21/10/2025
ڈیرہ اسماعیل خان (باخبر ڈیرہ)
محکمہ ہیلتھ خیبرپختونخوا کی جانب سے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی ورکشاپ میں ڈیرہ کے صحافیوں کو زبانی لسانیت کی بنیاد پر نظر انداز کر دیا گیا ، صحافیوں کا ہنگامی اجلاس پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی کوریج اور حالیہ پولیو مہم میں اپنے بچوں کو قطرے پلانے اور آئندہ آنے حفاظتی ٹیکہ جات مہم MR میں اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ خیبرپختونخوا کی جانب سے EPI پروگرام (حفاظتی ٹیکہ جات و مہلک امراض ) کی آگاہی مہم کیلئے خیبرپختونخوا کے صحافیوں کیلئے دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس کیلئے جنوبی اضلاع کیلئے ورکشاپ 22 اکتوبر کو منعقد ہو رہی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ ہیلتھ خیبرپختونخوا نے پشاور پریس کلب کے عہدیداروں سے ڈیرہ کے صحافیوں کی لسٹیں طلب کی گئی اور یہاں سے اس معاملے کو لسانیت کا شکار بناتے ہوئے ڈیرہ کے ورکنگ جرنلسٹس کو نظر انداز کرکے چند ایک صحافیوں کو شامل کیا گیا اور اس میں صرف پشتو بولنے والے صحافیوں کو ہی شامل کیا گیا جس سے ڈیرہ اسماعیل خان کے ورکنگ جرنلسٹس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اس ضمن میں ورکنگ جرنلسٹس کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حالیہ پولیو مہم کے ساتھ EPI پروگرام کی کوریج اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی کوریج اور اپنے بچوں کو ان حالیہ پولیو مہم میں اپنے بچوں کو قطرے پلانے اور آئندہ آنے والی حفاظتی ٹیکہ جات مہم MR میں اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔