Dera one News

Dera one News news

23/10/2022

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخواہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی حکومت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر نصراللہ خان اور سپورٹس آفیسر انورکمال خان برکی کی قیادت میں کھلاڑیوں اور مقامی نوجوانوں کیلئے قطرانڈر18فٹ بال ورلڈکپ کا24 اکتوبر کو رتہ کلاچی اسٹیڈیم ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک پروگرام منعقد کیا جارہاہے جس کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر سردارعلی امین خان گنڈہ پور، تحصیل میئر سٹی سردارعمرامین خان گنڈہ پور، صوبائی وزیر بلدیات وممبرصوبائی اسمبلی سردارفیصل امین خان گنڈہ پور،ضلعی انتظامیہ کمشنر ڈیرہ عامر آفاق،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان ودیگر اعلی افسران شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے رتہ کلاچی سپورٹس سٹیڈیم میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی حکومت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر نصراللہ خان اور سپورٹس آفیسر انورکمال خان برکی کی قیادت میں کھلاڑیوں اور مقامی نوجوانوں کیلئے قطرانڈر18فٹ بال ورلڈکپ کا24 اکتوبر کو رتہ کلاچی اسٹیڈیم ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک پروگرام منعقد کیا جارہاہے جس کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر سردارعلی امین خان گنڈہ پور، تحصیل میئر سٹی سردارعمرامین خان گنڈہ پور، صوبائی وزیر بلدیات وممبرصوبائی اسمبلی سردارفیصل امین خان گنڈہ پور،ضلعی انتظامیہ کمشنر ڈیرہ عامر آفاق،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان ودیگر اعلی افسران شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے رتہ کلاچی سپورٹس سٹیڈیم میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

23/10/2022

ڈیرہ اسماعیل خان:کوٹلی امام حسین الکوثر سکول اینڈ کالج کے زیراہتمام ماہ ربیع اول میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جشن میلاد صادقین مینیجنگ ڈائریکٹر الکوثر سکول اینڈ کالج علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں منعقد ہوا۔جشن میلاد صادقین کیمہمان خصوصی تحصیل سٹی میئر عمر امین خان گنڈہ پور تھے۔علامہ محمد رمضان توقیر نے مسلمین جہاں کو ماہ ربیع اول میں دو صادقین یعنی ہمارے پیارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور امام جعفر صادق کی ولادت با سعادت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذات پات کی تقسیم کو غلط ٹھہراتے ہوئے انسانی وحدت کی تعلیم دی ہے، تمام انسانیت کو ایک ماں باپ کی اولاد قرار دیتے ہوئے انہیں رشتہ اُخوت سے جوڑا ہے اور خاص کر ایک سماج میں ایک دوسرے کے جذبات کا احترام و رواداری اور باہمی تعاون کے ذریعہ امن و آشتی کو قائم رکھنے کی ہدایت دی ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو مستندو معتبر کتابوں کے ذریعہ پڑھا جائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انقلاب انگیز تعلیمات کو سمجھنے کی کوشش کی جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم امن اور مساوات کے داعی تھے اور آپ کا اُسوہ ہمارے لیے موجودہ حالات میں بہترین راہ نما ہے۔مسلمان اپنی زندگی کو اخلاقِ نبوی کا آئینہ بنائیں اور اسلام نے سماج کے تمام طبقات کے ساتھ جس حسنِ سلوک اور انسانی بنیادوں پر برادرانہ برتاو? کی تعلیم دی ہے، اس کا نمونہ بنیں۔علامہ محمد رمضان توقیر نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا 12 تا 17 ربیع اول امام خمینی نے ہفتہ وحدت کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔تاکہ ان ایام مبارکہ میں مسلمان ایک دوسرے کو صادقین کی ولادت کی مبارک باد دیں اور اتحاد و وحدت کے ساتھ دین اسلام پر عمل پیرا ہوں اور دین اسلام کی تبلیغ اور ترویج کے سلسلے کو جاری رکھیں۔اور اپنی منافرات و رنجشوں کو دور کریں۔ اور تفرقہ بازی اور انارکی پھیلانے سے گریز کریں۔تاکہ دوسروں تک امن و محبت اور سلامتی کا پیغام پہنچے اور وہ متاثر ہوں۔اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے آمادہ ہوں۔تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل سٹی میئر عمر امین خان گنڈہ پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب پہلے آپ کو جشن میلاد صادقین کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اس الکوثر سکول اینڈ کالج کے مینیجنگ ڈائریکٹر علامہ محمد رمضان توقیر کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں ہر حوالے سے ہماری عزت افزائی اورحوصلہ افزائی کرتے ہیں۔اس ادارے کے دیگر مسؤلین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں علامہ صاحب نے بہت ہی خوبصورت انداز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور شان کا تذکرہ کیا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء کرام کے سردار ہیں اور دونوں جہانوں کی رحمت ہیں۔انکی حیات طیبہ ہمارے لیئے اسوہ حسنہ ہے۔کفار رسالت اور نبوت کے منکر تھے۔لیکن انکے صادق و آمین ہونے کے قائل تھے۔وہ بھی اپنی امانتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رکھتے تھے۔ ہم مسلمان بھی رسول خدا کے اسوہ پر عمل کرتے معاشرے میں حق سچ اور عدل و انصاف قائم کرنے کی کوشش کریں۔جشن میلاد صادقین کی تقریب سے مہمان خصوصی عمر امین گنڈہ پور، الکوثر سکول اینڈ کالج مینیجنگ ڈائریکٹر علامہ محمد رمضان توقیر کے علاوہ پرنسپل سید مرتضی شیرازی، سید عنایت علی شاہ،سید انصار علی زیدی دیگر مقررین اور الکوثر سکول اینڈ سکول کالج طلباء نے منقبتیں اور نعتیں پیش کی۔اساتذہ اور طلباء نے جشن صادقین میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے صادقین آل محمد سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

23/10/2022

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات پر تھانہ کینٹ پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کردی،تھانہ کینٹ کی حدود سے عمادالحسن ولد اورنگزیب قوم راجپوت سکنہ مجاہد نگرکاموٹرسائیکل چوری کرلیاگیا،کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے،واردات کے بعد ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کاسلسلہ شروع کردیاہے۔ تفصیلا ت کے مطابق تھانہ کینٹ میں عمادالحسن ولد اورنگزیب قوم راجپوت سکنہ مجاہد نگرنے رپورٹ درج کرائی ہے کہ جائے وقوعہ شیرانی سنوکرکلب واقع ٹانک اڈہ سے ملزم ندیم ولد سلیم قوم راجپوت سکنہ ڈیال روڈ میراموٹرسائیکل نمبرBKK13-1444چوری کرکے لے گیا ہے۔ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

23/10/2022

ڈیرہ اسماعیل خان:تونسہ کے علاقہ چرکن کی معزز شخصیت بشیراحمدبھٹی کے بیٹے محمدمحسن بشیر بھٹی کی شادی بخیروخوبی سرانجام پاگئی جس میں عزیزواقارب،دوستوں،سیاسی سماجی شخصیات وصحافی برادری نے کثیرتعداد میں شرکت کی،سینئر صحافی صبغت اللہ مغل اورروزنامہ آج پشاور کے ایڈمن محمدایوب خان کٹی خیل نے نوبیاہتا جوڑے کی خوشگوارزندگی کی دعاکی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتونسہ کے علاقہ چرکن کی معزز شخصیت بشیراحمدبھٹی کے بیٹے محمدمحسن بشیر بھٹی کی شادی بخیروخوبی سرانجام پاگئی جس میں عزیزواقارب،دوستوں،سیاسی سماجی شخصیات وصحافی برادری نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔سینئر صحافی صبغت اللہ مغل اورروزنامہ آج پشاور کے ایڈمن محمدایوب خان کٹی خیل نے بشیراحمدبھٹی کے بیٹے محمدمحسن بشیر بھٹی کی شادی میں خصوصی طورپرشرکت کی۔سینئر صحافی صبغت اللہ مغل اورروزنامہ آج پشاور کے ایڈمن محمدایوب خان کٹی خیل نے نے نوبیاہتا جوڑے کی خوشگوارزندگی کی دعاکی ہے۔

23/10/2022

ڈیرہ اسماعیل خان:سرکاری ملازمین کے لئے ایک بار پھر بری خبر، سرکاری ملازمین کو ماہ اکتوبر کی تنخواہیں ایک بار پھر سے تاخیر سے ملنے کا اندیشہ، ایشائی ترقیاتی بنک نے ابھی قرضہ نہیں دیاہے، پچھلے ماہ 9 اکتوبر کو ماہ ستمبر کی تنخواہیں جاری کی گئی تھیں، ماہ اکتوبر کی تنخواہیں 15 نومبر سے پہلے جاری کرنا محکمہ خزانہ کے لیے ممکن نہیں ہے، اکاوٹنٹ جنرل آفس کے پاس اپنے کوئی فنڈز نہیں ہوتے، صوبائی محکمہ خزانہ جاری کریں گے تو ادائیگی ممکن ہوگی، سرکاری ذرائع محکمہ خزانہ۔تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کے لئے ایک بار پھر بری خبرہے کہ سرکاری ملازمین کو ماہ اکتوبر کی تنخواہیں ایک بار پھر سے تاخیر سے ملنے کا اندیشہ ہے۔ ایشائی ترقیاتی بنک نے ابھی قرضہ نہیں دیاہے جبکہ پچھلے ماہ 9 اکتوبر کو ماہ ستمبر کی تنخواہیں جاری کی گئی تھیں اور ماہ اکتوبر کی تنخواہیں 15 نومبر سے پہلے جاری کرنا محکمہ خزانہ کے لیے ممکن نہیں ہے۔ اکاوٹنٹ جنرل آفس کے پاس اپنے کوئی فنڈز نہیں ہوتے ہیں۔ صوبائی محکمہ خزانہ جاری کریں گے تو سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہوگی۔

23/10/2022

ڈیرہ اسماعیل خان:قائد حزب اختلاف وممبرصوبائی اسمبلی ومرکزی رہنماجمعیت علماء اسلام مولانا لطف الرحمان کا پروا میں شاندار چھکا۔پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا۔کسان کونسلر محمد شوکت بمعہ برادری سمیت پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جمعیت علماء اسلام پاکستان میں شامل ہو گئے۔ قائد حزب اختلاف وممبرصوبائی اسمبلی ومرکزی رہنماجمعیت علماء اسلام مولانا لطف الرحمان کی موجودگی میں جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کااعلان بھی کیا اور مولانالطف الرحمان کو لنگی پھی پہنائی۔اس موقع پر ملک امان اللہ نون یوسی امیر جے یوآئی محبوب بلوچ فیاض خان بلوچ حاجی فرید خان حاجی حمید اللہ خان بھی قائد حزب اختلاف وممبرصوبائی اسمبلی ومرکزی رہنماجمعیت علماء اسلام مولانا لطف الرحمان کے ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف وممبرصوبائی اسمبلی ومرکزی رہنماجمعیت علماء اسلام مولانا لطف الرحمان کا پروا میں شاندار چھکاجبکہ پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکالگادیا۔کسان کونسلر محمد شوکت بمعہ برادری پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جمعیت علماء اسلام پاکستان میں شامل ہو گئے ہیں۔کسان کونسلر محمد شوکت نے بمعہ برادری قائد حزب اختلاف وممبرصوبائی اسمبلی ومرکزی رہنماجمعیت علماء اسلام مولانا لطف الرحمان کی موجودگی میں جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کااعلان کردیا اور مولانالطف الرحمان کو لنگی پھی پہنائی۔اس موقع پر ملک امان اللہ نون یوسی امیر جے یوآئی محبوب بلوچ فیاض خان بلوچ حاجی فرید خان حاجی حمید اللہ خان بھی قائد حزب اختلاف وممبرصوبائی اسمبلی ومرکزی رہنماجمعیت علماء اسلام مولانا لطف الرحمان کے ہمراہ موجود تھے۔

23/10/2022

ڈیرہ اسماعیل خان:سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے محلہ حضرت بلال یوسی نمبر چارکونیاٹرانس فارمرفراہم کردیا،ٹرانس فارمرفراہم کرنے پر اہلیان محلہ حضرت بلال یوسی نمبر چار کا سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان کوخراج تحسین پیش اورآئندہ عام انتخابات میں علی برادران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرادی۔تفصیلات کے مطابق محلہ حضرت بلال یوسی نمبر چارکاٹرانس فارمرگزشتہ کئی روز سے خراب تھا جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات درپیش تھیں۔ اہلیان محلہ حضرت بلال یوسی نمبر چار نے ٹرانس فارمر خرابی کے بارے میں سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور سے رابطہ کیا جنہوں نے فوری طورپر عوامی مشکلات کا کاازالہ کرتے ہوئے نیاٹرانس فارمرنصب کرادیا۔ ٹرانس فارمرنصب ہونے سے اہلیان محلہ حضرت بلال یوسی نمبر چار کی مشکلات کاخاتمہ ہوگیا ہے۔اہلیان محلہ نے کہاکہ سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے ٹرانس فارمرفراہم کرواکر ہماری مشکلات کا ازالہ کیا ہے جس پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں علی برادران کو کواپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کا اعلان بھی کیا۔

23/10/2022

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان کے احکامات پر ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرکی قیادت میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرچوہدری خلیق کارتہ کلاچی سبزی منڈی کادورہ،دورے کے دورا ن سبزی وفروٹ کے نرخنامے چیک کیے جبکہ آڑھتیان سے ملاقات کے دوران عوام کوسستے داموں سبزی وفروٹ فروخت کرنے کے احکامات جاری کیے، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرچوہدری خلیق کے ہمراہ ایگریکلچرافسرا ن بھی موجودتھے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزصوبائی حکومت کی ہدایات پرڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان کے احکامات پر ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرکی قیادت میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرچوہدری خلیق نے رتہ کلاچی سبزی منڈی کادورہ کیا۔دورے کے دورا ن اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرچوہدری خلیق نے سبزی وفروٹ کے نرخنامے اورریٹ چیک کیے جبکہ آڑھتیان سے ملاقات کے دوران انہوں نے عوام کوسستے داموں سبزی وفروٹ فروخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے آڑھتیان کوہدایات جاری کیں کہ وہ سرکاری نرخنامے پر عمل درآمدیقینی بنائیں اورمصنوعی مہنگائی سے باز آجائیں ورنہ ان کے خلا ف قانونی کاروائی کی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرچوہدری خلیق کے ہمراہ ایگریکلچرافسرا ن بھی موجودتھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نصراللہ خان کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور انیق انور نے تحصیل پ...
23/10/2022

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نصراللہ خان کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور انیق انور نے تحصیل پہاڑپور کے مختلف تعلیمی مراکز کا دورہ کیا۔معائنے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور انیق انور نے طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور سکول ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ سے پیشہ وارانہ امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نصراللہ خان کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور انیق انور نے گزشتہ روز تحصیل پہاڑپور کے مختلف تعلیمی مراکز کا دورہ کیا۔اس موقع پرمعائنے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور انیق انور نے طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور سکول ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ سے پیشہ وارانہ امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی ہدایات جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور انیق انورنے سکو ل ہذامیں صفائی وانتظامی امورسمیت اساتذہ کوطلباء کی پڑھائی پر توجہ دینے کی تلقین کی۔

ڈیرہ اسماعیل خان:مہرفوادالدین گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کی سیدعلیاں آمد۔پیر سید اقرار حسین شاہ زیدی، سرد...
23/10/2022

ڈیرہ اسماعیل خان:مہرفوادالدین گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کی سیدعلیاں آمد۔پیر سید اقرار حسین شاہ زیدی، سردار سیدجمیل شاہ اور پی ٹی آئی کے رہنماوسابق امیدوارتحصیل میئرپہاڑ پورسیدکامران شاہ نے مہرفوادالدین گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کی سیدعلیاں آمدپران کااستقبال کیا۔اس موقع پہ مریدین اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز بھی بڑی تعدادمیں موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق مہرفوادالدین گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ گولڑہ شریف نے سیدعلیاں کادورہ کیا۔دورے کے دوران پیر سید اقرار حسین شاہ زیدی، سردار سیدجمیل شاہ اور پی ٹی آئی کے رہنماوسابق امیدوارتحصیل میئر پہاڑ پورسیدکامران شاہ نے مہرفوادالدین گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کی سیدعلیاں آمدپران کااستقبال کیا۔اس موقع پہ مریدین اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکرزکی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔مہرفوادالدین گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ گولڑہ شریف نے سید علیاں میں عزت افزائی پرپیر سید اقرار حسین شاہ زیدی، سردار سیدجمیل شاہ اور پی ٹی آئی کے رہنماوسابق امیدوارتحصیل میئر تحصیل پہاڑ پورسیدکامران شاہ،پی ٹی آئی ورکرزاورمریدین کی تعریف کی اوران کاشکریہ اداکیا۔

23/10/2022
23/10/2022

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کے احکامات پر ڈی ایس پی سٹی کی قیادت میں تھانہ سٹی کے ایچ سی عزیزخان نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران ملزم صابر ولد صدیق محسودسکنہ ساؤتھ وزیرستان سے پچاس گرام چرس برآمدکرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں کاڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کو منشیات کے خلاف کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کے احکامات پر ڈی ایس پی سٹی کی قیادت میں تھانہ سٹی کے ایچ سی عزیزخان نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران ملزم صابر ولد صدیق محسودسکنہ ساؤتھ وزیرستان سے پچاس گرام چرس برآمدکرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں کاڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کو منشیات کے خلاف کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کیاہے۔

23/10/2022

ڈیرہ اسماعیل خان:ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیومہم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،پابندی کا اطلاق رواں ماہ 23 تا 29 اکتوبر تک ہو گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈیرہ پولیس کی جانب سے قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی، پابندی پر عملدرآمد کریں اور ڈیرہ پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیومہم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔موٹرسائیکل ڈبل سواری پابندی کا اطلاق رواں ماہ 23 تا 29 اکتوبر تک نافذالعمل ہو گا۔موٹرسائیکل ڈبل سواری پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈیرہ پولیس کی جانب سے قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موٹرسائیکل ڈبل سواری پابندی پر عمل درآمد کریں اور ڈیرہ پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں تاکہ کسی ناخوشگوارواقعہ سے محفوظ رہاجاسکے۔

ڈیرہ اسماعیل خان:گلیوں اوربازاروں میں ماراماراپھرتاسمیع اللہ علیزئی سٹی ٹو کے بعد اب سٹی ون میں اپنے جلوہ وروپ دکھانے کو...
23/10/2022

ڈیرہ اسماعیل خان:گلیوں اوربازاروں میں ماراماراپھرتاسمیع اللہ علیزئی سٹی ٹو کے بعد اب سٹی ون میں اپنے جلوہ وروپ دکھانے کو ہے تیار لیکن عوام نے کر دیاہے انکار،سمیع اللہ علیزئی کو حلقہ سٹی ٹو کی عوام نے دھوکہ دہی اورمفادات پرستی کی سیاست کی وجہ سے یکسرمستردکردیاہے اوروہ اپنی مقبولیت کھوچکاہے،سمیع اللہ علیزئی کوآئندہ الیکشن میں حلقہ سٹی ٹوسے اپنی ناکامی کے آثارابھی سے واضح نظرآنے لگ گئے ہیں جس کی وجہ سے اس نے سٹی ون کواپنا مستقبل منتخب کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق قائد جمعیت مولانافضل الرحمان نے سمیع اللہ علیزئی کو جمعیت میں باقاعدہ شمولیت کے حوالے سے اعلان کرنے اوربیان حلفی کامطالبہ کیاتھا اوراس پر باربارزوردیاگیا تھا لیکن سمیع اللہ علیزئی نے اپنی فطرت کے مطابق رنگ دکھانے شروع کردیے تھے اورمولاناکومطمئن نہ کرسکاجس کی وجہ سے مولانانے اسے ہری جھنڈی دکھادی۔ سمیع اللہ علیزئی کوسٹی ٹو کی عوام نے یکسرمستردکردیاہے اورآئندہ الیکشن میں اس کوپارٹی ٹکٹ دینے والوں کے مخالف امیدوار کو کامیاب کرانے کافیصلہ کیاہے۔سٹی ٹو میں اپنی ناکامی کے خوف کی وجہ سے سمیع اللہ علیزئی نے سٹی ون کارخ کرلیاہے اورشہر کے مختلف علاقوں اوربازاروں میں معززین وعوامی سماجی شخصیات کے ہمراہ عوام کی حمایت حاصل کرنے کیلئے ماراماراپھر رہاہے۔واضح رہے کہ سٹی ون میں کفیل احمدنظامی جمعیت علماء اسلام کا امیدوارہے جبکہ سمیع اللہ علیزئی مختلف مقامات اورسوشل میڈیاپر یہ اثردکھارہاہے کہ وہ سٹی ون پر جمعیت کامضبوط امیدوارہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔حلقہ سٹی ون کے عوام ایسے دھوکہ بازانسان کو کبھی کامیاب نہیں کرائیں گے جس نے کبھی ڈیرہ والوں کی محرومیوں کاازالہ نہیں کیا اورنہ کسی مشکل وقت میں ان کاساتھ دیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان:ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی ڈاکٹرطارق علوی روٹری کلب آف کراچی پلاٹنیم کی زیرقیادت حاجی مورہ میں فری میڈی...
20/10/2022

ڈیرہ اسماعیل خان:ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی ڈاکٹرطارق علوی روٹری کلب آف کراچی پلاٹنیم کی زیرقیادت حاجی مورہ میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد‘ ڈاکٹرزفری میڈیکل کیمپ میں ہزاروں مریضوں کاباقاعدہ چیک اپ، گائنی، ای این ٹی، میڈیکل ٹیسٹ کررہے ہیں جبکہ مریضوں کومفت ادویات کی فراہم کی جارہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی ڈاکٹرطارق علوی روٹری کلب آف کراچی پلاٹنیم کی زیرقیادت حاجی مورہ میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیاجہاں کراچی سے تشریف لائے گئے مستند تجربہ کار ڈاکٹرز کی زیرنگرانی مریضوں کامفت علاج معالجہ کیاجارہاہے۔ اس موقع پر تحصیلدارافتخار احمدبھی موجودتھے۔ فری میڈیکل کیمپ میں ہزاروں مریضوں کا مفت علاج جاری ہے جہاں کراچی سے تشریف لائے ڈاکٹرزمریضوں کاباقاعدہ چیک اپ، گائنی، ای این ٹی، میڈیکل ٹیسٹ ودیگربیماریوں کا مفت علاج کر رہے ہیں جبکہ مفت ادویات کی فراہمی بھی کی جارہی ہے۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی ڈاکٹرطارق علوی روٹری کلب آف کراچی پلاٹنیم کی زیرقیادت حاجی مورہ میں کراچی کے ڈاکٹرز کاانسانیت کی فلاح وبہبود کے حوالے سے کردارکوقابل تحسین قراردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ حاجی مورہ میں فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کامفت اوربروقت علاج کیاجارہاہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان:سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ومرکزی سیکرٹری اطلاعات ووزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بے نظیر انکم سپورٹ ...
16/10/2022

ڈیرہ اسماعیل خان:سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ومرکزی سیکرٹری اطلاعات ووزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امیدوار صوبائی اسمبلی ملک فرحان افضل دھپ کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی آمد،سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ومرکزی سیکرٹری اطلاعات ووزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے امیدوار صوبائی اسمبلی ملک فرحان افضل دھپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی،اس موقع پر ملک صفدر مجوکہ اورملک سلیمان بابر دھپ بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق امیدوارصوبائی اسمبلی ملک فرحان دھپ علالت کے باعث سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی میں زیرعلاج تھے اس سلسلے میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ومرکزی سیکرٹری اطلاعات ووزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام امیدوار صوبائی اسمبلی ملک فرحان افضل دھپ کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی پہنچے جہاں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ومرکزی سیکرٹری اطلاعات ووزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے امیدوار صوبائی اسمبلی ملک فرحان افضل دھپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر ملک صفدر مجوکہ اورملک سلیمان بابر دھپ بھی موجود تھے۔

Address

Dera Ismail Khan

Telephone

+923109083560

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dera one News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share