16/07/2025
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سخی گیٹ کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ شہداء میں ہیڈ کانسٹیبل غلام محمد اور سپاہی شہزادہ شامل ہیں۔ غلام محمد کا تعلق ڈی آئی خان کے علاقے پنیالہ جبکہ شہزادہ کا تعلق لکی مروت کے گاؤں ابا خیل سے تھا۔واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔ پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف، دستی بم اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی خان اشفاق انور کے مطابق دہشت گردوں کو پولیس نے گھیر کر مارا، جبکہ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔شہداء کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کی گئی، جس میں پولیس، عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی، پولیس