
03/09/2025
*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
مورخہ : 2025۔09۔03
*عید میلادالنبی، ڈی پی او ڈیرہ کی زیر صدارت علماء کرام و اکابرین کی اہم میٹنگ*
*جلوسوں کے سیکورٹی انتظامات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ، علماء کرام و اکابرین کی بھرپور تعاون کی یقین دہانی*
*عید میلادالنبی کے تمام پروگرام کے سیکورٹی پلان تیار،شہریوں کو تحفظ کی فراہمی پولیس کا اولین فریضہ ہے ،ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ*
♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ نے 12 ربیع الاوّل عید میلادالنبی کے جلوسوں و اجتماعات کے حوالے سے اعجاز شہید پولیس لائن میں علماء کرام و اکابرین اہل سنت سے میٹنگ کی ۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ میٹنگ میں جلوسوں کے سیکورٹی انتظامات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر ایس پی پہاڑپور اسد علی شاہ،ایس پی ٹریفک نثار خان ،ایس پی سیکورٹی گل نصیب خان،ایس پی انوسٹی گیشن ڈیرہ ملک شکیل،ڈی ایس پی سٹی محمد عدنان،ڈی ایس پی ملک عابد اقبال،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈیرہ شریف اللہ خان و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ علماء کرام و اکابرین نے مذہبی تہواروں پر پولیس کی جانب سے کئے جانیوالے انتظامات کو سراہتے ہوئے حسب سابق اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ نے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تحفظ کی فراہمی پولیس کا اولین فریضہ ہے ۔ عید میلادالنبی کے تمام پروگرام کے سیکورٹی پلان تیار کرلئے ہیں ۔ عوام الناس اس ضمن میں پولیس سے تعاون کریں ۔
*ترجمان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*