Pukar Awam اردو

Pukar Awam اردو نیوز ویب چینل

15/07/2025
15/07/2025
15/07/2025

پروآ: تھانہ پروآ سے ایس ایچ او محمد علی خان تبدیل ملک فاروق احمد پروآ, ملک فیض محمد سمیت معززین علاقہ نے محمد علی خان کو پروآ سے الوداع کیا اس موقع پر ملک فاروق احمد پروآ نے کہا کہ محمد علی خان نے تھانہ پروآ میں بہت اچھا وقت گزارا انھوں پروآ میں قیام امن کے لئے بہت کام کیا جسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایس ایچ او محمد علی خان کا کہنا تھا کہ پروآ کے لوگ بہت ہی اچھے ہیں یہ میرا بہترین دور تھا جسے ہمیشہ یاد رکھوں گا

15/07/2025

ڈیرہ اسماعیل خان '
تحصیل پروا میں واقع بڑی آبادی پر مشتمل تین یونین کونسل کیڑی شموزئی کھوئ بہارہ گرہ جو میرن سے منسلک ہے
یہاں الیکشن میں ووٹ کافی اھمیت رکھتے ہیں ،
لیکن اس علاقے میں گزشتہ پندرہ سالوں سے کام تو دور کی بات ہے
منتخب نمائندے عوامی حلقوں میں جانا پسند نہیں کرتے کیونکہ یہاں پہلا قدم گزرگاہ ہے
سی پیک موٹروے پر سفر کرنے والے کیسے کھڈوں میں سفر کریں'
ہر دو ماہ تین ماہ بعد وفود ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی درگاہوں میں بلاکر پرانی بادشاہ وزیر کی کہانی ٹھنڈے دریا کا پانی پلا کر وفود کو وہیں چھوڑ کر خود دوسرے گیٹوں سے نکل کر میٹنگ کا بہانہ بنا کر چل دیتے ہیں
جب کہ یہی وفود عوام کو بے وقوف بنانے بنانے میں کسر نہیں چھوڑتے جلد کاموں کی خوشخبری کبھی پیرس کبھی لندن کبھی درابن سے کیڑی شموزئی سی پیک کے بڑے منصوبوں پر کام ہی شروع کروادیتے ہیں
بدحالی کا شکار یہ علاقہ سرکاری طور پر ہر طرح کے سہولیات سے محروم ہے
یہاں مقامی نمائندوں کی بات کی جائے تو اسوقت میں پاور فل پارٹی پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے فتح اللہ خان یہاں سے ایم این اے ہے
جنہوں نے اسلام آباد کو زندگی کاسکون قرار دے کر خاندان کو ہی ترجیح دی ہے
عوامی خدمت کانعرہ تھس نہس کرچکا ہے
جنہوں نے اینٹ تک نہیں رکھی ہے
جبکہ پندرہ سالوں سے ایم پی اے یہاں ملک کی سب سے بڑی مذہبی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے مولانا لطف الرحمان منتخب ہیں
جن کے مشن میں فلاحی کام نہیں مخصوص طبقے کو نواز کر بس سالوں سال جینا ہے
جینے کے لئے سوچنا نہیں قدم رکھنا ہے
تحریر ۔عصمت اللہ محمودی

Address

Dera Ismail Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pukar Awam اردو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pukar Awam اردو:

Share