24/11/2025
, ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کیخلاف بڑی کامیابیاں
متعدد وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ و خاتون ڈکیت سمیت 14 ملزمان گرفتار
04 گاڑیاں، 25 عدد موٹرسائیکل اور 12 موبائل فونز، اور 40 ہزار نقد رقم برآمد
عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے،چوروں اور ڈکیتی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ کی پریس کانفرنس
ضلع ڈیرہ پولیس نے موٹرسائیکل،گاڑیوں اور موبائل فون چوری ڈکیتیوں کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی کے کارندوں سمیت 14 ڈکیت گرفتار کرلئے گئے ۔ گرفتار ملزمان میں 01 خاتون ڈکیت بھی شامل ہے ۔ گرفتار بین الصوبائی گروہ پنجاب پولیس کو چوری و ڈکیتی کے 17 مقدمات میں مطلوب ہے ۔گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے ، سرقہ شدہ 04 عدد گاڑیاں ،25 عدد موٹرسائیکلیں اور 12 عدد موبائل فونز ،01 عدد پسٹل معہ ایمونیشن برآمد ہوئے ۔
اسی طرح ایس پی سٹی ڈویژن علی حمزہ ہمراہ ایس ڈی پی او سٹی سرکل محمد عدنان معہ ایس ایچ اوز ارسلان خان گنڈہ پور و خانزادہ خان نے موٹرسائیکل چوری و ڈکیتی میں ملوث ملزمان کیخلاف کامیابی حاصل متعدد وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گروہ اختر محمد ولد محمد اسلم خان قوم سلیمان خیل سکنہ ٹانک،گلاب خان ولد سدوزئی قوم سلیمان خیل سکنہ ٹانک روڈ اور عارف ولد سعید احمد قوم ممی خیل سکنہ بلوچ آباد کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے و سرقہ شدہ 17 عدد موٹرسائیکل ہنڈا 125 اور 02 عدد 70 سی سی موٹرسائیکل برآمد کرلئے
تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او سببرب سرکل کاشف ستار ہمراہ ایس ایچ اوز اصغر خان وزیر و محمد علی خان نے چوری ڈکیتی کیخلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گلاب ولد سدوزئی سے چھینے گیا CG-125 ہنڈا کمپنی موٹرسائیکل اور عارف سکنہ مریالی کے قبضہ سے سرقہ شدہ 01 عدد موٹرسائیکل یونین سٹار جبکہ تھانہ شورکوٹ پولیس نے سرقہ شدہ 03 عدد موٹرسائیکل اور ٹرانسفارمر کوائل،تاریں و دیگر سامان اور چھینے گیا ڈاٹسن ڈالہ جبکہ مختلف رپورٹس میں چھینے گئے اور سرقہ شدہ 06 عدد موبائل فون برآمد کرلئے گئے ۔
ایس پی پہاڑپور ڈویژن سید اسد علی شاہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ یارک خالد جاوید لاشاری معہ ٹیم نے اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھیننے کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سی پیک کے قریب ناکہ بندی کرکے ڈکیت گروہ کے ملزمان محسن نواز ولد فضل حسین سکنہ گوجرانوالہ،محمد عثمان ولد نذیر گوندل سکنہ منڈی بہاوالدین فیض اللہ ولد لیاقت علی سکنہ گوجرانوالہ اور لیڈی گینگ ممبر عشمہ محسن زوجہ محسن نواز کو حسب ضابطہ گرفتار اور چھینی گئی گاڑی نمبر ADS-100 لینڈ کروزر معہ واردات میں استعمال ہونیوالا پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کرلیا ، واضح رہے کہ ملزمان پنجاب پولیس کو ڈکیتی و چوری کے 17 مقدمات میں مطلوب ہیں
ایس پی صدر ڈویژن محمد نواب خان کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ درابن نور محمد خان معہ نفری پولیس نے چوری و ڈکیتوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 04 ڈکیت عیدگل عرف شیر محمد ولد شاہ ملنگ دوتانی سکنہ طوئےخلے ،عبداللہ ولد سراج الدین قوم ناصر سکنہ ژوب حال چودھوان،صدر خان ولد مسعود قوم ناصر سکنہ درابن اور سرور ولد آدم قوم ناصر سکنہ درابن کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ کی نوک پر چھینا گیا ڈاٹسن ڈالہ J-7408 ، ڈالہ ڈاٹسن KQ-4579 اور 01 عدد CG-125 ہنڈا کمپنی موٹرسائیکل برآمد جبکہ جیب تراش ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے مبلغ 40 ہزار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
ڈی پی او ڈیرہ نے پریس کانفرنس کے آخر میں عوام الناس کو مسیج دیتے ہوئے کہاکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔چوروں اور ڈکیتی کے رحم و کرم پر عوام کو نہیں چھوڑ سکتے ۔ ضلع ڈیرہ پولیس کی جرائم کی بیخ کنی کیلئے شب روز مصروف عمل ہے ۔کہ