01/05/2026
باجوڑ کی بیٹی کا تاریخی اعزاز
باجوڑ کے علاقے وڑہ ماموند سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت نوجوان منیبہ حسین نے سی ایس ایس 2025 کے امتحان میں پہلی ہی کوشش میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں جگہ بنا لی ہے۔ وہ اپنے علاقے سے اس سروس میں شامل ہونے والی پہلی خاتون ہیں، جو پورے قبائلی خطے کے لیے باعثِ فخر اعزاز ہے۔
منیبہ حسین نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل/NUML) پشاور سے انگلش لسانیات میں بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی یہ کامیابی مسلسل محنت، نظم و ضبط، پختہ عزم اور ایک مضبوط تعلیمی ماحول کا روشن ثبوت ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف باجوڑ بلکہ پورے خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع کی نوجوان خواتین کے لیے امید، حوصلے اور عزم کی ایک متاثرکن مثال ہے۔