو رُسوا نہ کروں ٫ وقفِ مُصیبت نہ کروں

سوچتا ھُوں ٫ کہ ابھی رَنج سے آزاد ھے وہ
واقفِ دَرد نہیں ، خُوگرِ آلام نہیں
سَحرِ عیش میں ٫ اُس کی اَثرِ شام نہیں
زندگی اُس کے لیے ٫'زھر بَھرا جَام نہیں

سوچتا ھُوں کہ ٫ مُحبت ھے جَوانی کی خَزاں
اُس نے دیکھا ھی نہیں ٫ دُنیا میں بہاروں کے سِوا
نکہت و نُور سے لبریز ٫ نظاروں کے سِوا
سبزہ زاروں کے سِوا ٫ اور سِتاروں کے سِوا

سوچتا ھُوں کہ ٫ غَمِ دِل نہ سُناؤں اُس کو
سامنے اُس کے کبھی ٫ راز کو عُریاں نہ کروں
خلشِ دِل سے اُسے ٫ دَست و گریباں نہ کروں
اُس کے جذبات کو میں ٫ شُعلہ بَداماں نہ کروں

سوچتا ھُوں کہ ٫ جَلا دے گی محبت اُس کو
وہ مُحبت کی بھلا تاب ٫ کہاں لائے گی
خود تو وہ آتش جذبات میں ٫ جَل جائے گی
اور دُنیا کو ٫ اُس اَنجام پہ تَڑپائے گی

سوچتا ھُوں کہ
بہت سادہ و مَعصُوم ھے وہ
میں اُسے واقفِ اُلفت نہ کروں

❞ن۔م۔راشد❝

14/08/2025

میں چمن میں کیا گیا گویا دبستاں کُھل گیا
بلبلیں سُن کر مرے نالے غزل خواں ہو گئیں

'Mirza Ghalib [مرزا غالب]

03/08/2025

در و دیوار سن کے روتے ہیں
آہ تم تک مگر نہیں جاتی

میر تقی میر

01/08/2025

سینے میں دلِ آگاہ جو ہے، کچھ غم نہ کرو، ناشاد سہی
بیدار تو ہے، مشغول تو ہے، نغمہ نہ سہی، فریاد سہی

ہر چند بگولہ مضطر ہے، اک ہوش تو اس کے اندر ہے
اک وجد تو ہے، اک رقص تو ہے، بے چین سہی، برباد سہی

اکبر آلہ آبادی🖤

25/07/2025

‏یہ ملک جاں یہ حقیقت نہ رائیگاں جائے
یہ دل کے خواب کی صورت نہ رائیگاں جائے
ہے شہر شہر کی محنت یہ منزلِ مقصود
یہ شہر شہر کی محنت نہ رائیگاں جائے
یہ رنگ رنگ کے رشتے بکھر نہ جائیں کہیں
یہ خود سے اپنی رفاقت نہ رائیگاں جائے
‏سوائے حسنِ طبعیت دھرا بھی اب کیا ہے
کہیں یہ حسنِ طبعیت نہ رائیگاں جائے
ہے گوشہِ گوشہِ یہاں سازشوں کی سرگوشی
ہمارا عہدِ محبت نہ رائیگاں جائے
کہاں کہاں سے یہاں آکے ہم ہوئے ہیں بہم
یہ اجتماع، یہ صحبت نہ رائیگاں جائے
‏نہ بھولنا کہ یہ مہلت ہے آخری مہلت
رہے خیال یہ مہلت نہ رائیگاں جائے
مجھے تو اے میرے دل تجھ سے ہے یہی کہنا
تیرے جنوں کی حالت نہ رائیگاں جائے

"جون ایلیا"

Address

Dera Ghazi Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usman عثمان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share