09/09/2023
ڈیرہ غازیخان ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی ڈیرہ غازیخان کا اجلاس منعقد ہوا۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو یقینی بنانے،پازیٹیو سائٹس پر تعینات سٹاف کو متحرک کرنے،
مانیٹرنگ کو موثر بنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں،ناقص ڈینگی سرگرمیوں پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹ چھٹہ کو وارننگ،لاروا پازیٹیو سائٹس کے حامل افسران کو وضاحتی نوٹس جاری ہونگے۔
ڈینگی لاروا سامنے آنے پر متعلقہ ڈی ایچ او اور ڈی ڈی ایچ او ذمہ دار ہونگے۔اجلاس میں اے ڈی سی محمد اسد چانڈیہ،پولیٹیکل اسسٹنٹ مشتاق احمد ٹوانہ سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں انسداد ڈینگی ہماری اولین ترجیح ہے،ڈینگی مریض کے سامنے آنے پر ہمیں مزید محتاط ہونا پڑے گا،انسداد ڈینگی کی پکچر کوالٹی کو بہتر بنایا جائے،مہر شاہد زمان لک نے کہا ضلع میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں امپرومنٹ ہونا خوش آئند ہے،
واٹر ٹینکیوں،گھروں میں ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیموں کی انسپکشن کو چیک ضرورکیا جائے۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری نے انسداد ڈینگی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں نہ کرنے پر18افراد کیخلاف مقدمات درج،2کو گرفتار کیا گیا ہے۔