02/06/2025
🌙 عید الاضحی کا پیغام 🕊️
عید قرباں کا مقصد صرف جانور ذبح کرنا نہیں،
بلکہ دلوں کی دوری، انا، اور نفرت کی قربانی دینا بھی ہے۔
اگر ہم جانور کے گوشت بانٹتے ہیں، مگر محبت نہیں بانٹتے،
تو ہم نے قربانی کی روح کو نہیں سمجھا۔
آئیے اس عید پر صرف جانور نہیں،
بلکہ اپنی ضد، غصہ، اور انا بھی اللہ کی راہ میں قربان کریں۔
🔹 بھائی بھائی سے ناراض ہے؟
🔹 رشتے داروں سے بات بند ہے؟
🔹 دل میں کوئی بوجھ یا شکوہ ہے؟
تو آج پہل کریں...
پہل کرنے والا کبھی چھوٹا نہیں ہوتا، بلکہ اللہ کے نزدیک بڑا ہوتا ہے۔
اللہ ہمیں قربانی کی اصل روح سمجھنے، عمل کرنے،
اور محبتوں کو پھیلانے کی توفیق دے۔ آمین۔