07/02/2026
ایک بوڑھی خاتون نے ریڈیو اسٹیشن فون کیا کہ
وہ کئ دنوں سے بهوکی ہے اور کئ دنوں سے صرف سوکھی روٹی اور پانی پر گزار کر رہی ہے اور کہا کہ
اللہ کی راہ میں اسے کچھ کهانے کے لئیے دیا جائے....
ایک منکر خدا بهی اس کی گفتگو سن رہا تها اور اس کو ایک مذاق کی عادت سوجهی.اس نے کهانے پینے کی اشیاء خریدیں اور اس بوڑهی عورت کا ایڈرس معلوم کرنے کے بعد اپنے نوکر سے بولا کہ جا کر اس بوڑهی عورت کو دے آؤ.
اور جب وہ پوچھے کہ کس نے بهیجا ہے تو بتانا یہ شیطان کی طرف سے تحفہ ہے.....
وہ بوڑھی عورت اتنے زیادہ کهانے کا سامان دیکھ کر بہت خوش ہوئ
اور جلدی اپنےگهر کے کونے میں وہ رکهنے لگی.
ایسے میں نوکر نے پوچھا کیا آپ معلوم نہیں کرنا چاہیں گی کہ یہ سامان کس نے بهیجا ہے؟؟
یہ سن کر وہ بولی......
"مجھے اس کی کوئ پرواہ نہیں کہ
کس نے بهیجا ہے
مگر اتنا معلوم ہے کہ جب میرے رب کا حکم آتا ہے
تو شیطان بهی حکم کی تعمیل کرتا ہے"!!!!
❤❤❤مجیدمیمن