25/06/2025
ڈی آئی خان مغوی اکاونٹ آفیسر نوید ظفر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے
پولیس ذرائع کے مطابق سرکاری افسران کی بازیابی کیلئے ضلع ٹانک اور تحصیل کلاچی کے سرحدی علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا گیا تھا۔ اپریشن میں مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا لیکن اغوائیگی کے دوران ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر نوید ظفر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔ نوید ظفر کی میت سمیت دیگر دو مغویوں کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا۔ آپریشن میں ایک اغواء کار بھی ہلاک ہوا ہے ۔ مغویوں میں مرحوم ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر نوید ظفر، محکمہ صحت کے ڈپٹی ہیلتھ آفیسر عطاء اللہ اور کلرک عنایت اللہ شامل ہیں۔
تینوں سرکاری ملازمین کو اج صبح ٹانک روڈ سے نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے گاڑی سمیت اغواء کیا تھا۔ یہ ملازمین ڈی آئی خان سے ضلع ٹانک ڈیوٹی کیلئے جارہے تھے۔