
15/08/2025
سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان کی کامیاب کارروائی
یوم آزادی پر دہشتگردی و تخریب کاری منصوبہ ناکام
04 دہشت گرد گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن،دستی بم و بارودی مواد برآمد
گرفتار دہشت گرد 01 درجن سے زائد معصوم شہریوں اور پولیس جوانوں پر حملے اور شہید کرچکے ہیں،ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ نے ایس پی سی ٹی ڈیرہ افتخار علی شاہ،ایس پی سٹی علی حمزہ، ایس پی پہاڑپور اسد علی شاہ کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر CTD یونٹ ڈیرہ اسماعیل خان ، ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر علاقہ مٹھی بگوانی علاقہ تھانہ گومل یونیورسٹی میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا بدوران آپریشن کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی (بالی کھیارہ گروپ )کے 04 دہشتگرد گرفتار کئے گئے ۔
1۔عمر فاروق ولد فدا حسین سکنہ بھٹیسر تحصیل پروا 2۔ آصف علی عمر ولد حافظ فلک شیر چوہان سکنہ عمر فاروق ٹاؤن
3۔ حسنین معاویہ ولد محمد سلیمان سکنہ پروا 4۔ ہدایت اللہ ولد محمد نصیر بلوچ سکنہ گرہ مٹ
• جو 14 اگست کی تقریبات کے موقع پر دہشتگردانہ کارروائی کو سرانجام دینے کی منصوبہ بندی چکے تھے ۔ گرفتار کئے جانیوالے دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ ، ایمونیشن وبارود برآمد ہوا ۔
1۔تیار IED معہ سامان ومیگنٹ AC/DCسرکٹ پرائما کارڈ
2۔ یکضرب پسٹل 9MM
3۔یکضرب 30 بور ماؤزر بشکل SMGرائفل (پاکستانی ساخت)
4۔ 03 عدد میگزین
5۔ کارتوس 28 عدد
6۔ 03 عدد ہینڈ گرینڈ
7۔06 عدد نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر بغیر سیفی فیوز
8۔لیکٹرک ڈیٹونیٹر 09 عدد
9۔ سیفٹی فیوز 10 گز
10۔02 عدد نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر معہ سیفٹی فیوز
11۔250 گرام بارود
12۔ 05 عدد گرنیڈ اے جی ایل
13۔02 عدد سادہ موبائل
14۔ 03 عدد ٹچ موبائل بمعہ 04 عدد سمز برآمد ہوئے جس کے بعد تھانہ سی ٹی ڈی پولیس نے دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج رجسٹر اور مزید تفتیش شروع کردی ۔