 
                                                                                                    26/09/2025
                                            تھانہ توئی خلہ۔
سب انسپکٹر انعام وزیر ایس ایچ او توئی خلہ نے آج تھانہ توئی خلہ میں ایک جرگہ بلایا جس میں ملک حسن ، ملک عجب ، ملک ذبیح اللہ ، ملک علی محمد ، ملک ظفر وغیرہ وغیرہ نے شرکت کی ۔
اس جرگے میں سب انسپکٹر انعام وزیر نے قوم دوتانی کو یقین دلایا کہ علاقے میں امن و امان قائم کرنے کیلئے میں اور میرا ڈیپارٹمنٹ ہر ممکنہ کوشش کرے گا اور ہمیں صرف اور صرف آپ لوگوں کی سپورٹ اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے قانون کی بالادستی کیلئے اس بات پہ زور دیا کہ علاقے میں امن و امان ، منشیات کی روک تھام اور جرائم کی روک تھام میں آپ لوگ ہمیں سپورٹ کریں ۔
علاقائی مشران نے سب انسپکٹر انعام وزیر کی کاوشوں کو سراہا اور انکو یقین دلایا کہ قوم دوتانی ہمہ وقت قانون کی بالادستی کیلئے آپکے ساتھ ہوں گے۔
  
  
 
                                         
 
                                                                                                     
                                                                                                     
                                         
   
   
   
   
     
   
   
  