DG Khan Stories

DG Khan Stories Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DG Khan Stories, Media/News Company, Dera Ghazi Khan.

12/07/2026

غازی یونیورسٹی میں 2022ـ26 بیچ کے سالانہ امتحانات
ہوئے دو ماہ ہوگئے مگر آٹھویں سیمسٹر تو دور کی بات ابھی
تک ساتویں سیمسٹر کا رزلٹ یونیورسٹی نے جاری نہیں کیا۔

ڈیرہ غازی خان میں صرف ایک یونیورسٹی موجود ہے اسکا بھی یہ حال ہے۔۔۔۔۔۔افسوس

سنیے ایک طالب علم کی زبان.....
Rana Sikandar Hayat
Maryam Nawaz Sharif
Ghazian Students Alliance
Ghazi University Dera Ghazi Khan

بہت خوشی کی بات ہے کہ یونیورسٹی مختلف تقریبات اور سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہے، لیکن ایک طالب علم ہونے کے ناطے ہمار...
21/06/2026

بہت خوشی کی بات ہے کہ یونیورسٹی مختلف تقریبات اور سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہے، لیکن ایک طالب علم ہونے کے ناطے ہماری گزارش ہے کہ طلبا کے بنیادی مسائل پر بھی توجہ دی جائے۔

2026 بیچ کا آٹھواں سمسٹر مکمل ہوئے کافی وقت گزر چکا ہے، مگر افسوس کہ ابھی تک ساتویں سمسٹر کا آفیشل رزلٹ جاری نہیں کیا گیا۔ طلبا کے مستقبل، اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے مواقع اس تاخیر سے متاثر ہو رہے ہیں۔

اگر رزلٹ کے بارے میں پوچھا جائے تو جواب ملتا ہے کہ "SAP پر اپلوڈ ہو جائے گا"، مگر سوال یہ ہے کہ آخر کب؟ SAP سسٹم کو نافذ ہوئے تقریباً دو سال ہو چکے ہیں، لیکن آج بھی یہ مکمل طور پر مستحکم نظر نہیں آتا۔ ہر دوسرے دن پاسورڈ ایکسپائر ہو جاتا ہے اور طلبا کو اپنی پڑھائی چھوڑ کر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔

ہم غازی یونیورسٹی کی انتظامیہ، معزز اساتذہ اور محترم وائس چانسلر صاحب سے مؤدبانہ درخواست کرتے ہیں کہ طلبا کے اس اہم مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، ساتویں سمسٹر کا رزلٹ فوری جاری کیا جائے اور SAP سسٹم کے مستقل مسائل کا مؤثر حل نکالا جائے۔

ہم اپنی یونیورسٹی سے محبت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

14/06/2026

ڈیرہ غازیخان شہید کیپٹن علی عامر کی تدفین کے بعد ان کے والد اللہ بخش کورائی کے خوبصورت الفاظ۔

بلاک جی میں دونوں چوکوں کے درمیان والی گلی تقریباً ایک ڈیڑھ سال سے نالے کا منظر پیش کررہی ہے۔اہلہ علاقہ شدید پریشان
10/06/2026

بلاک جی میں دونوں چوکوں کے درمیان والی گلی تقریباً ایک ڈیڑھ سال سے نالے کا منظر پیش کررہی ہے۔

اہلہ علاقہ شدید پریشان

❗️ بہت بڑا سوال ❗️دنیا کے گھٹیا اور ذلیل ترین بے غیرت یہ مجرم  ایک ایم پی  اے کے ڈیرے پر ہی کیوں گئے ؟؟ اور اس نے بھی اس...
10/06/2026

❗️ بہت بڑا سوال ❗️
دنیا کے گھٹیا اور ذلیل ترین بے غیرت یہ مجرم ایک ایم پی اے کے ڈیرے پر ہی کیوں گئے ؟؟
اور اس نے بھی اس وقت تک پناہ دیئے رکھی جب معاملہ حد سے زیادہ بڑھ گیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آنے کے بعد ملک بھر میں شور مچا،
تو سابق ایم پی اے نے ان ملزمان کو خود پولیس کے حوالے کیا تاکہ سی ٹی ڈی ان کو پار نا کر دے ، تاہم اس انکشاف کے بعد عوامی اور سماجی حلقوں میں یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ ملزمان کو فوری طور پر پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے کچھ عرصہ پناہ کیوں دی گئی ؟؟
گویا یہ نام نہاد نااہل ترین ایسے سیاسی گماشتے ایسے گھٹیا مجرموں کے دست بازو ہوتے ہیں
ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور اس پورے نیٹ ورک اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اب پتہ نہیں وہ کونسا کٹہرہ ہوگا
L

ڈیرہ غازی خان میں 13 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا بارا برج اور وڈور روڈ منصوبہ مکمل ہونے کے چند ماہ بعد ہی منہدم ہ...
09/06/2026

ڈیرہ غازی خان میں 13 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا بارا برج اور وڈور روڈ منصوبہ مکمل ہونے کے چند ماہ بعد ہی منہدم ہو گیا، جس کی وجہ حالیہ بارشوں کے بعد وڈور ہل ٹورنٹ میں آنے والا معمولی سیلاب بتایا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 3 جون کی بارش کے بعد وڈور ہل ٹورنٹ (روڈھ کوہی) میں ہلکے درجے کا بہاؤ آیا، جس کے نتیجے میں 4 جون کو پل اور اس سے ملحقہ سڑک بیٹھ گئی۔
اس واقعے کے بعد بیلہ، وڈور زئی، ڈیلانہ، رکھ بیلہ، واہی کنگرانی اور کوچہ وڈانی سمیت متعدد دیہاتوں کا ڈیرہ غازی خان شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
مقامی رہائشیوں کے مطابق شہر تک واحد قابلِ استعمال راستہ متاثر ہونے سے آمد و رفت، روزمرہ ضروریات اور بنیادی سہولیات تک رسائی میں شدید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ سڑک کا بڑا حصہ بہہ جانے کے باعث متبادل راستے بھی یا تو ناقابلِ استعمال ہیں یا غیر محفوظ قرار دیے جا رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے متاثرہ انفراسٹرکچر کی فوری بحالی اور متبادل سفری راستوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
مقامی افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ منصوبے میں ناقص میٹریل کے استعمال اور کمزور تعمیراتی معیار پر پہلے ہی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا، تاہم اس وقت انتظامیہ کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔
اب شہریوں نے مبینہ غفلت اور کرپشن کی مکمل تحقیقات اور ذمہ دار ٹھیکیدار و متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

07/06/2026

الیکشن صدر بازار
العدل گروپ (چاند) 46
فرینڈز گروپ (پھول) 41
البدر گروپ (چھتری) 33

07/06/2026

الیکشن صد بازار
پولنگ کا عمل مکمل
گنتی جاری
چھتری اور چاند کے درمیان کانتے دار مقابلہ

فیوچر لیڈرز فورم کے جوائنٹ سیکرٹری ملک نجید نثار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجمن تاجران صدر بازار ڈیرہ...
06/06/2026

فیوچر لیڈرز فورم کے جوائنٹ سیکرٹری ملک نجید نثار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجمن تاجران صدر بازار ڈیرہ غازی خان کے انتخابات میں شیخ صادق فاروق واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ صدر بازار کے تاجر اور بالخصوص نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شیخ صادق فاروق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر چکی ہے اور ان کی بھرپور حمایت کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ صادق فاروق کی دیانت داری، خدمت اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد انہیں دیگر امیدواروں پر نمایاں برتری دیتی ہے۔
ملک نجید نثار نے مزید کہا کہ انتخابات کو شفاف، منصفانہ اور پرامن انداز میں منعقد کیا جانا چاہیے۔ اگر کسی نے انتخابی عمل میں مداخلت، دھاندلی یا کسی قسم کی گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تو تاجر برادری اور نوجوان اس کا بھرپور اور جمہوری انداز میں جواب دیں گے۔
انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ 7 جون کو انتخابی نشان "چھتری" پر مہر لگا کر شیخ صادق فاروق کو کامیاب بنائیں تاکہ انجمن تاجران صدر بازار کو ایک مضبوط اور فعال قیادت میسر آ سکے۔

الرٹ 🚨 الیکشن صدر بازار انجمن تاجران تمام معزز تاجران سے التماس ہے اپنا شناختی کارڈ کسی کو نا دیں اپنے پاس رکھیں۔
06/06/2026

الرٹ 🚨
الیکشن صدر بازار انجمن تاجران
تمام معزز تاجران سے التماس ہے اپنا شناختی کارڈ کسی کو نا دیں اپنے پاس رکھیں۔

Address

Dera Ghazi Khan
32200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DG Khan Stories posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share