Pak Waseb news

Pak Waseb news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pak Waseb news, Media/News Company, Dera Ismail Khan.

10/09/2024

ٹی ایم او ڈیرہ محمد حنیف خان چارج سنبھالنے کے بعد اپنے اہلکاروں سے اظہار خیال کرتے ہوئے

اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ٹو میں واقع فلیٹس میں ڈانس پارٹی کے دوران زہریلی شراب پینے سے 2 خواتین اور ایک شخص جاں بحق...
09/09/2024

اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ٹو میں واقع فلیٹس میں ڈانس پارٹی کے دوران زہریلی شراب پینے سے 2 خواتین اور ایک شخص جاں بحق!

ایف الیون ٹو میں واقع الصفا ہائٹس میں دو خواتین اور ایک لڑکے نے ڈانس پارٹی کی تھی، پارٹی کے دوران غیر معیاری شراب پینے کے سبب لڑکا اور ایک لڑکی کی موت واقع ہو گئی، جس پر نادیہ نامی خاتون نے الصفا ہائٹس کے اسٹاف کو اطلاع دے دی، جس کی اپنی حالت خراب ہو گئی تھی۔

پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی تو تھانہ شالیمار کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے نادیہ نامی لڑکی کو تشویش ناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی بھی موت واقع ہو گئی۔

09/09/2024
ڈیرہ....اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد نے سرکاری نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے اور زائد المیعاد اشیاء خوردونوش  فروخت کرن...
21/08/2023

ڈیرہ....اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد نے سرکاری نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے اور زائد المیعاد اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر گلشن کیش اینڈ کیری کو موقع پر سیل کر دیا.ضلعی انتظامیہ کا عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے و سرکاری نرخ نامے کو من و عن عمل درآمد کرانے پر کاروائیاں جاری ہیں۔آج مورخہ 21-08-2023 بروز سوموار ، جناب ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان منصور ارشد کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان فرحان احمد نے ہمراہ فیلڈ اسٹاف اور لوکل پولیس ڈیرہ کے گلشن کیش اینڈ کیری نزد اسٹیٹ لائف بلڈنگ کا دورہ کیا ، اس بابت عوام الناس کی جانب سے متعلقہ اسٹور کے خلاف سرکاری نرخنامے سے زائد قیمتیں وصول کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں، دوران وزٹ اسسٹنٹ کمشنر نے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کیں اسٹور پر مختلف اشیا زائدالمیعاد ہونےکےباوجود فروخت کی جارہی تھیں،جنکو فیلڈ اسٹاف نے اپنی تحویل میں لے لیا،علاوہ ازیں دوران وزٹ دیکھاگیا کہ سرکاری نرخنامے سے زائدقیمتوں پر اشیاء فروخت کی جا رہی تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے خلاف ورزی پر گلشن کیش اینڈ کیری کو موقع پر سیل کردیا جنکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔ اسسٹنٹ کمشنر فرحان احمد کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کے افسران عوام االناس کو سرکاری نرخ نامے پر اشیاء فروخت کرنے پر ہر ممکن کوشاں ہے اس ضمن میں جو بھی خلاف ورزی کا مرتکب پایاگیا انکے خلاف قانون کےمطابق کاروائی کی جائےگی۔ ضلعی انتظامیہ اس ضمن اپنے چھاپے جاری رکھے گی۔

Address

Dera Ismail Khan
AMAN3810

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Waseb news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak Waseb news:

Share