27/03/2025
ڈمی اخبارات اور ڈمی صحافیوں کی بلیک میلنگ کسی صورت قابل قبول نہیں ، حقیقی اور ورکنگ جرنلسٹ کی فلاح بہبود اور حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ، ڈاکٹر ثناء اللہ بیٹنی
ڈمی اخبارات کی چھپائی غیر قانونی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ورکنگ جرنلسٹ کو ہر سال کی طرح اس سال بھی ایگریڈیشن کارڈ اشو کئے جا چکے ہیں سکروٹنی مکمل ہونے کے بعد مزید ایگریڈیشن کارڈ کا اجراء کر دیا جائے گا ایگریڈیشن کارڈ کا پراپر قانون موجود ہے جس کو فالو کر کے ایگریڈیشن کارڈ حاصل کا حصول ورکنگ جرنلسٹ کسی کے ساتھ کوئی ذاتیات نہیں ہیں بلیک میلنگ کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے گزشتہ روز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نشر ہونے والی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں ان خیالات کا اظہار ریجنل انفارمیشن آفیسر ڈی آئی خان ڈاکٹر ثنا اللہ خان بیٹنی نے سینیئر ورکنگ جرنلسٹ کے ساتھ نشست میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکیا ڈاکٹر ثناء اللہ خان بیٹنی کا مزید کہنا تھا ڈیرہ اسماعیل خان کہ صحافیوں نے ہمیشہ عوام کے حقیقی مسائل کو اجاگر کیا اور مثبت رپورٹنگ کے ذریعے مسائل حکام بالا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیاہیے ڈیرہ ڈویژن میں ورکنگ جرنلسٹ کی خدمات لائق تحسین ہیں چند ڈمی صحافیوں کی وجہ سے اس شعبہ کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے جسکا سد باب وقت کی ضرورت ہے